اُن کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پہ رونق وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے غالب
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 27، 2011 #881 اُن کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پہ رونق وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے غالب
کاشفی محفلین جولائی 27، 2011 #882 مجھے ہو کس طرح قول و قسم کا اعتبار اُن کے ہزاروں دے چکے وہ قول ،لاکھوں کھا چکے قسمیں (ذوق)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 27، 2011 #883 تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات اقبال
کاشفی محفلین جولائی 27، 2011 #884 جُھکائے ہے سرِ تسلیم ماہ نو، پر، وہ غُرورِ حسن سے کس کا سلام لیتے ہیں ہمارے ہاتھ سے اے ذوق وقتِ مے نوشی ہزار ناز سے وہ ایک جام لیتے ہیں (ذوق)
جُھکائے ہے سرِ تسلیم ماہ نو، پر، وہ غُرورِ حسن سے کس کا سلام لیتے ہیں ہمارے ہاتھ سے اے ذوق وقتِ مے نوشی ہزار ناز سے وہ ایک جام لیتے ہیں (ذوق)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 27، 2011 #885 کیا خوب تم نے غیر کو بوسہ نہیںدیا بس چپ رہو ہمارے بھی منہ زبان ہے غالب
کاشفی محفلین جولائی 27، 2011 #886 میں وہ نہیں کہ تم ہو کہیں، اور کہیں ہوں میں میں ہوں تمہارا سایہ، جہاں تم، وہیں ہوں میں (ذوق)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 28، 2011 #887 یہ مہ و نجوم ہنس لیں میرے آنسوؤں پہ جالب میرا ماہتاب جب تک لبِ بام آ نہ جائے حبیب جالب
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 28، 2011 #888 گوکہ بت کدے جا رہا ہوں ميں بہ خدا با خدا رہا ہوں ميں مير تقی مير
کاشفی محفلین جولائی 29، 2011 #889 کچھ رحمت باری سے نہیں دور کہ ساقی رو دیں جو ذرا مست تو مے ابر سے برسے (ذوق)
کاشفی محفلین جولائی 29، 2011 #890 کھلتا نہیں دل، بند ہی رہتا ہے ہمیشہ کیا جانے کہ آجاتا ہے تو اُس میں کدھر سے (ذوق)
کاشفی محفلین جولائی 29، 2011 #891 کوئی ہے کافر، کوئی مسلماں، جدا ہر اک کی ہے راہِ ایماں جو اس کے نزدیک رہبری ہے، وہ اُس کے نزدیک رہزنی ہے (ذوق)
کوئی ہے کافر، کوئی مسلماں، جدا ہر اک کی ہے راہِ ایماں جو اس کے نزدیک رہبری ہے، وہ اُس کے نزدیک رہزنی ہے (ذوق)
کاشفی محفلین جولائی 29، 2011 #892 چل میکدہ میں شیخ بسر کر مہِ صیام مسجد میں تنگ بیٹھا ہے کیوں اعتکاف سے (ذوق)
آصف شفیع محفلین اگست 1، 2011 #893 دیکھ! زخمی پروں سے اڑتا ہوں ایسے کرتے ہیں عجز کو اعجاز رضی اختر شوق
کاشفی محفلین اگست 3، 2011 #894 یا تو پاسِ دوستی تجھ کو بتِ بیباک ہو یا مجھ ہی کو موت آجائے کہ قصہ پاک ہو (ذوق)
کاشفی محفلین اگست 3، 2011 #895 غیر نے ایسا پڑھایا کچھ مرے محبوب کو لاکھ ہجوں سے پڑھا اُس نے مرے مکتوب کو (ذوق)
کاشفی محفلین اگست 3، 2011 #896 نہ آیا گور پہ میری وہ بے وفا ورنہ گلے لگانے کو تربت سے بھی نکلتے ہاتھ (ذوق)
کاشفی محفلین اگست 3، 2011 #897 کوئی جو کام ہو پیری میں کس طرح ہو ذوق نہ اب ہیں پاؤں سنبھلتے، نہ ہیں سنبھلتے ہاتھ (ذوق)
کاشفی محفلین اگست 3، 2011 #898 یہ ذوق مے پرست ہے یا ہے صنم پرست کچھ ہے بلا سے لیکن محبت پرست ہے (ذوق)
ر راجہ صاحب محفلین اگست 3، 2011 #899 بے دلی ہائے تماشا کہ نہ عبرت ہے نہ ذوق بے کسی ہائے تمنّا کہ نہ دنیا ہے نہ دیں مرزا غالب
کاشفی محفلین اگست 8، 2011 #900 تو بھلا ہے تو بُرا ہو نہیں سکتا اے ذوق ہے بُرا وہ ہی کہ جو تجھ کو بُرا جانتا ہے اور اگر تو ہی بُرا ہے تو وہ سچ کہتا ہے کیوں بُرا کہنے سے تو اُس کے بُرا مانتا ہے (ذوق رحمتہ اللہ علیہ)
تو بھلا ہے تو بُرا ہو نہیں سکتا اے ذوق ہے بُرا وہ ہی کہ جو تجھ کو بُرا جانتا ہے اور اگر تو ہی بُرا ہے تو وہ سچ کہتا ہے کیوں بُرا کہنے سے تو اُس کے بُرا مانتا ہے (ذوق رحمتہ اللہ علیہ)