کتنی دلکش ہے اس کی خاموشی ساری باتیں فضول ہوں جیسے (شاعر نامعلوم)
فرخ منظور لائبریرین اکتوبر 3، 2008 #141 کتنی دلکش ہے اس کی خاموشی ساری باتیں فضول ہوں جیسے (شاعر نامعلوم)
مغزل محفلین اکتوبر 3، 2008 #143 بناتا ہوں شکستہ آئینوں سے آئنیہ خانے مرے دشمن سے یہ میرا ہنر دیکھا نہیں جاتا اختر علی انجم
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 3، 2008 #144 کھلا یہ راز کہ آئینہ خانہ ہے دنیا اور اس میں مجھ کو تماشا بنا گیا اک شخص (عبید اللہ علیم)
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 5، 2008 #145 زاہد نے مرا حاصلِ ایماں نہیں دیکھا رخ پہ تری زلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا (اصغر گونڈوی)
مغزل محفلین اکتوبر 6، 2008 #146 تو کہاں ہے کہ تری راہ میں کعبہ و دیر نقش بن جاتے ہیں منزل نہیں ہونے پاتے فانی بدایونی
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 6، 2008 #147 ممکن ہو تو اس دَور کے انداز بدل دے انساں کا ذرا ذوقِ تگ و تاز بدل دے (جگن ناتھ آزاد)
نوید صادق محفلین اکتوبر 6، 2008 #148 نہ کیا ذکرِ کوہکن اُس سے ویسے یہ بات میرے دھیان میں تھی شاعر: محشر بدایونی
آصف شفیع محفلین اکتوبر 7، 2008 #149 آواز دے کے دیکھ لو، شاید وہ مل ہی جائے ورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائگاں تو ہے ( منیر نیازی)
مغزل محفلین اکتوبر 7، 2008 #150 میں گل کو دیکھ کر تخلیقِ گل کی سوچتا ہوں گلوں کو دیکھتے رہنا تو کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔ احمد ندیم قاسمی (شعلہِ گل)
میں گل کو دیکھ کر تخلیقِ گل کی سوچتا ہوں گلوں کو دیکھتے رہنا تو کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔ احمد ندیم قاسمی (شعلہِ گل)
نوید صادق محفلین اکتوبر 7، 2008 #151 ابھی سر کا لہو تھمنے نہ پایا اُدھر سے ایک پتھر اور آیا شاعر: محشر بدایونی
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 8، 2008 #152 ورنہ سقراط مرگیا ہوتا اُس پیالے میں زہر تھا ہی نہیں لیاقت علی عاصم
مغزل محفلین اکتوبر 8، 2008 #153 خوشی خوشی کہ نہ جانے اداس اداس گیا خدا رمیدہ بالآخر خدا کے پاس گیا تمام عمر جیا میکدے میں ہوش کے ساتھ پھر ایک جام پیا اور بد حواس گیا نذرِ احمد فراز ( لیاقت علی عاصم)
خوشی خوشی کہ نہ جانے اداس اداس گیا خدا رمیدہ بالآخر خدا کے پاس گیا تمام عمر جیا میکدے میں ہوش کے ساتھ پھر ایک جام پیا اور بد حواس گیا نذرِ احمد فراز ( لیاقت علی عاصم)
طالوت محفلین اکتوبر 8، 2008 #154 شعر و شاعری کے شوقین حضرات میں پہلے بھی ایک جگہ گزارش کر چکا ہوں پھر سے لیئے دیتا ہوں اگر کوئی صاحب آنس معین کے کلام کا کوئی ربط دے سکیں تو نوازش ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
شعر و شاعری کے شوقین حضرات میں پہلے بھی ایک جگہ گزارش کر چکا ہوں پھر سے لیئے دیتا ہوں اگر کوئی صاحب آنس معین کے کلام کا کوئی ربط دے سکیں تو نوازش ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
مغزل محفلین اکتوبر 8، 2008 #155 انس معین کا کلام مجھے نیٹ پر تو نہیں ملا ۔۔ ہاں کتاب پڑھی ہے ان کی ۔۔ کوشش کروں گا کہ پیش کرسکوں ۔
نوید صادق محفلین اکتوبر 8، 2008 #156 ان لوگوں کا جھک کر ملنا اور بُرا ہے بڑے پرندوں کی نیچی پرواز سے ڈرنا شاعر: آنس معین)
مغزل محفلین اکتوبر 8، 2008 #157 موت کے فرشتے میں اک کشش تو ہے ثروت لوگ سچ ہی کہتے ہیں خود کشی کے بارے میں ثروت حیسن
نوید صادق محفلین اکتوبر 8، 2008 #158 خالی ہے مکاں پھر بھی دئے جاتے ہو دستک کیا روزنِ دیوار سے اندر نہیں دیکھا شاعر: آنس معین
مغزل محفلین اکتوبر 8، 2008 #159 خدا آباد رکھے میکدہ ، یہ توسمجھ ساقی ہزاروں بادہ کش ہیں ایک پیمانے سے کیا ہوگا استاد قمر جلالوی
نوید صادق محفلین اکتوبر 8، 2008 #160 گلے لپٹے ہیں وہ بجلی کے ڈر سے الٰہی! یہ گھٹا دو دن تو برسے شاعر: استاد قمر جلالوی