غالب نے سونپ دی مجھے، عاصم عروسِ شعر ““ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا ““ لیاقت علی عاصم
مغزل محفلین نومبر 22، 2008 #401 غالب نے سونپ دی مجھے، عاصم عروسِ شعر ““ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا ““ لیاقت علی عاصم
پ پیاسا صحرا محفلین نومبر 22، 2008 #403 دل کی لگی نہ پوچھیئے بس اتنا جان لیجیئے جلتے ھوئے چنار کو دیکھا تو ھو گا آپ نے
طالوت محفلین نومبر 22، 2008 #405 صورت جن کی اجلی اجلی من تاریک سمندر ہو ایسے یاروں سے محسن صحراؤں کے ناگ بھلے وسلام
مغزل محفلین نومبر 22، 2008 #406 حسین سانپ کے نقش و نگار خوب سہی نگاہ زہر پہ رکھ خوش نما بدن پہ نہ جا ۔۔۔ استاد کاوش عمر
طالوت محفلین نومبر 23، 2008 #407 آخر تھک ہار کر یارہ یہ تسلیم کیا ہم نے اپنی ذات سے ہے عشق سچا باقی سب افسانے ہیں وسلام
محمداحمد لائبریرین نومبر 24، 2008 #408 آخری سچ ہے صرف تنہائی خواب تو صرف خواب ہوتے ہیں عبیدالرحمٰن عبید
پ پیاسا صحرا محفلین نومبر 24، 2008 #410 کون معشوق ھے کیا عشق ھے سودا کیا ھے میں تو اس فکر میں گم ھوں کہ یہ دنیا ھے احسان دانش
مغزل محفلین نومبر 24، 2008 #411 عشق پر زور نہیںم ہےیہ و ہ آتش غالب جو لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بجھے۔
محمد وارث لائبریرین نومبر 27، 2008 #412 اِک وہ کہ آرزؤں پہ جیتے ہیں عمر بھر اِک ہم کہ ہیں ابھی سے پشیمانِ آرزو (شاعر نا معلوم)
فرخ منظور لائبریرین نومبر 27، 2008 #413 م۔م۔مغل نے کہا: عشق پر زور نہیںم ہےیہ و ہ آتش غالب جو لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بجھے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ مغل بیٹا صحیح شعر یوں ہے عشق پر زور نہیں ہے یہ وہ آتش غالب کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے
م۔م۔مغل نے کہا: عشق پر زور نہیںم ہےیہ و ہ آتش غالب جو لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بجھے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ مغل بیٹا صحیح شعر یوں ہے عشق پر زور نہیں ہے یہ وہ آتش غالب کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے
محمداحمد لائبریرین نومبر 28، 2008 #414 جہاں تیرے جلوہ سے معمور نکلا پڑی آنکھ جس کوہ پر طور نکلا داغ دہلوی
زین لائبریرین نومبر 28، 2008 #415 وہ تو جاں لے کے بھی ویسا ہی سبک نام رہا عشق کے باب میں سب جرم ہمارے نکلے
طالوت محفلین نومبر 29، 2008 #416 ڈھونڈو گے گر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تعبیر ہے جس کی حسرت و غم اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم وسلام
ڈھونڈو گے گر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تعبیر ہے جس کی حسرت و غم اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم وسلام
محمداحمد لائبریرین نومبر 29، 2008 #417 اب بات دوستی کی نہیں حوصلے کی ہے لازم نہیں کہ تو بھی میرا ہم خیال ہو
مغزل محفلین نومبر 29، 2008 #418 کسی بے وفا کی خاطر یہ جنوںفراز کب تک ؟ جو تمھیں بھلا چکا ہے ، اسے تم بھی بھول جاؤ احمد فراز
طالوت محفلین نومبر 29، 2008 #419 غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی دیوانہ مر گیا آخر تو ویرانے پہ کیا گزری ------------------------- وسلام
غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی دیوانہ مر گیا آخر تو ویرانے پہ کیا گزری ------------------------- وسلام
مغزل محفلین نومبر 29، 2008 #420 تجھ کو کیا معلوم اس کارِ جنو ں کی لذتیں تو ، تو پتھر مارنے والوں میں بھی شامل نہ تھا خیام قادری