برق ناحق چمن میں ہے بدنام آگ پھولوں نے خود لگائی ہے (آنند نارائن ملّا)
کاشفی محفلین ستمبر 4، 2010 #701 برق ناحق چمن میں ہے بدنام آگ پھولوں نے خود لگائی ہے (آنند نارائن ملّا)
کاشفی محفلین ستمبر 12، 2010 #702 سن کے ٹی وی کی خبر اب عید کر لیتا ہوں میں ایک مدت ہو گئی ہے چاند کو دیکھا نہیں (اعجاز حیدر)
کاشفی محفلین ستمبر 12، 2010 #703 دشنام یا دعا تھی، شکایت کہ شکر تھا وہ منہ ہی منہ میں چلتے ہوئے کچھ تو کہہ گیا (داغ رحمتہ اللہ علیہ)
فرخ منظور لائبریرین ستمبر 12، 2010 #704 خط میں لکھا تھا "عید کب ہو گی؟ ہم کو تاریخ لکھ کر بھجوائیں" چونکہ جھگڑا تھا اس لئے ہم نے لکھ دیا "آپ جب بھی آ جائیں" (شاعر نامعلوم)
خط میں لکھا تھا "عید کب ہو گی؟ ہم کو تاریخ لکھ کر بھجوائیں" چونکہ جھگڑا تھا اس لئے ہم نے لکھ دیا "آپ جب بھی آ جائیں" (شاعر نامعلوم)
کاشفی محفلین ستمبر 13، 2010 #705 کچھ دور نہیں ہے وہ زمانہ بجلی ہوگی نہ آشیانہ محکم ہے یہ عزمِ باغیانہ یا میں نہیں یا نہیں زمانہ (ساغر نظامی)
کچھ دور نہیں ہے وہ زمانہ بجلی ہوگی نہ آشیانہ محکم ہے یہ عزمِ باغیانہ یا میں نہیں یا نہیں زمانہ (ساغر نظامی)
محمد یعقوب آسی محفلین ستمبر 13، 2010 #706 شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا زنجیر پڑی دروازے پر کیوں دیر گئے گھر آئے ہو سجنی سے کرو گے بہانہ کیا (ابنِ انشا)۔
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا زنجیر پڑی دروازے پر کیوں دیر گئے گھر آئے ہو سجنی سے کرو گے بہانہ کیا (ابنِ انشا)۔
کاشفی محفلین ستمبر 13، 2010 #707 سُنتے ہو زاہد و ناصح جو ہیں سمجھاتے مجھے کیا بدل دیں گے یہ اور میں بدل جاؤں گا (ذوق)
کاشفی محفلین ستمبر 13، 2010 #708 کیوں نہ لوں نامِ خدا اُس بُت کی صورت دیکھ کر لوگ کہتے ہیں کہ کلمہ پڑھ کے مرنا چاہیئے (اکبر الہ آبادی )
کیوں نہ لوں نامِ خدا اُس بُت کی صورت دیکھ کر لوگ کہتے ہیں کہ کلمہ پڑھ کے مرنا چاہیئے (اکبر الہ آبادی )
کاشفی محفلین ستمبر 14، 2010 #710 تبصرہ ہم بھی کریں گے تیرنے والوں پہ آج گرچہ پانی میں کبھی ہم آج تک اترے نہیں (حفیظ میرٹھی)
کاظمی بابا محفلین ستمبر 14، 2010 #711 آج جو عیب کسی پر نہیں کُھلنے دیتے کب وہ چاہیں گے میری حشر میں رسوائی ہو
کاشفی محفلین ستمبر 20، 2010 #713 امیر، جاتی جوانی یہ مُجھ سے کہتی ہے خزاں نہ سمجھو مجھے، آخری بہار ہوں میں (امیر مینائی)
کاشفی محفلین ستمبر 20، 2010 #715 جفا دیکھو جنازے پر مرے آئے تو فرمایا “کہو تم بے وفا ٹھہرے کہ اب ہم بے وفا ٹھہرے“ (امیر مینائی)
کاشفی محفلین ستمبر 20، 2010 #716 باتیں ناصح کی سُنیں، یار کے نظارے کیے آنکھیں جنت میں رہیں، کان جہنم میں رہے اُن کے تڑپانے کی طاقت جو نہیں ہم میں نہ ہو کاش اپنے ہی تڑپنے کی سکت ہم میں رہے (امیر مینائی)
باتیں ناصح کی سُنیں، یار کے نظارے کیے آنکھیں جنت میں رہیں، کان جہنم میں رہے اُن کے تڑپانے کی طاقت جو نہیں ہم میں نہ ہو کاش اپنے ہی تڑپنے کی سکت ہم میں رہے (امیر مینائی)
کاشفی محفلین ستمبر 21، 2010 #717 ہم بند کئے آنکھ تصّور میں پڑے ہوں ایسے میںکوئی چھم سے جو آجائے تو کیا ہو (ریاض)
کاشفی محفلین ستمبر 25، 2010 #718 تہمت نہ کہہ خدا کے لیئے مجھ پہ زاہد کب میں نے توبہ کی تھی جو توبہ شکن ہوا (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
تہمت نہ کہہ خدا کے لیئے مجھ پہ زاہد کب میں نے توبہ کی تھی جو توبہ شکن ہوا (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
کاشفی محفلین ستمبر 28، 2010 #719 صبحِ بہار ہے، مجھے ساقی! پلا شراب سب جانتے ہیں عید کا روزہ حرام ہے (آتش)
ساقی۔ محفلین ستمبر 28، 2010 #720 یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں وہ جام اسی کا ہے (شاد عظیم آبادی)
یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں وہ جام اسی کا ہے (شاد عظیم آبادی)