سودا جس روز کسی اور پہ بیداد کرو گے یہ یاد رہے ہم کو بہت یاد کرو گے (سودا)
کاشفی محفلین مارچ 14، 2010 #521 سودا جس روز کسی اور پہ بیداد کرو گے یہ یاد رہے ہم کو بہت یاد کرو گے (سودا)
زھرا علوی محفلین مارچ 14، 2010 #522 اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی جون ایلییا
کاشفی محفلین مارچ 14، 2010 #524 مومن دل مرے کہنے میں ہووے تو کچھ اب بھی نہ کہوں پر بگڑ ہی گئی جب بات تو کیوں بات سہوں (مومن)
مغزل محفلین مارچ 14، 2010 #525 گزارتا ہوں شبِ عشقِ بے معاش کے ساتھ تو صبح اشک مرے ناشتے پہ گرتے ہیں !! صابر ظفر
کاشفی محفلین مارچ 14، 2010 #526 کیوں ہوا عاشق؟ جفا پر گر نہ تجھ کو صبر تھا اے دلِ بیتاب، کیا تجھ پر کسی کا جبر تھا (امیر مینائی)
مغزل محفلین مارچ 14، 2010 #527 ہم سے پہلے تو یہان دشت دھڑکتا تھا کوئی ہم نے گلزار بنا یا ہے دعا دو ہم کو راشد عارف ( سانگلہ ہلز )
کاشفی محفلین مارچ 14، 2010 #528 امیر مینائی پچتا رہے ہیں خون مرا کر کے کیا حضور؟ اب اس پہ خاک ڈالئیے، جو کچھ ہوا ہوا (امیر مینائی)
فرخ منظور لائبریرین مارچ 14، 2010 #529 جو گزری مجھ پہ مت اُس سے کہو، ہوا سو ہوا بلاکشانِ محبت پہ جو ہوا، سو ہوا (سودا)
کاشفی محفلین مارچ 15، 2010 #530 ذوقؔ نگہ کا وار تھا دل پر ، پھڑکنے جان لگی چلی تھی برچھی کسی پر کسی پہ آن لگی (ذوقؔ)
کاشفی محفلین مارچ 17، 2010 #531 داغ دہلوی کسی کا نہ ہوگا قیامت میں کوئی زمین اور ہوگی فلک اور ہوگا (داغ دہلوی)
ف فرحان دانش محفلین مارچ 17، 2010 #532 ایک شعر لوڈ شیڈنگ کے نام مجھے یقین ہے کہ اندھیرا رہے گا اب نہ کہیں کہ روشنی کے لیے میں نے گھر جلایا ہے
ایک شعر لوڈ شیڈنگ کے نام مجھے یقین ہے کہ اندھیرا رہے گا اب نہ کہیں کہ روشنی کے لیے میں نے گھر جلایا ہے
کاشفی محفلین مارچ 18، 2010 #533 حالی اپنی جیبوں سے رہیں سادے نمازی ہشیار اک بزرگ آتے ہیں مسجد میں خضر کی صورت (حالی)
کاشفی محفلین مارچ 18، 2010 #534 آج کا شعر - کاشفی کا پسندیدہ شعر اُن کا آنا حشر سے کچھ کم نہ تھا اور جب پلٹے قیامت ڈھا گئے (نثار احمد نثار)
آج کا شعر - کاشفی کا پسندیدہ شعر اُن کا آنا حشر سے کچھ کم نہ تھا اور جب پلٹے قیامت ڈھا گئے (نثار احمد نثار)
کاشفی محفلین مارچ 19، 2010 #535 اک ایسا راز دیا ہے مجھے چھپانے کو جسے وہ چاہیں تو خود بھی چھپا نہیں سکتے (معین احسن جذبی)
کاشفی محفلین مارچ 28، 2010 #536 داغ سب لوگ جدھر وہ ہیں، اُدھر دیکھ رہے ہیں ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں پہلے تو سُنا کرتے تھے عاشق کی مصیبت اب آنکھ سے وہ آٹھ پہر دیکھ رہے ہیں (داغ دہلوی )
داغ سب لوگ جدھر وہ ہیں، اُدھر دیکھ رہے ہیں ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں پہلے تو سُنا کرتے تھے عاشق کی مصیبت اب آنکھ سے وہ آٹھ پہر دیکھ رہے ہیں (داغ دہلوی )
یونس عارف محفلین مارچ 29، 2010 #538 داور ِ حشر ! مجھے تیری قسم ! عمر بھر میں نے عبادت کی ہے تُو میرا نامہ ءِ اعمال تو دیکھ میں نے انساں سے محبت کی ہے احمد ندیم قاسمی
داور ِ حشر ! مجھے تیری قسم ! عمر بھر میں نے عبادت کی ہے تُو میرا نامہ ءِ اعمال تو دیکھ میں نے انساں سے محبت کی ہے احمد ندیم قاسمی
کاشفی محفلین اپریل 5، 2010 #539 عجب لذت بھری تلوار سے قاتل نے مارا ہے مرا خون اُس کے سر پر، اس کا احساں میری گردن پر گلا کٹوا ، مزے لے لے، کہ پھر اے دل کہاں یہ دن کبھی گردن ہو خنجر پر کبھی خنجر ہو گردن پر (امیر مینائی)
عجب لذت بھری تلوار سے قاتل نے مارا ہے مرا خون اُس کے سر پر، اس کا احساں میری گردن پر گلا کٹوا ، مزے لے لے، کہ پھر اے دل کہاں یہ دن کبھی گردن ہو خنجر پر کبھی خنجر ہو گردن پر (امیر مینائی)
ام نور العين معطل اپریل 5، 2010 #540 رُتوں کا قاعدہ ہے وقت پر ہی آتی جاتی ہیں ہمارے شہر میں کیوں رک گیا فریاد کا موسم ؟