فکر معاش، عشق بتاں، یاد رفتگاں اس زندگی میں اب کوئ کیا کیا کرے سودا
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #241 فکر معاش، عشق بتاں، یاد رفتگاں اس زندگی میں اب کوئ کیا کیا کرے سودا
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #242 جو کہ ظالم ہو وہ ہرگز پھولتا پھلتا نہیں سبز ہوتے کھیت دیکھا ہے کبھو شمشیر کا سودا
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #244 یا تنگ نہ کر ناصح ناداں، مجھے اتنا یا چل کے دکھا دے ، دہن ایسا، کمر ایسی مہتاب رائے تاباں
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #245 ٹوٹا کعبہ کون سی جائے غم ہے شیخ کچھ قصر دل نہیں کہ بنایا نہ جائے گا قائم چاند پوری
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #247 ہشیار یار جانی، یہ دشت ہے ٹھگوں کا یہاں ٹک نگاہ چوکی اور مال دوستوں کا نظیر اکبر آبادی
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #248 پڑے بھنکتے ہیں لاکھوں دانا، کروڑوں پنڈت، ہزاروں سیانےجو خوب دیکھا تو یار آخر، خدا کی باتیں خدا ہی جانےنظیر اکبر آبادی
پڑے بھنکتے ہیں لاکھوں دانا، کروڑوں پنڈت، ہزاروں سیانےجو خوب دیکھا تو یار آخر، خدا کی باتیں خدا ہی جانےنظیر اکبر آبادی
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #249 ٹک ساتھ ہو حسرت دل مرحوم سے نکلے عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے فدوی عظیم آبادی
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #250 رکھ نہ آنسو سے وصل کی امید کھاری پانی سے دال گلتی نہیں قدرت اللہ قدرت
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #251 بلبل نے آشیانہ چمن سے اٹھالیا پھر اس چمن میں بوم بسے یا ہما رہے مصحفی
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #252 ہزار شیخ نے داڑھی بڑھائ سن کی سی مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی انشا
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #253 اے خال رخ یار تجھے ٹھیک بناتا جا چھوڑ دیا حافظ قرآن سمجھ کر شاہ نصیر
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #254 آئے بھی لوگ، بیٹھے بھی، اٹھ بھی کھڑے ہوئےمیں جا ہی ڈھونڈھتا تیری محفل میں رہ گیاآتش
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #255 لگے منہ بھی چڑانے دیتے دیتے گالیاں صاحبزباں بگڑی تو بگڑی تھی، خبر لیجئیے دہن بگڑاآتش
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #256 مشاق درد عشق جگر بھی ہے، دل بھی ہے کھاءوں کدھر کی چوٹ، بچاءوں کدھر کی چوٹ آتش
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #257 ان دنوں گرچہ دکن میں ہے بڑی قدر سخن کون جائے ذوق پر دلی کی گلیاں چھوڑ کر ذوق
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #258 اسی لئے تو قتل عاشقاں سے منع کرتے ہیں اکیلے پھر رہے ہو یوسف بے کاررواں ہو کر خواجہ وزیر
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #259 بلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا غالب
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #260 غالب برا نہ مان جو واعظ برا کہے ایسا بھی کوئ ہے کہ سب اچھا کہیں جسے غالب