آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
ہوائے شب مرے شعلے سے انتقام نہ لے
کہ میں بجھا تو افق تک دھواں اڑا دوں گا
محشر بدایونی
 
فہیم

لائبریرین
وہ ملاتوصدیوں کے بعد بھی میرے لب پہ کوئ گلہ نہ تھا
اسے میری چپ نے رلا دیا جسےگفتگو میں کمال تھا
میرے ساتھ لگ کے وہ رو دیا مجھے بس اتنا ہی کہہ سکا
جسے مانتا تھا میں زندگی وہ تو بس وہم و خیال تھا
 
تیشہ

محفلین
وہ ملاتوصدیوں کے بعد بھی میرے لب پہ کوئ گلہ نہ تھا
اسے میری چپ نے رلا دیا جسےگفتگو میں کمال تھا
میرے ساتھ لگ کے وہ رو دیا مجھے بس اتنا ہی کہہ سکا
جسے مانتا تھا میں زندگی وہ تو بس وہم و خیال تھا

:battingeyelashes:

فہیم خیر تو ہے ناں ۔۔ :chatterbox: یہ شعر اور آپ ؟ کہیں شاگردی کرتے کرتے ۔۔۔۔

:tongue:
 
فہیم

لائبریرین
آپ سب لوگ اپنے ساتھ ساتھ مجھے بھی باتیں سنوائیں گے۔
کہ شاعری کے دھاگے میں باتیں کرنا شروع کردی ہیں:p
 
literature

محفلین
آج کا شعر - سلیم کو ثر

اب یہ موسم میر پہچان طلب کرتے ہیں
میں جب آیا تھا یہاں تازہ ہوا لا یا تھا

لذت در برری بھول گیا ہوں اب تو
خالی ہاتھوں میں کبھی ارض و سما لایا تھا
 
زونی

محفلین
پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ طبع لوگ
افسوس تم کو میر سے صحبت نہیں رہی

(میر تقی میر )
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top