آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ش زاد

محفلین
محمود بھائی کاگا سے ہمیں بھی ایک شعر یاد آگیا

آپ کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تن اُجلا من گادرا بگلا جیسے بھیس
ایسے سے تو کاگا بھلے بہتر با ہر ایک​
 

مغزل

محفلین
شکریہ شین زاد،

تن مٹکی ، من دھی ، سرت بلوھن ھار
کبیرا ماکھن کھا گیو چھاچھ پئے سنسار

(کتاب بھگت کبیر، شاعر کبیر داس، مترجم ، منشی لال چند ، مطبوعہ ممبئی)
(جسم کو اگر ایک مٹکا سمجھیں تو دل کو دھی اس جسم کے مٹکے میں دل کے دھی کو ڈال کے عقل کی مدھانی سے بلوھنے والے اس واردات کو کرکے مکھن خود کھا گئے اور لسی بیچارے لوگوں کے لیے رہ گئی)
 

زینب

محفلین
جو اداس ہین تیرے ہجر میں ،جنہیں بوجھ لگتی ہے زندگی

سر بزم یوں انہین دیکھ کر تیرا منہ چھپانے کا شکریہ '

جو زمانے بھر کا اصول تھا وہ اصول تم نے نبھا دیا

یہی رسم ٹھہرے کی معتبر مجھے بھول جانے کا شکریہ
 

مغزل

محفلین
اگرچہ تجھ سے بہت اختلاف بھی نہ ہوا
مگر یہ دل تری جانب سے صاف بھی نہ ہوا
تعلقات کے برزخ میں ہی رکھا مجھ کو
وہ میرے حق میں نہ تھا اور خلاف بھی نہ ہوا
 

فرخ منظور

لائبریرین
[font=&quot]مت گھبرانا دوست، غبارِ ناقہ سے
[font=&quot]ہم نے بھی اس دھول کو برسوں پھانکا تھا[/font]

[font=&quot]اُس کے گھر سے نکل کر ہم نے شام ڈھلے[/font]
[font=&quot]کچھ نہیں یاد کہ کتنے گھروں میں جھانکا تھا

(علامہ طالب جوہری)
[/font]
[/font]
 

فہیم

لائبریرین
کناروں پر ساگر کے خزانے نہیں آتے
پھر جیون میں دوست پرانے نہیں آتے

جی لو ان پلوں کو ہنس کر ساتھ ہمارے
پھر لوٹ‌ کے دوستی کے زمانے نہیں آتے
 

مغزل

محفلین
کل شب دلِ آوارہ کو سینے سے نکالا
یہ آخری کافر بھی مدینے سے نکالا

اقبال ساجد
 

مغزل

محفلین
ہم کو اس جنگ کے اسباب نہیں ہیں معلوم
ہم تو بس شوقِ شہادت میں چلے آئے ہیں

سید اسد رضوی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top