آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
صاحب ترجمہ بھی لکھ دیتے ہیں ۔ کہ آپ کو مجھ ایسے جاہل کا امتحان مقصود ہے۔

و صلی اللہ علیٰ نور کزو شد نورھا پیدا
( اور درود اس ’’ نور‘ ‘ﷺ پر جسے ’’ نور ‘‘سے پید اکیا گیا)
زمیں از حبِ اُو ساکن ، فلک در عشقِ اُو شیدا
(زمین جس (ﷺ)کی محبت میں ساکن ہے اور آسمان جس (ﷺ) کے عشق میں نثار و شید ا ہوا جاتا ہے )


پہلا مصرع وزن میں رکھنے کیلیے کچھ یوں ہونا چاہیئے:

و صلی اللہ علیٰ نورے کزو شد نورھا پیدا
(بحر ہزج سالم، مفاعیلن چار بار)

اور اسکا صحیح مطلب کچھ یوں ہے


اللہ کا دردو اسکے نور پر کہ اس سے مزید بہت سے نور (اہلِ بیت) پیدا ہوئے۔

کَزُو دراصل "کہ از اُو" کا مخفف ہے یعنی "کہ اس سے"
 

مغزل

محفلین
پہلا مصرع وزن میں رکھنے کیلیے کچھ یوں ہونا چاہیئے:

و صلی اللہ علیٰ نورے کزو شد نورھا پیدا
(بحر ہزج سالم، مفاعیلن چار بار)

اور اسکا صحیح مطلب کچھ یوں ہے


اللہ کا دردو اسکے نور پر کہ اس سے مزید بہت سے نور (اہلِ بیت) پیدا ہوئے۔

کَزُو دراصل "کہ از اُو" کا مخفف ہے یعنی "کہ اس سے"

شکریہ وارث صاحب ۔
 

مغزل

محفلین
تم تراشے ہوئے بت ہو کسی محراب کے بیچ
ہم زوائد ہیں جو پتھر سے نکل جاتے ہیں

توقیر تقی
 

مغزل

محفلین
یہ شخص شور مچاتا ہوا جو پھرتا ہے
یہ مجھ میں تھا مری تنہائیوں سے نکلا ہے

عزیز مرزا
 

مغزل

محفلین
امید کتنی مجھے ذاتِ کبریا سے ہے
چراغ ہاتھ میں ہے گفتگو ہوا سے ہے

نیر ندیم (جنگ اخبار ، صحافی)
 

مغزل

محفلین
ہوا کی میز بانی کرتے کرتے
شجر کی گود خالی ہوگئی ہے

نعیم گیلانی (شیخو پورہ)
 

مغزل

محفلین
یوں تلوار کو دیکھ رہا ہوں حیرت سے
جیسے یہ سر پہلی بار اترنا ہے

نجم الحسن نجمی
 

مغزل

محفلین
غارت گرِ چمن یہ تلافی کی شرط ہے
جو شاخ جس جگہ تھیں وہیں چاہیے مجھے

نصیر کوٹی
 

مغزل

محفلین
نہ کر افرنگ کا اندازہ اس کی تابناکی سے
کہ بجلی کے چراغوں سے ہے اس جوہر کی براقی

اقبال
 

مغزل

محفلین
ممکن نہیں تعینِ منزل پہ اتفاق
تم آسماں سے دیکھ رہے ہو زمیں سے ہم

محمود الحسن بہار کوٹی
 

محمداحمد

لائبریرین
اُس رستے پہ پیچھے سے اتنی آوازیں آئیں جمال
ایک دفعہ تو گھوم کے رہ گئی ایڑھی سیدھے پاؤں کی

جمال احسانی
 

مغزل

محفلین
واہ واہ ۔۔
ایک شعر اور پڑھیے ۔

رکا ہوا ابھی مژگاں پہ ہے برائے نمود
ملال آنکھ سے اترے تو آستیں پہ رکے
خواجہ رضی حیدر
(شعری مجموعہ : گماں گشت )
 

مغزل

محفلین
خزاں کبھی تو کہو ایک اس طرح کی غزل
کہ جیسے راہ میں بچے خوشی سے کھیلتے ہیں
محبوب خزاں (اکیلی بستیاں سے)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top