لیں جی۔۔رات خواب میں آنا تو شمشاد بھائی نے تھا۔۔لیکن شمشاد بھائی تو نہیں آئے۔۔لیکن محفل کے ہی رکن جہانزیب آ گئے تھے۔۔لیکن مجھے خواب بالکل یاد نہیں رہا ۔
السلام علیکمآج دوپہر میں ایک جیپ کو دھکا لگایا تو پیچھے کی جانب چل دی پھر میں نے اس "پارک" کیا ۔۔
وسلام
السلام علیکم
محترمہ ف ۔ قدوسی بہنا
سدا خوش رہیں آمین
آپ کو یاد ہے ابھی وہ خواب ۔
میں تو سمجھا بھول گئی ہوں گی ۔
تفصیل سے قطع نظر
بہت جلد آپ کو اک بہت اچھی خوشخبری ملے گی ۔
اور اس کا ذریعہ آپ کی بھابھی سے منسلک ہے ۔
انشااللہ
اتنی تعبیر پر قناعت کر لیں ۔
اللہ آپ کو بہت سی رحمتوں سے نوازے آمین
نایاب
السلام علیکم
محترمہ جیا راؤ بہنا
آپ کا وجدان آپ کو آگاہی دے رہا ہے کہ
تیاری کر لیں آپ ۔
سدا خوش رہیں آمین
نایاب
غالبا کل پرسوں میں نے ابن سعید کو خواب میں دیکھا۔ ہم اسلام آباد کی سیر وغیرہ کو بھی نکلے۔کچھ واضح یاد نہیں۔
وجدان نے غلط آگاہی دی تھی۔۔ راوی نے یکدم چین ہی چین لکھ دیا۔۔۔۔
السلام علیکم
محترمہ جیا راؤ بہنا
مالک دوجہاں سدا آپ کو اپنی پناہ میں رکھے آمین۔
راوی تو جانے کب کا سوکھ چکا ۔
وجدان بہت کم دھوکہ دیتا ہے ۔
اسائنمنٹ تیار کرنے کا حکم کب آتا ہے ۔
انتظار کریں ۔
آنے والا پل آ کر ہی رہتا ہے
نایاب
کیا پتہ پہنی ہی ہوئی ہو، نظر جو نہیں آ رہی تھیں محفل میں۔
اور ہاں آپ کے بھائی صاحب کہاں ہیں؟
جیہ یہ فائرنگ خواب میں ہوئی تھی یا سچ مچ ؟ چھوٹے بھائی بھی وہیں زیر تعلیم ہیں نا ۔۔۔
وسلام
شمشاد جی بھائی صاحب بس گھر اور دفتر۔۔۔۔۔۔
آجکل وہ رسائل پڑھنے میں مصروف ہیں۔۔۔ اس لئے کمپیوٹر کی طرف کم ہی نظر کرتے ہیں۔۔۔۔۔
(اور اس اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔۔۔۔ )