زندگی زندہ دلی کا ہے نام
مُردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
دھیان آتا ہے کفن کا مجھ کو
کپڑے جب قطع کیا کرتے ہیں
نیک و بد کیا ہوں ہمیشہ باہم
پھول کانٹوں سے جُدا کرتے ہیں (شیخ امام بخش ناسخ)
شیخ امام بخش متخلص بہ ناسخ لاہور کے ایک مالدار تاجر کے ساتھ بطور فرزند کے لکھنؤ میں سکونت پزیر تھے۔۔ مصحفی کے شاگرد حیدر علی آتش انکے ہمعصر تھے۔ ان دونوں میں خوب چوٹیں چلتی تھیں۔ بعضوں نے لکھا ہے کہ مصحفی سے ناسخ نے شاگردی شروع کی تھی لیکن ناسخ کی بددماغی نے یہ سلسلہ بہت جلد مسدود کر دیا۔ ان کے مزاج میں غصہ بہت تھا۔
ریاضِ مدحِ رسالت میں راہوارِ غزل
چلا ہے رقص کناں آہوئے صبا کی طرح
سراج الدین ظفر
( غزال و غزل کی نعت سے اقتباس)
مکمل انشااللہ دو ایک روز میںپیش کردوں گا۔
وہ کررہے تھے شکایت یہ کل رقیبوں سے
کیا زمانے میں رسوا غبارؔ نے ہم کو (غبارؔ تخلص ، نام سید علی نقی بن سید نیاز علی - ڈیپوٹی کلکٹر مراد آباد تھے۔ شاگرد محمد عسکری اخگر کے تھے)