آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
خدا آباد رکھے میکدہ یہ تو سمجھ ساقی
ہزاروں بادہ کش ہیں ایک پیمانے سے کیا ہوگا

استاد قمر جلالوی
 

محمداحمد

لائبریرین
آنکھ کچھ موتی اُگل کر رہ گئی
غم کی چنگاری پگھل کر رہ گئی

کیا کیا اے بلبلِ آتش نفس
آشیاں میں برق جل کر رہ گئی

زندگی کی دوسری کروٹ تھی موت
زندگی کروٹ بدل کر رہ گئی

وحشت کلکتوی
 

مغزل

محفلین
کیا جانے کہے گا کیا آکر ، ہے دَور یہاں پیمانے کا
اللہ کرے واعظ کو کبھی رستہ نہ ملے میخانے کا

ہیں تنگ ترےمیکش ساقی یہ پڑھ کے نماز آتا ہے یہیں
یا شیخ کی توبہ تڑوا دے ، یا وقت بدل میخانے کا

استاد قمر جلالوی
 

کاشفی

محفلین
حصارِ ذات سے نکلوں تو تجھ سے بات کروں
تری صفات کو سمجھوں تو تجھ سے بات کروں

تو کوہسار میں، وادی میں، دشت و صحرا میں
میں تجھ کو ڈھونڈ نکالوں تو تجھ سے بات کروں

(راج کمار قیس)
 

مغزل

محفلین
ہونٹ پتھرا سے گئے، آنکھ نے جنبش نہیں کی
پھر بھی اُس کو یہ گلہ ہے کہ ستائش نہیں کی

لیاقت علی عاصم
 

مغزل

محفلین
رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو
کم سخن کوئی نہ اور ہم زباں کوئی نہ ہو

بے درو دیوار سا اک گھر بنا نا چاہیے
کوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو

پڑئیے گر بیمار ، تو کوئی نہ ہو تیماردار
اور اگر مر جائیے ، تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو

چچا
 

فرخ منظور

لائبریرین
رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو
کم سخن کوئی نہ اور ہم زباں کوئی نہ ہو

بے درو دیوار سا اک گھر بنا نا چاہیے
کوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو

پڑئیے گر بیمار ، تو کوئی نہ ہو تیماردار
اور اگر مر جائیے ، تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو

چچا

رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو
ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم زباں کوئی نہ ہو

بے در و دیوار سا اک گھر بنایا چاہیے
کوئی ہم سایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو

پڑیے گر بیمار تو کوئی نہ ہو بیمار دار
اور اگر مر جائیے تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو
 

جیہ

لائبریرین
پہلا مصرع میرے حافظے میں کچھ اس طرح ہے

ایک مُعِمّہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا

گرچہ میرے حافظے کا اعتبار نہیں
 

جیہ

لائبریرین
ایک شعر فانی کا مجھ سے بھی سنیں

سنے جاتے نہ تھے تم سے مرے دن رات کے شکوے
کفن سرکاؤ، میری بے زبانی دیکھتے جاؤ
 

فرخ منظور

لائبریرین
پہلا مصرع میرے حافظے میں کچھ اس طرح ہے

ایک مُعِمّہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا

گرچہ میرے حافظے کا اعتبار نہیں

میں تو ایک کتاب سے دیکھ کر لکھ رہا ہوں۔ :)
اردو غزل مع انتخاب از ڈاکٹر یوسف حسین خاں
صدرِ شعبہ تاریخ جامعہ عثمانیہ سرکارِ عالی
(حیدرآباد دکن)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top