دو شعر:
میں گنہگار اور ان گنت پارسا چار جانب سے یلغار کرتے ہوئے
جیسے شب خون میں بوکھلا کر اٹھیںلوگ تلوار تلوار کرتے ہوئے
وہ خراشیںدکھاتے رہے ہات کی ، سنگ باری کے دوران آئیں تھی جو
ہم ادھر زخمِ سر کر چھپاتے ہوئے اور تزئینِ دستار کرتے ہوئے
خلش مظفر
(حیدرآباد پاکستان)