آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابوشامل

محفلین
نہ ستیزہ گاہِ جہاں نئی، نہ حریفِ پنجہ فگن نئے
وہی فطرتِ اسد اللہی، وہی مرحبی، وہی عنتری

(محمد اقبال)
 

مغزل

محفلین
میں خواب ہی میں بجھا لوں گا اپنے پیٹ کی آگ
شدید بھوک کے عالم میں نیند آئے تو
فہیم رودلوی
 

زینب

محفلین
چپ چاپ گم سم رہنے والے

اپنے آپ سے جنگ کرتے ہیں

سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا

پچھتاوے پھر تنگ کرتے ہیں
 

زینب

محفلین
سبھی لوگ تو کبھی بھی اچھے نہیں رہتے
جن سے سچ سیکھا ہو، وہ بھی سچے نہیں رہتے

کیوں ایسا ہے کہ اعتبار کی ٹوٹی دہلیز پر
جو بہت ہوں اپنے،اپنے نہیں رہتے
 

مغزل

محفلین
پرکھنا مت پرکھنے میں کوئی اپنانہیں رہتا
کسی بھی آئینے میں دیر تک چہرہ نہیں رہتا
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا
جہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا

آداب ۔۔
 

طالوت

محفلین
متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے
کہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے
زباں پہ مہر لگی ہے تو کیا رکھ دی ہے
ہر ایک حلقہء زنجیر میں زباں میں نے
(فیض احمد فیض)
وسلام
 

مغزل

محفلین
بہلا نہ دل ، نہ تیرگیِ‌شامِ‌ غم گئی
یہ جانتا تو آگ لگاتا نہ گھر کو میں

فانی بدایونی

لو وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ ننگ نام ہے
یہ جانتا اگر تو لٹاتا نہ گھر کو میں

غالب
 

زینب

محفلین
ہم تو ہر بات تیری بھول چکے تھے لیکن

جانے کیوں‌لوگ تیری یاد دلانے آئے

تیری کوچے میں تیری دید کی خاطر جاناں

ہم کسی اور سے ملنے کے بہانے آئے
 

مغزل

محفلین
وضو کا مانگ کہ پانی خجل نہ کر اے میر
وہ مفلسی ہے تیمم کو گھر میں خاک نہیں
خدائے سخن
 

مغزل

محفلین
محمد احمد کیلئے ۔۔ ایک شعر تلاش کے بعد

ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
جو ذرہ جس جگہ ہے وہیں آفتاب ہے


(احمد کی فرمائش پر)
 

زینب

محفلین
صورتیں غم شناس ہوتی ہیں

سیرتیں بےقیاس ہوتی ہیں

جن کے ہونٹون پے ہو ہنسی

ان کی آنکھیں اداس ہوتی ہیں
 

مغزل

محفلین
صورتیں غم شناس ہوتی ہیں
سیرتیں بےقیاس ہوتی ہیں
جن کے ہونٹوں پہ مسکراہٹ ہو
ان کی آنکھیں اداس ہوتی ہیں
تصحیح کرلیجئے !!

اور آج کا شعر ہے ::
اپنی تعمیر جو کرتے تو کوئی بات بھی تھی
تم نے اک عمر گنوادی مری مسماری میں‌
ثنااللہ ظہیر
(بورے والا)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top