آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
اک عمر نمو کی خواہش میں موسم کے جبر سہے تو کھلا
ہر خوشبو عام نہیں ہوتی ہر پھول گلاب نہیں ہوتا
 
گرو جی

محفلین
کیوں‌ڈوبا ہوا ہے غبار میں، غم زندگی کے فشار میں
وہ جو درج تھا تیرے بخت میں، سو نہیں‌ملا اسے بھول جا
 
گرو جی

محفلین
کیوں‌ڈوبا ہوا ہے غبار میں، غم زندگی کے فشار میں
وہ جو درج تھا تیرے بخت میں، سو نہیں‌ملا اسے بھول جا
 
زینب

محفلین
جو حیراں ہیں تمہارے ضبط پہ کہہ دو قتیل ان سے

جو دامن پر نہیں گرتا وہ آنسو دل پہ گرتا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
کیوں‌ڈوبا ہوا ہے غبار میں، غم زندگی کے فشار میں
وہ جو درج تھا تیرے بخت میں، سو نہیں‌ملا اسے بھول جا

عدنان بھائی یہ شعر کچھ یوں ہے۔۔

کیوں اٹا ہوا ہے غبار میں، غم زندگی کے فشار میں
وہ جو درج تھا ترے بخت میں، سو وہ ہو گیا اسے بھول جا

UsayBhoolJa.gif
 
زھرا علوی

محفلین
میں نے زرّوں سے تراشے تیری خاطر سورج
اب زمیں پر بھی اتر ذرد خلاؤں والے
تو کہاں تھا میرے مالک کہ میرے کام آتا
مجھ پہ ہنستے رہے پتھر کے خداؤں والے
 
زھرا علوی

محفلین
"مخلوق تو فنکار ہے اس درجہ کہ پل میں
سنگِ درِ کعبہ سے بھی اصنام تراشے
تو کون ہے اور کیا ہے ترا داغِ قبا بھی
لوگوں نے تو مریم پہ بھی الزام تراشے"۔۔۔۔۔
 
مغزل

محفلین
نئی سحر کا پیمبر ہوں اس حوالے سے
کہ آج آخری تیمار دارِ شب میں ہوں
سرور جاوید
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top