آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

علی ذاکر

محفلین
ابھی سحری میں آدھا پراٹھا اور قیمہ کھایا ہے اور اپنے دماغ کو تیز کرنے کے لیئے اور پرانی یاداشت کو واپس لانے کے لیئے جو بادام پانی میں بھگو کر رکھے ہوئے تھے ان کی کمبختی آئ ہوئ ہے :devil::devil:

مع السلام
 
تیشہ

محفلین
کیوں‌باجو وہاں شربت نہیں ملتا ؟

میں نے تو سنا ہے جوس تو وہاں عام ہے اور رہی بات سکنجبین کی تو لیموں لائیں ان کو کاٹیں ایک جگ لیں اس میں پانی ڈالیں چینی،نمک،اور پھر اس میں لیموں ڈالیں اور گڑ گڑ کر پی جائیں :grin:!

مع السلام

جی گروسری شاپ میں نظر آتا ہے مگر کبھی لائی ہی نہیں ۔کہ ہم جوس پیتے ہیں صبح،شام ،دوپہر ، شربت کی کبھی ضرورت ہی نہیں ہوتی علی ۔مگر آپ سب کا شربت ۔۔شربت ۔۔شربت سن کے مجھے شدت سے آج شربت کی یاد آئی ہے ۔۔
اب کون لمیوں لائے :battingeyelashes: اور بنانے کا وختہ کرے :confused: ؟ اور بنا بھی لیا جائے تو وہ مزہ نہیں آئے گا جو پاکستان کی گرمی میں پینے کا ہے :party:
بلکے کئی روز پہلے میں لسی بنانے کا سوچ رہی ہوں میٹھی لسی پینی ہے ، مگر یاد ہی نہیں رہتا ، جوس پی لیا جاتا ہے تو پھر یاد نہیں رہتی ۔
 
تیشہ

محفلین
ابھی سحری میں آدھا پراٹھا اور قیمہ کھایا ہے اور اپنے دماغ کو تیز کرنے کے لیئے اور پرانی یاداشت کو واپس لانے کے لیئے جو بادام پانی میں بھگو کر رکھے ہوئے تھے ان کی کمبختی آئ ہوئ ہے :devil::devil:

مع السلام

چلو اچھی بات ہے ۔۔:battingeyelashes: یاداشت واپس آگئی تو آپکو یہ بھی یاد آجائے گا کہ تعویذ گنڈے کون کروارہا ہے آپ پے ۔۔اور کیوں :tongue:
 
علی ذاکر

محفلین
باجو اس لیئے کہتا ہوں کہ پاکستان کا چکر لگا لیں کم از کم یہ خواہش تو پوری ہو جائے گا اور رمضان میں کام بھی نہیں کرنا پڑے گا مزے میں بستر پر بیٹھ کر حکم چلائیں اور کھائیں پیئیں اسی لیئے تو میں رمضان میں جارہا ہوں :party:

:grin:
جی میرے کونسے نوکر وہاں موجود ہیں جو مجھے بستر سے نیچے بھی پیر نا اتارنے دیں :chatterbox:
میں نے جہاں بھی جانا ہے خود ہی بستر سے اُٹھکے روٹی کھانی ہے ، پانی پینا ہے :tongue:
امی کے گھر ایک ہی لڑکا ملازم ہے وہ بھی سو سو نخرے کرتا ہے :battingeyelashes: ۔۔
ویسے یہ سچ ہے میں جاؤں اگر تو واقعی مجھے کسی نے ہلِ کے پانی بھی نہیں پینے دینا :party:
:grin:
 
ابو کاشان

محفلین
وختہ شاید پنجابی کا لفظ‌ہے اس کا مطلب ہے زحمت
اور بنانے کا وختہ کرے
اور بنانے کی زحمت کرے
کیا میں نے صحیح کہا؟
 
فہیم

لائبریرین
آج سحری میں تھوڑی سی دودھ پھینیاں
ایک روٹی اور ایک پراٹھا بھنڈی کے سالن سے۔
اور چائے / پانی۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی ابو کاشان آپ نے بالکل صحیح کہا۔

وختا پنجابی کا ہی لفظ ہے۔ اور اس کا مطلب زحمت ہی ہے۔ شکریہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
افطاری میں چنے کی چاٹ، چنے والے چاول، دہی پکوڑیاں، انگور، شربت اور آخر میں چائے سے فُل سٹاپ لگایا۔
 
علی ذاکر

محفلین
:grin:
جی میرے کونسے نوکر وہاں موجود ہیں جو مجھے بستر سے نیچے بھی پیر نا اتارنے دیں :chatterbox:
میں نے جہاں بھی جانا ہے خود ہی بستر سے اُٹھکے روٹی کھانی ہے ، پانی پینا ہے :tongue:
امی کے گھر ایک ہی لڑکا ملازم ہے وہ بھی سو سو نخرے کرتا ہے :battingeyelashes: ۔۔
ویسے یہ سچ ہے میں جاؤں اگر تو واقعی مجھے کسی نے ہلِ کے پانی بھی نہیں پینے دینا :party:
:grin:

باجو مجھے تو لگتا ہے اسی دکھ سے آپ پاکستان واپس نہیں جاتیں وہ ہی سیاپے پرانے راگ لڑائ جھگڑے اور چغلیاں سننے کو ملیں گی اور کرنے ک بھی :grin:1

مع السلام
 
علی ذاکر

محفلین
نہیں بھائ جی میں‌شربت،دودھ،اور دہی میں چینی نہیں‌ڈالتا !

وہ ویسے ہی اتنے مزیدار ہوتے ہیں بندہ گڑ گڑ کر کے پی جاتاہے !

مع السلام
 
تیشہ

محفلین
باجو مجھے تو لگتا ہے اسی دکھ سے آپ پاکستان واپس نہیں جاتیں وہ ہی سیاپے پرانے راگ لڑائ جھگڑے اور چغلیاں سننے کو ملیں گی اور کرنے ک بھی :grin:1

مع السلام

:battingeyelashes:

جی نہیں ایسی کوئی بات ہی نہیں ۔۔میں پرانے راگ لڑائیاں جھگڑے انجام تک پہنچا کر آئی ہوں
zzzbbbbnnnn.gif
لہذا اب سکون ہی سکون ہے ،،آرام ہی آرام ہے ۔۔ اب میری آؤ بھگت ہی ہونی ہے ۔۔خاطرو مدارت :party:
ہوسکتا ہے میں آپکے آگے پیچھے ہی پہنچ آؤں ۔۔ اپنا نمبر دے کر جائیے گا ۔ کیا پتا میں پنڈی سے لے کر گجرات تک کا سفر کرنے پہنچ آؤں تو آپ سے لگے ہاتھوں روح افزا بھی پیتی جاؤں :party:
 
تیشہ

محفلین
"وختہ "کا کیا مطلب ہوتا ہے؟یہ میرے لئے نیا لفظ ہے۔
اردو کا ہے یا کسی اور زبان کا؟

سلام جی مطیع ص ،وخت پنجابی کا ہی لفظ ہے ، شمشاد جی نے صیح بتایا ہے اور ابوکاشان نے بھی :battingeyelashes:
میں کبھی کبھی پنجابی کا لکھ لیتی ہوں ۔کبھی کبھی ۔۔ کہ پنجابن ہوں تو مزہ آتآ ہے اپنی زبان کا کوئی آدھا جملہ یا لفظ لکھو ں تو :battingeyelashes:
 
شمشاد

لائبریرین
آدھ کپ چائے اور دوائی اور بس۔ ہاں کوئی دو گھنٹہ قبل چنے والے چاول کھائے تھے۔
 
Top