دل عجب مشکل میں ہے اب اصل رستے کی طرف یاد پیچھے کھینچتی ہے آس آگے کی طرف
ماہا عطا محفلین اپریل 6، 2013 #701 دل عجب مشکل میں ہے اب اصل رستے کی طرف یاد پیچھے کھینچتی ہے آس آگے کی طرف
ماہا عطا محفلین اپریل 6، 2013 #702 فاصلوں کے حجاب ہیں مانا اپنی محبتوں کے درمیاں امیدوں کے آئینے میں سراپا عکسِ وصل ہے عیاں
معاویہ وقاص محفلین اپریل 7، 2013 #703 اس کے رخسار پہ ڈمپل نے قیامت کردی ایک چھوٹے سے بھنور میں مرا دل ڈوب گیا خلیل اللہ فاروقی " محبت خوش گماں ھے"
اس کے رخسار پہ ڈمپل نے قیامت کردی ایک چھوٹے سے بھنور میں مرا دل ڈوب گیا خلیل اللہ فاروقی " محبت خوش گماں ھے"
معاویہ وقاص محفلین اپریل 7، 2013 #704 شکست و فتح میاں اتفاق ہے ، لیکن مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا ‘محمدیار خان امیر
معاویہ وقاص محفلین اپریل 7، 2013 #705 لِللَہ ! خدا کے واسطے میرے لئے ان کو شاعری کے علم و فن سے شناسا کرے کوئی استاد امام دین گجراتی
السید کامل عباس الجعفري محفلین اپریل 7، 2013 #707 بارش شراب۔ عرش ہے یہ مانتے ہوئے بارش کے سب حروف کو اُلٹا کہ پی گیا
ماہا عطا محفلین اپریل 8، 2013 #708 نگاہیں پھیرنے والے پہ نظریں اُٹھ ہی جاتی ہیں کبھی بیگانگی وجہِ شناسائی بھی ہوتی ہے
ماہا عطا محفلین اپریل 8، 2013 #709 یہ نورِ تبسم لبوں پہ تیرے جو رقصاں ہیں شعاعوں میں انکی میری ہر شام درخشاں ہیں
اوشو لائبریرین اپریل 9، 2013 #710 مجھے احباب کی لمبی قطاروں سے نہیں مطلب اگر تم دل سے میرے ہو تو بس اک تم ہی کافی ہو
کاشفی محفلین اپریل 10، 2013 #711 اہلِ مذہب میں زیادہ تر ہے بس لفظی نزاع ایک ہی مالک جہاں کا ہے تو پھر کیسی نزاع (اکبر الہ آبادی)
کاشفی محفلین اپریل 10، 2013 #712 نہ پروانے سے محفل اور نہ بلبل سے چمن چُھوٹا مجھ ہی سے جلسہء رنگین یارانِ وطن چُھوٹا وہ ترچھی نظروں سے دیکھا کئے اور میں رہا بسمل نہ بے تابی گئی میری نہ ان کا بانکپن چُھوٹا (اکبر الہ آبادی)
نہ پروانے سے محفل اور نہ بلبل سے چمن چُھوٹا مجھ ہی سے جلسہء رنگین یارانِ وطن چُھوٹا وہ ترچھی نظروں سے دیکھا کئے اور میں رہا بسمل نہ بے تابی گئی میری نہ ان کا بانکپن چُھوٹا (اکبر الہ آبادی)
کاشفی محفلین اپریل 10، 2013 #713 بے جا مرے سفر پہ ہیں یہ بدگمانیاں پیشِ نظر تمہیں تو رہے ، میں جہاں رہا (اکبر الہ آبادی)
شیزان لائبریرین اپریل 11، 2013 #714 ہم نے آنکھیں اُدھار دی تھیں بتول! اب وہ خوابوں کا سلسلہ بھی گیا فاخرہ بتول
معاویہ وقاص محفلین اپریل 12، 2013 #715 آج کیا بات ہے کہ پھولوں کا رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے (جگر مراد آبادی)
معاویہ وقاص محفلین اپریل 12، 2013 #716 تیری قربت کے لمحے پھول جیسے مگر پھولوں کی عمریں مختصر ہیں احمد فراز
معاویہ وقاص محفلین اپریل 12، 2013 #717 تیرا چہرہ بھی اِسے پھول کے مانند لگا ایک تتلی تری تصویر پہ آ بیٹھی ہے پرویز ساحر
معاویہ وقاص محفلین اپریل 12، 2013 #718 بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلاب کہ جیسے تو نے ہتھیلی پے گال رکھا ہے احمد فراز
معاویہ وقاص محفلین اپریل 12، 2013 #719 پہلے گلاب اس میں دکھائی دیا مجھے اب وہ مجھے دکھائی دیا ہے گلاب میں عدیم ھاشمی
معاویہ وقاص محفلین اپریل 12، 2013 #720 کل رات بھر تری خوشبو کے دھیان میں لپٹا رہا تھا رات کی رانی کہ ساتھ میں شاھد زکی