آج کا دن کیسا رہا؟ - 6

شمشاد

لائبریرین
میں ٹیسٹ میں 3 نمبرز سے رہ گئی ہوں انکل ۔۔۔ :(:(:cry:
جاتے ہوئے مجھ سے تعویذ لیکر جانا تھا ناں۔

اب بھی کچھ نہیں بگڑا۔ جلدی سے ایک ہزار ایک روپے، ایک عدد کالا بکرا اور دو گز سفید لٹھا لیکر پہنچ جاؤ۔ اگلے ٹیسٹ میں کامیاب ہو جاؤ گی۔

اگر زیادہ نمبر چاہییں تو ہدیہ دوگنا کر لینا۔

(نوٹ : اردو محفل پر میرا کوئی نمائندہ نہیں ہے۔)
 

شمشاد

لائبریرین
میں ٹیسٹ میں 3 نمبرز سے رہ گئی ہوں انکل ۔۔۔ :(:(:cry:
ایک معمولی سی ناکامی پر اتنا زیادہ رونا دھونا۔

زندگی میں ایسے موقع آتے ہی رہتے ہیں کبھی کامیابی قدم چُومتی ہے اور کبھی ناکامی ملتی ہے۔

ناکامی پر اتنا دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ تو اگلی دفعہ کامیاب ہونے کے لیے حوصلہ اور ہمت دیتی ہے۔ شاباش۔ اب رونا دھونا بند اور نئے سرے سے تیاری شروع۔
 

عینی شاہ

محفلین
جاتے ہوئے مجھ سے تعویذ لیکر جانا تھا ناں۔

اب بھی کچھ نہیں بگڑا۔ جلدی سے ایک ہزار ایک روپے، ایک عدد کالا بکرا اور دو گز سفید لٹھا لیکر پہنچ جاؤ۔ اگلے ٹیسٹ میں کامیاب ہو جاؤ گی۔

اگر زیادہ نمبر چاہییں تو ہدیہ دوگنا کر لینا۔

(نوٹ : اردو محفل پر میرا کوئی نمائندہ نہیں ہے۔)
:p:rollingonthefloor:ہاہاہاہا واہ انکل کیا طریقہ بتایا اتنا خرچہ بھی کروں اس سے بہتر ہے میں سیکنڈ اٹیمٹ کر کے پاس ہو جاؤں :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ زیادہ خرچہ ہے :eek: یہ تو ابھی میں نے مدھو آپا کی وجہ سے خاص رعایت کی ہے۔ ورنہ میرے ریٹ تو اس سے بہت زیادہ ہیں۔
 

عینی شاہ

محفلین
ٹھیک ہوں
اور تمہاری رونی شکل دیکھ کر بالکل اچھا نہیں لگا۔ اچھا جی!
انشاء اللہ اگلے امتحان میں ضرور پاس ہو جاؤ گی۔
انشاءاللہ عائشہ ۔۔۔:) بس وہ میں کیا کروں میں نہیں روتی میری شکل ہی ایسی ہے رونی کھانی شاعری کی طرح :p ۔۔۔فٹ سے رونا ا جاتا ہے :(
 
Top