خود اپنے محضر عصیاں پہ دستخط ہیں میرے
ثبوت یہ ہے کہ سچاگناہ گار ہوں میں
در کعبہ ہو کبھی ہو میرے سرکار کا در
کاش یوں دربدری میرا مقدر ہو جائے

سرشار صدیقی
 

showbee

محفلین
اِک شخص سے ہزار تعلق کے باوجود
ایسا ہوا کے ہم کوئی وعدہ نہ کر سکے
ہم ایک دوسرے سے محبت کے باوجود
ہم ایک دوسرے کی تمنا نہ کر سکے
 

ام اریبہ

محفلین
میری بستی میں سیلاب نہیں آیا
لیکن کل رات ٹی وی پر
ایک بوڑھے نے جب روتے ہوئے کہا
اس کا گھرمال مویشی سب پانی ہوا
وہ اس عمر میں خمیدہ کمردربدرہوا
تومیں اس کے دوبوند آنسوؤں میں ڈوبنے لگا
گلے گلے تک پانی اور سانس رُکنے لگی
منظرسب ہی دھندلائے
کوئی آئےمجھے بچائے
میں بھی سیلاب کی نذرہورہاہوں
 

عینی مروت

محفلین
میری بستی میں سیلاب نہیں آیا
لیکن کل رات ٹی وی پر
ایک بوڑھے نے جب روتے ہوئے کہا
اس کا گھرمال مویشی سب پانی ہوا
وہ اس عمر میں خمیدہ کمردربدرہوا
تومیں اس کے دوبوند آنسوؤں میں ڈوبنے لگا
گلے گلے تک پانی اور سانس رُکنے لگی
منظرسب ہی دھندلائے
کوئی آئےمجھے بچائے
میں بھی سیلاب کی نذرہورہاہوں

اور ایسے احساسات پڑھ کر دل بحرِ حزن میں ڈوب جاتا ہے
:(
 
Top