شائد ابھی پہنچی نہ ہو باب قبول تک ساقی ذرا سی اور کہ توبہ سفر میں ہے
نیرنگ خیال لائبریرین مارچ 8، 2013 #661 شائد ابھی پہنچی نہ ہو باب قبول تک ساقی ذرا سی اور کہ توبہ سفر میں ہے
نیرنگ خیال لائبریرین مارچ 8، 2013 #662 لے کر اس پار نہ جائے گی جدا راہ کوئی بھیڑ کے ساتھ ہی دلدل میں اترنا ہوگا
حسان خان لائبریرین مارچ 9، 2013 #663 نہ چھوڑ تو کسی عالم میں راستی کہ یہ شے عصا ہے پیر کو اور سیف ہے جواں کے لیے (ذوق)
حسان خان لائبریرین مارچ 9، 2013 #664 دشنامِ یار طبعِ حزیں پر گراں نہیں اے ہم نشیں نزاکتِ آواز دیکھنا (مومن)
مدیحہ گیلانی محفلین مارچ 9، 2013 #665 دل خوں ہو چکا ہے جگر ہو چکا ہے خاک ۔۔۔۔۔ باقی ہوں میں، مجھے بھی کر اے تِیغ زن تمام ۔۔۔۔! حسرت موہانی
حسان خان لائبریرین مارچ 10، 2013 #666 رہے کیونکر نہ دل ہر دم نشانہ ناوکِ غم کا کہ ہے میرا تولد ہفتمِ ماہِ محرم کا (ناسخ)
موجو لائبریرین مارچ 10، 2013 #668 میانِ عاشق و معشوق ہیچ حائل نیست تو خود حجابِ خودی حافظ از میاں بر خیز (حافظ شیرازی)
حسان خان لائبریرین مارچ 11، 2013 #669 ِیا رب اداس سینے میں رہتا ہے دل بہت مل جائے دل لگی کو کوئی دلربا مجھے (مولوی محمد رستم علی خان ادیبؔ)
ِیا رب اداس سینے میں رہتا ہے دل بہت مل جائے دل لگی کو کوئی دلربا مجھے (مولوی محمد رستم علی خان ادیبؔ)
حسان خان لائبریرین مارچ 12، 2013 #670 تھا ازل سے مجھ کو تا وقتِ ولادت خوابِ عیش کھل گئیں آنکھیں مری شورِ مبارکباد سے (ناسخ)
محمد وارث لائبریرین مارچ 12، 2013 #671 تیرے ہر ذرّے پہ تا روزِ قیامت سجدہ ریز ہم رہیں گے، اے زمینِ کوچہٴ جانانہ، ہم احسان دانش
السید کامل عباس الجعفري محفلین مارچ 14، 2013 #673 پگھل گئے تو جہنم بجھا کے دَم لینگے جلا کے بیٹھ گئے ہیں الاؤ برف کے لوگ ادریس آزاد
مدیحہ گیلانی محفلین مارچ 15، 2013 #674 اہل ِ جہاں ہیں سارے ترے جیتے جی تلک پُوچھیں گے بھی نہ بات جہاں تُو عدم ہُوا میر تقی میر
محمد وارث لائبریرین مارچ 15، 2013 #675 کچھ حسن و عشق میں فرق نہیں، ہے بھی تو فقط رسوائی کا تم ہو کہ گوارا کر نہ سکے، ہم ہیں کہ گوارا کرتے ہیں استاد قمر جلالوی
کچھ حسن و عشق میں فرق نہیں، ہے بھی تو فقط رسوائی کا تم ہو کہ گوارا کر نہ سکے، ہم ہیں کہ گوارا کرتے ہیں استاد قمر جلالوی
حسان خان لائبریرین مارچ 15، 2013 #676 ہے نہ کچھ دشمن کا کھٹکا اور نہ کچھ رہزن کا خوف وجہِ راحت ہے مری بے ساز و سامانی مجھے (حکیم عبدالعلی خان عابد بریلوی)
ہے نہ کچھ دشمن کا کھٹکا اور نہ کچھ رہزن کا خوف وجہِ راحت ہے مری بے ساز و سامانی مجھے (حکیم عبدالعلی خان عابد بریلوی)
حسان خان لائبریرین مارچ 16، 2013 #677 دیکھا ہے یک نگہ میں حقیقت کے ملک کوں جب بے خودی کی راہ میں دل نے سفر کیا (ولی دکنی)
مدیحہ گیلانی محفلین مارچ 16، 2013 #678 ہے موجِ بحرِ عشق وہ طوفاں کہ الحفیظ بے چارہ مشتِ خاک تھا انسان بہہ گیا محمد ابراہیم ذوقؔ
السید کامل عباس الجعفري محفلین مارچ 16، 2013 #679 کتاب جمہور کا اک اور باب ختم ہوا خطاب ختم ہوا اک عذاب ختم ہوا
معاویہ وقاص محفلین مارچ 16، 2013 #680 کسی جانب تو ہونا ہی پڑے گا محبت درمیاں کا راستہ نہیں ہے شاعر : نامعلوم