کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نہ چین آتا ہے دن کو نہ شام آتا ہے
تمہارا ذکر زباں پر مدام آتا ہے
دعا کو ہاتھ اٹھے ہیں زباں نہیں ہلتی
نماز عشق میں یہ بھی مقام آتا ہے
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
ناپتے ہیں وہاں غم کے مرے پیمانہ کو
آگ دے دے کوئی کم ظرفی میخانہ کو
امتحاں لیتا ہے ایماں کا مرے وہ کافر
چلئے نسبت تو ہے کعبہ سے صنم خانہ کو
(سرور)
 

محمد وارث

لائبریرین
جان سے عشق اور جہاں سے گریز
دوستوں نے کیا کہاں سے گریز

میں وہاں ہوں جہاں جہاں تم ہو
تم کرو گے کہاں کہاں سے گریز

(فراز)
 

محمد وارث

لائبریرین
یہاں کسی کو بھی کچھ حسبِ آرزو نہ ملا
کسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تُو نہ ملا

پھر آج مے کدۂ دل سے لوٹ آئے ہیں
پھر آج ہم کو ٹھکانے کا ہم سبو نہ ملا

(ظفر اقبال)
 

محمد وارث

لائبریرین
جو میں سر بسجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا
ترا دل تو ہے صنم آشنا، تجھے کیا ملے گا نماز میں

(اقبال)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top