آج میں نے خواب دیکھا کہ۔ ۔ ۔ ۔

شمشاد

لائبریرین
میرے پر تجربہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ میں تو مسکین آدمی ہوں۔ جو بھی مل جائے صبر شکر کر کے کھا لیتا ہوں۔
 

نین کنول

محفلین
میں بھی جو ملے جو پکاوں تجربہ کروں سب کچھ کھا لیتی ہوں ایک دفعہ کھوپرے کی برفی بنائ وہ حلوہ بن گیا پھر بھی کھا لیا:biggrin:
 

شمشاد

لائبریرین
اپنے پکے ہوئے کا تجربہ خود پر ہی کر لیتی ہیں، پھر تو آپ بہت بہادر ہیں۔

یہاں ایک رکن ہیں حجاب، وہ جو بھی پکاتی ہیں، پہلے اس کا تجربہ اپنے بھائیوں پر کرتی ہیں۔
 

مغزل

محفلین
مجھے نہیں‌معلوم یہ لڑی کس ذیل میں شروع کردی گئی ، مگر احکامات کی روشنی میں خواب کااس طرح بیان کی ممانعت ہے ۔ ویسے آ پ ( لڑی کے شروع کرنے والے اور دیگر احباب) زیادہ فہم و فراست کے مالک ہیں ۔۔ سو جو چاہیں وہ کریں۔ والسلام
 

تیشہ

محفلین
:idontknow:
کل رات میں نے خواب دیکھا سسرُ جی اللہ کو پیارے ہوگئے ۔۔۔
میں نے آج سب کو خواب ٹیلی فون کرکر کر کہ بتایا ۔ ۔
مگر :idontknow:
پتا آج چلا اللہ کا شکر ہے ابھی وہ آجکل گھومنے پھرنے میں مشغول ہیں زندہ ہیں :worried:

سو تابت ہوا سب خواب جھوٹے ہوتے ہیں :devil: :skull:
مجھے تو یہ دکھُ ہے آج تک کبھی کوئی بھی خواب مجھے نہیں دیکھتے ۔ تو آج دوپہر بارہ بجے تک سوتی رہی تو خواب آیا مگر بعد میں وہ بھی جھوٹ نکلا
:chatterbox:
 

مغزل

محفلین
باجو۔۔ ایک نظم کا ایک حصہ دیکھے ۔۔

خواب تو بہت سے ہیں
خواب ہی سے کیا ہوگا
جو ہمارے بیچ حائل ہے
حقیقت ہے ۔
 

مغزل

محفلین
میں نے خواب میں دیکھا میں بہت پیاری پیاری انگوٹھیاں خرید رہی ہوں:grin::grin:
لو دسو۔۔۔ ارے بھئی مانو بلی ، خواب میں خرچہ کروارہی ہو ۔ ابو کا۔۔ توبہ توبہ ۔۔ کوئی بغیر خرچے والے خواب دیکھا کرو ۔۔ ویسے ۔
ایک محاورہ ہے ۔۔ بلی کے خواب میں ------------ ہاہہاہاہاہاہ ۔۔ سب سے سستا بلکہ مفت والا خواب ہے ۔۔ ہاہاہاہاہ
 

ملائکہ

محفلین
لو دسو۔۔۔ ارے بھئی مانو بلی ، خواب میں خرچہ کروارہی ہو ۔ ابو کا۔۔ توبہ توبہ ۔۔ کوئی بغیر خرچے والے خواب دیکھا کرو ۔۔ ویسے ۔
ایک محاورہ ہے ۔۔ بلی کے خواب میں ------------ ہاہہاہاہاہاہ ۔۔ سب سے سستا بلکہ مفت والا خواب ہے ۔۔ ہاہاہاہاہ

:party::rollingonthefloor: بھئی میں نے یہی دیکھا
 

زین

لائبریرین
نایاب بھائی یہاں‌موجود نہیں ، مجھے ان سے پوچھنا تھا۔
تین چار روز سے مسلسل ایسے خواب دیکھ رہا ہوں جس میں گھر والے مصیبت میں پھنسے ہوتے ہیں ،میں کوشش کے باوجود انہیں نہیں بچا پاتا۔
 
Top