آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پپو

محفلین
آ ہی جائے گی کسی روز اسیران قفس تک
نکہت گل بھی کہیں پابند چمن ہوتی ہے
 

کاشفی

محفلین
خود نوید زندگی لائی قضا میرے لئے
شمع کشتہ ہوں فنا میں ہے بقا میرے لئے

(میرببر انیس اعلی اللہ مقامہ)
 

کاشفی

محفلین
دونوں راہیں چھوڑ دی ہیں ہم نے مشکل دیکھ کر
دیر و کعبہ کون جائے، وسعتِ دل دیکھ کر

(باسط بسوانی)
 

کاشفی

محفلین
نگاہوں سے ہوئے اوجھل جو وہ پیشِ نظر ہو کر
ہمارے دل کی دنیا رہ گئی زیر و زبر ہو کر

(اثر رامپوری)
 

کاشفی

محفلین
یاد سب کچھ ہیں مجھے ہجر کے صدمے ظالم
بھول جاتا ہوں مگر دیکھ کے صورت تیری

(شاعر: معلوم نہیں)
 

کاشفی

محفلین
دیکھوں نہ کبھی گُل کو ترے منہ کے میں ہوتے
سنبل کے سوازلف تری بو نہ کروں میں

(سودا)

بو کرنا یعنی سونگھنا
 

کاشفی

محفلین
شاعری کیا ہے؟ دلی جذبات کا اظہار ہے
دل اگر بیکار ہے تو شاعری بیکار ہے

(مولانا صفی)
 

کاشفی

محفلین
شاعری کیا ہے؟ فقط اک جذبہ طوفاں خروش
قوت تخئیل میں اک ولولہ انگیز جوش

(مولانا عزیز لکھنوی)
 

کاشفی

محفلین
میں نے کہا کہ دعویٰ الفت مگر غلط
اُس نے کہا کہ ہاں غلط اور کس قدر غلط

(نواب یوسف علی خاں ناظم)
 

کاشفی

محفلین
مصحفی یوں تو سبھی شعر و سخن کہتے ہیں
چاہئیے لطف سخن دل میں اثر کرنے کو

(مصحفی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top