جن کے چہرے ہوں چاند کی صورت اُن کے دل میں بھی داغ ہوتے ہیں
مغزل محفلین اکتوبر 16، 2008 #202 چمن والوقفس کی قید بے میعاد ہوتی ہے تمہی آنا تو آجانا ، مرا آنا تو کیا ہوگا استاد قمر جلالوی
خورشیدآزاد محفلین اکتوبر 16، 2008 #203 ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کردے تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر (محسن نقوی)
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 16، 2008 #204 دکھ ہی ایسا تھا کہ رویا ترا محسن ورنہ غم چھپا کر اُسے ہنستے ہوئے اکثر دیکھا
ش زاد محفلین اکتوبر 17، 2008 #205 ہمیں حیرت سے دریا دیکھتا ہے ہم اپنی موج میں آ ئے ہُوئے ہیں پروفیسر یوسف حسن
مغزل محفلین اکتوبر 17، 2008 #206 لوگوں نے اس کو میری محبت سمجھ لیا محسن وہ مجھ کو جان سے پیارا تھا اور بس محسن نقوی
ش زاد محفلین اکتوبر 17، 2008 #207 مِرا جی چاہتا ہے تُم کبھی میری طرف دیکھو میں اِن بے نُور آنکھوں سے تمھارا دیکھنا ،دیکھوں تِری آنکھوں میں اب مُجھ کو نظر آنے لگا چہرہ مُجھے اب کیا ضرورت ہے کہ کوئی آئینہ دیکھوں ہارون ھمدم """محرومِ بِصارت"""
مِرا جی چاہتا ہے تُم کبھی میری طرف دیکھو میں اِن بے نُور آنکھوں سے تمھارا دیکھنا ،دیکھوں تِری آنکھوں میں اب مُجھ کو نظر آنے لگا چہرہ مُجھے اب کیا ضرورت ہے کہ کوئی آئینہ دیکھوں ہارون ھمدم """محرومِ بِصارت"""
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 17، 2008 #208 دیکھنا دہلیز پر ہوگی بہار زرد پتّوں سے یہ آنگن بھر چکا لیاقت علی عاصم
ش زاد محفلین اکتوبر 18، 2008 #209 جہاں بانی سے ہے دُشوار تر کارِجہاں بینی جِگر خوں ہو تو چشمِ دِل میں ہوتی ہے نظر پیدا اقبال
ش زاد محفلین اکتوبر 18، 2008 #211 جو کھُلی کھُلی تھیں عداوتیں مُجھے راس تھیں یہ جو زہر خند سلام تھے مُجھے کھا گئے
مغزل محفلین اکتوبر 18، 2008 #212 فگار پاؤں مرے ، اشک نا رسا میرے کہیں تو مل مجھے، اے گمشدہ خدا میرے مصطفیٰ زیدی
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 18، 2008 #213 خدا کی اتنی بڑی کائنات میں ، میں نے بس ایک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا
مغزل محفلین اکتوبر 18، 2008 #214 ضروری تو نہیںہم جھیل کہہ دیں اگر پانی کہیں ٹھہرا ہوا ہے مقبول زیدی (سہارنپوری)
فرحت کیانی لائبریرین اکتوبر 18، 2008 #215 آدمی ٹکڑوں کی صورت میں ہوا ہے منتشر وحدتِ فکر و نظر والے بشر ملتے نہیں ظہیر کاشمیری
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 25، 2008 #216 تمھیں سو رُخ نظر آئیں گے اپنے میں آئینہ ہوں اور ٹوٹا ہوا ہوں
طالوت محفلین اکتوبر 25، 2008 #217 انجام پہ پہنچوں گا میں انجام سے پہلے میری کہانی بھی اب سنائے گا کوئی اور (آنس معین) وسلام
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 25، 2008 #218 پھر یوں ہوا کہ درد کی لذت بھی چھن گئی اک شخص موم سے مجھے پتھر بنا گیا عبیدالرحمٰن عبید
مغزل محفلین اکتوبر 25، 2008 #219 دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے آغاز بھی رسوائی ، انجام بھی رسوائی
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 25، 2008 #220 کل بچھڑنا ہے تو پھر عہدِ وفا سوچ کے باندھ ابھی آغازِ محبت ہے گیا کچھ بھی نہیں