آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کاشفی

محفلین
عشق اس منزل آداب میں لایا دل کو
اب تڑپنے کا تو کیا ذکر دھڑکتا بھی نہیں

(کوثر جائسی)
 

کاشفی

محفلین
اقبال رحمتہ اللہ علیہ

مومن کے جہاں کی حد نہیں ہے
مومن کا جہان ہر کہیں ہے

(علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ)
 

مغزل

محفلین
کوئی بھولی ہوئی شے طاقِ ہر منظر پہ رکھی تھی
ستارے چھت پہ رکھے تھے شکن بستر پہ رکھی تھی
من چند بانی ( ملتان ، دہلی)
 

مغزل

محفلین
دھڑکا لگا نہ ہو تو مزا کیا گناہ کا
لذت ہی اور ہوتی ہے چوری کے مال میں
یاس یگانہ چنگیزی
 

مغزل

محفلین
چمن والو ، قفس کی قید بے معیاد ہوتی ہے
تمہی آنا تو آجانا ، مرا آنا تو کیا ہوگا ۔۔۔۔
استاد قمر جلالوی
 

مغزل

محفلین
رات بھر نیند نہ آنے سے مِرے
خواب کا کتنا خسارہ ہوا ہے ۔۔۔۔
رمزی آثم ( شعری مجموعہ ، کوئی خواب تو ہو )
 
تین اشعار نَاظم وفرزندِشہرِکراچی جناب سیدمصطفی کمال کی نذر کرتا ہوں تو عرض کیا ہے۔
--------------------------
کہا ہر راستہ بخشا ہے ناہموار کیوں مجھ کو
جواب آیا تجھے ہر راستہ ہموار کرنا ہے
--------------------------
اگرکل ہی یہ دنیا ختم ہو جائے تو اس سے کیا
شجراِک راستے میں آج میں پھر لگا ﺅں گا
--------------------------
ہم تودشمن کو بھی پاکیزہ سزا دیتے ہیں
ہاتھ اٹھاتے نہیں نظروں سے گرا دیتے ہیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
اے صبا غیروں کی تربت پہ گل افشانی چند*
جانبِ گور غریباں بھی کبھی آیا کرے

* چند بمعنی کب تک، تا بکے

(مصحفی)
 

کاشفی

محفلین
زندگی نے ہمیں فرصت ہی نہیں دی ورنہ
سامنے تجھ کو بٹھا ،بیٹھ کے دیکھا کرتے

وہ خود ملنے نہیں آیا تو اس کے گھر گیا میں
حدیں معلوم تھیں لیکن تجاوز کر گیا میں

محبت سے ضرورت کچھ زیادہ کھینچتی ہے
اسے گھر پر اکیلا چھوڑ کر دفتر گیا میں

میرے چاروں طرف نفرت کا پہرہ لگ چکا ہے
مگر پھر بھی کسی صورت محبت کر گیا میں

(عاصم واسطی)​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top