آج میں نے خواب دیکھا کہ۔ ۔ ۔ ۔

ف۔قدوسی

محفلین
خواب دیکھنے میں صرف اور صرف عمر کا ہی تعلق ہوتا ہے۔ تمہیں ابھی اتنی سمجھ نہیں ہے۔
ایک عمر ایسی بھی ہوتی ہے کہ دن میں بھی خواب نظر آتے ہیں۔

اچھا وہ کون سی عمر ہوتی ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید ہو پر میں تو بچپن میں بہت دیکھتی تھی اور وہ سارے سچ ثابت ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
بتایا ناں تمہاری ابھی عمر نہیں ہے خواب دیکھنے کی۔ ابھی بغیر خوابوں کے ہی عیش کرو۔
 
طالوت

محفلین
یقیننا میں اسی عمر سے گزر رہاہوں ۔۔ کہ مجھے بھی دب میں خواب دکھائی دیتے ہیں۔۔
وسلام
 
عسکری

معطل
اچھا مین تو بتانا بھول ہے گیا تھا کل میں نے خواب دیکھا کچھ ہت کے۔

میری فلائٹ ہے پاکستان کے لیے ائر پورٹ جانے کو نکلتا ہوں تو بس نہیں آتی پھر آتی ہے تو خراب ہو جاتی ہے مجھے بہت دکھ محسوس ہوتا ہے پھر لیک لمبی دیوار کے ساتھ میں بھاگتا ہوا جاتا ہوں وہاں پانی ہوتا ہے بارش کا رکا ہوا جیسے پھر اونچی جگہ سے اس پان کو کراس کر کے میں ایک سگنل پر جاتا ہوں اور وہاں سے ائر پورٹ سامان اور پیسوں میں کچھ مسئلہ ہوتا ہے یاد نہیں کیااور اپنی امی اور ایک بچپن کے دوست سے بھی شاید فون پر بات کی تھی پھر جب مین لاؤنج مین پہنچتا ہوں تو پتا چلتا ہے فلائٹ روانہ ہوئے 2 گھنٹے ہو گئے ہیں اب مجھے شدید دکھ ہوتا ہے دل کرتا ہے مر جاؤں پھر میں اس سے پوچھتا ہوں دوسری فلائٹ کب ہے شاید وہ کہتا ہے کبھی نہیں اب میں سوچ رہا ہوتا ہوں کہ پیسے واپس لوں اور ایک دوبئی کی ائر لائن سے جاؤں پھر مجھے خیال آتا ہے کہ یار ریاض جانے کے ٹایم تو میں صحیح وقت پر گیا تھا نا شاید آدھا گھنٹا پہلے یا دو گھنٹے

اور میری آنکھ کھل گئی اداسی بہت محسوس ہوئی دل ڈوبا ہوا تھا۔میں نے ٹائم دیکھا 55-3 ہوا تھا رات کا اٹھ کر کچن گیا ایک گلاس پانی پیا ٹھنڈا اور سو گیا۔

اس کی تعبیر کون بتائے گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
خرد اعوان

محفلین
ابھی ایسا خواب مزید کئی سال آ سکتا ہے۔ اس سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ گاجر کا حلوہ بنا کر کھلا دیں۔ اور دعائیں لیں۔ فوراً ایسے خواب آنا بند ہو جائیں گے۔

ہائے ربا مینوں‌چک لے ۔

کیسی باتیں‌کر رہے ہیں‌ یہ بہت بھیانک بات ہے مجھے بہت بچ بچا کے رہنا پڑتا ہے جب مکڑی دیکھتی ہوں‌، ایک فرینڈ نے معلوم کرکے بتایا کہ ایسے خواب کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی آپ سے بہت بغض‌ وکینہ رکھتا ہے دل میں‌اور یہ بات تو ثابت بھی ہو چکی ہے ۔ دعا کریں‌یہ مکڑیاں اب مجھے نظر نہ آئیں‌ ۔ جب پہلی بار دیکھا تھا ایسا خواب تو میں‌نے کچھ نوٹس نہیں‌کیا تھا پھر ایک ہی خواب تین بار لگاتار دیکھا ۔ پھر نوٹس کیا اور سہیلی سے ڈسکس کیا کیونکہ گھر میں‌ تو بس امی اور ابا حضور کہتے ہیں‌ لاحول پڑھا کرو یہ سب شیطانی وسوسے ہوتےہیں‌ ۔ لیکن خوابوں کی تعبیر بھی ہوتی ہے اب یہ نہیں‌معلوم کہ کتنے فیصد صحیح‌ہوتی ہے اور اب تک کوئی ایسا ملا بھی نہیں‌ کہ کچھ پوچھیں اس سے ۔ گھر میں تو کوئی بلیو ہی نہیں‌کرتا ہے ۔:worried:
 
تعبیر

محفلین
خواب کی بات ہے تو مجھے ایک بات پوچھنی ہے

ایک خاتون ہیں میری پڑوسن اور میں جانتی ہوں کہ وہ کتنی مذہبی اور نیک ہیں اس پر انکا کہنا ہے کہ انہوں نے بلکہ انکے میاں اور وہ دونوں ہر سال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے ہیں خواب میں۔ مجھے تو یقین نہیں آ رہا ۔ کیا ایسا ممکن ہے؟؟؟
 
زیک

مسافر
کئ لوگوں سے سنا ہے کہ انہوں نے خواب میں حضرت محمد کو دیکھا۔ اب کسی کو ریسرچ کرنی چاہیئے کہ ان سب نے حضور کا کیا حلیہ دیکھا اور کیا وہ سب کے خوابوں میں ایک جیسا تھا یا مختلف۔
 
محمدصابر

محفلین
خواب کی بات ہے تو مجھے ایک بات پوچھنی ہے

ایک خاتون ہیں میری پڑوسن اور میں جانتی ہوں کہ وہ کتنی مذہبی اور نیک ہیں اس پر انکا کہنا ہے کہ انہوں نے بلکہ انکے میاں اور وہ دونوں ہر سال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے ہیں خواب میں۔ مجھے تو یقین نہیں آ رہا ۔ کیا ایسا ممکن ہے؟؟؟
اگر مذہبی بحث شروع نہیں کرنی تو "جی ہاں ممکن ہے"
کئ لوگوں سے سنا ہے کہ انہوں نے خواب میں حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ اب کسی کو ریسرچ کرنی چاہیئے کہ ان سب نے حضور کا کیا حلیہ دیکھا اور کیا وہ سب کے خوابوں میں ایک جیسا تھا یا مختلف۔
جن لوگوں نے تحقیق کی ہے ان کے مطابق کافی لوگ ایک جیسا ہی بتاتے ہیں۔لیکن کچھ مختلف بھی بتاتے ہیں۔اورمیرے خیال میں اس بحث کو نہ شروع کیا جائے تو بہتر ہے۔
 
خرد اعوان

محفلین
اگر مذہبی بحث شروع نہیں کرنی تو "جی ہاں ممکن ہے"
جن لوگوں نے تحقیق کی ہے ان کے مطابق کافی لوگ ایک جیسا ہی بتاتے ہیں۔لیکن کچھ مختلف بھی بتاتے ہیں۔اورمیرے خیال میں اس بحث کو نہ شروع کیا جائے تو بہتر ہے۔

جی بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں‌محمد صابر آپ ۔ لیکن اس بارے میں‌بحث کی ویسے بھی کوئی گنجائش نہیں‌ہے کیونکہ میں نے پڑھا ہے اس بارے میں‌کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جس نے خواب میں‌دیکھا دراصل خواب میں‌انہیں‌ہی دیکھا ہوگا کیونکہ شیطان ان کے بھیس میں‌کبھی نہیں‌آسکتا ہے ۔ اس لیے اگر کوئی یہ کہتا ہے تو ہمیں‌بلیو کرلینا چاہیے ہے ۔ خوامخواہ کا رد تو صرف بحث کو ہوا دینے میں‌ہی معاون ہوتا ہے ۔
 
ابو کاشان

آپ کی بات بالکل درست ہے۔
اس مسلئے پر کوئی بحث نہ ہی کی جائے تو اچھا ہے۔ اور جمعہ کو مولانا صاحب بنا رہے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے کہ بحث نہ کی جائے اس سے دلوں میں کدورتیں بڑھتی ہیں۔اور یہ بات ہم اکثر دھاگوں میں دیکھ چکے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہائے ربا مینوں‌چک لے ۔

کیسی باتیں‌کر رہے ہیں‌ یہ بہت بھیانک بات ہے مجھے بہت بچ بچا کے رہنا پڑتا ہے جب مکڑی دیکھتی ہوں‌، ایک فرینڈ نے معلوم کرکے بتایا کہ ایسے خواب کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی آپ سے بہت بغض‌ وکینہ رکھتا ہے دل میں‌اور یہ بات تو ثابت بھی ہو چکی ہے ۔ دعا کریں‌یہ مکڑیاں اب مجھے نظر نہ آئیں‌ ۔ جب پہلی بار دیکھا تھا ایسا خواب تو میں‌نے کچھ نوٹس نہیں‌کیا تھا پھر ایک ہی خواب تین بار لگاتار دیکھا ۔ پھر نوٹس کیا اور سہیلی سے ڈسکس کیا کیونکہ گھر میں‌ تو بس امی اور ابا حضور کہتے ہیں‌ لاحول پڑھا کرو یہ سب شیطانی وسوسے ہوتےہیں‌ ۔ لیکن خوابوں کی تعبیر بھی ہوتی ہے اب یہ نہیں‌معلوم کہ کتنے فیصد صحیح‌ہوتی ہے اور اب تک کوئی ایسا ملا بھی نہیں‌ کہ کچھ پوچھیں اس سے ۔ گھر میں تو کوئی بلیو ہی نہیں‌کرتا ہے ۔:worried:

واہ واہ کیا زبردست بات بتائی ہے آپ کی امی اور ابا حضور نے۔ بالکل یہی کیا کریں۔ لاحول ولا قوۃ پڑھا اور ساتھ میں کلمہ اور درود شریف پڑھکر پھر سو جایا کریں۔
 
ماوراء

محفلین
میں نے رات دیکھا کہ میں نے آئی فون خرید لیا ہے۔ لیکن اتنا بڑا ہے کہ میرے چھوٹے سے ہاتھوں میں پورا ہی نہیں آ رہا۔:grin: :p
 
Top