آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
کچھ اس طرح سے وفا کی مثال دیتا ہوں
سوال کرتا ہے کوئی تو ٹال دیتا ہوں
اُسی سے کھاتا ہوں اکثر فریب منزل کا
میں‌جس کے پاؤں کا کانٹا نکال دیتا ہوں
 

مغزل

محفلین
سیاہی جیسے گر جائے دمِ‌تحریر کاغذ پر
مری قسمت میں یوں‌ تصویر ہے شبہائےہجراں‌کی
میرزا اسد اللہ خاں غالب

(درست کرلیجیے ۔ شائد فونٹ کا کوئی مسئلہ ہے)
 

مغزل

محفلین
اچھی گزر رہی ہے دلِ خود کفیل سے
لنگر سے روٹی کھاتا ہوں ، پانی سبیل سے

دنیا مرے پڑوس میں آباد ہے مگر
میری دعا سلام نہیں اس ذلیل سے

احمد جاوید
(حمزہ نامہ ،جیو )
 

مغزل

محفلین
مجھے تو نہیں‌ لگا رہا کہ مزید کوئی غلطی ہے

خیر۔۔ جا نے کیو‌ں‌یہ مجھے یوں‌نظر آرہا ہے ، (اسکرین شوٹ)

raj10.jpg
 

مغزل

محفلین
سرِ‌مقتل کسی کا نام بھی لینا نہ تھا ممکن
بس ایک زنجیر توڑی اور زنداں سے نکل آئے
انور کیف (کراچی)

مکمل غزل کچھ دیر میں ۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
خیرہ نہ کر سکا مجھے جلوہِ دانشِ فرنگ
سرمہ ہے میری آنکھ کا خاکِ مدینہ و نجف

(شاعر مشرق شمس العارفین حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top