خیالِ خاطر ِ احباب چاہیے ہر دم انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو (میر انیس)
فرخ منظور لائبریرین فروری 14، 2008 #681 خیالِ خاطر ِ احباب چاہیے ہر دم انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو (میر انیس)
شمشاد لائبریرین فروری 14، 2008 #682 شامِ فراق اب نہ پوچھ آئی اور آ کے ٹل گئی دل تھا کہ پھر بہل گیا، جان تھی کہ پھر سنبھل گئی (فیض)
فرخ منظور لائبریرین فروری 15، 2008 #683 میرِ سپاہ ِنا سزا، لشکریاں شکستہ صف آہ وہ تیرِ نیم کش، جسکا نہ ہو کوئی ہدف تیرے محیط میںکہیں، گوہرِ زندگی نہیں ڈھونڈ چکا میں موج موج، دیکھ چکا صدف صدف (علامہ اقبال)
میرِ سپاہ ِنا سزا، لشکریاں شکستہ صف آہ وہ تیرِ نیم کش، جسکا نہ ہو کوئی ہدف تیرے محیط میںکہیں، گوہرِ زندگی نہیں ڈھونڈ چکا میں موج موج، دیکھ چکا صدف صدف (علامہ اقبال)
سارہ خان محفلین فروری 15، 2008 #684 نصیر کھیل نہیں ہے شعور زات و صفات خدا شناس کہاں وہ جو خود شناس نہیں
شمشاد لائبریرین فروری 15، 2008 #685 جو تجھ سے عہدِ وفا استوار رکھتے ہیں علاجِ گردشِ لیل و نہار رکھتے ہیں (فیض احمد فیض)
فرخ منظور لائبریرین فروری 15، 2008 #686 ناوک انداز جدھر دیدہء جاناں ہوں گے نیم بسمل کئی ہوں گے کئی بے جاں ہوں گے (مومن)
شمشاد لائبریرین فروری 15، 2008 #687 پتھ۔ر مجھے کہتا ہے ، میرا چاہنے والا میں موم ہوں اس نے، مجھے چُھو کر نہیں دیکھا (بشیر بدر)
محمد وارث لائبریرین فروری 15، 2008 #688 کیوں گردشِ مدام سے گھبرا نہ جائے دل انسان ہوں، پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں (غالب)
شمشاد لائبریرین فروری 15، 2008 #689 دلوں کا راستہ بھولی ہوائے عجز و وفا یہاں پہ اب تو جفا کا غبار باقی ہے
فرخ منظور لائبریرین فروری 15، 2008 #690 آج کی بحث سے میرا یہ حال ہے کہ حیراں ہوں، روؤں دل کو کہ پیٹوں جگر کو میں مقدور ہو تو ساتھ رکھوں، نوحہ گر کو میں (نجات کا طالب، غالب)
آج کی بحث سے میرا یہ حال ہے کہ حیراں ہوں، روؤں دل کو کہ پیٹوں جگر کو میں مقدور ہو تو ساتھ رکھوں، نوحہ گر کو میں (نجات کا طالب، غالب)
شمشاد لائبریرین فروری 15، 2008 #691 ایسی بحث شروع کرنے والے اتنے جذباتی کیوں ہو جاتے ہیں کہ ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دین ہو کہ یہ دنیا رائیگاں ہی ٹہرے ہم مفت میں تو یہ آخر دو جہاں نہیں ملتے
ایسی بحث شروع کرنے والے اتنے جذباتی کیوں ہو جاتے ہیں کہ ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دین ہو کہ یہ دنیا رائیگاں ہی ٹہرے ہم مفت میں تو یہ آخر دو جہاں نہیں ملتے
سارہ خان محفلین فروری 16، 2008 #693 رفتہ رفتہ بھول جائیں گے سفر کی داستاں مدتوں لیکن ہمیں کچھ راہ گزر یاد آئیں گے
ش شعیب خالق محفلین فروری 16، 2008 #694 تو نے کہا نہ تھا کہ میں کشتی پہ بوجھ ہوں آنکھوں کو اب نہ ڈھانپ، مجھے ڈوبتے بھی دیکھ شکیب جلالی
شمشاد لائبریرین فروری 16، 2008 #695 یونس رضا نے کہا: بیٹھ کر سایہ گل میں ناصر ہم بہیت روئے جب وہ یاد آیا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ +سرپیٹ+ یہاں بھی وہی غلطی اصل شعر کچھ یوں ہے : بیٹھ کر سایہ گل میں ناصر ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
یونس رضا نے کہا: بیٹھ کر سایہ گل میں ناصر ہم بہیت روئے جب وہ یاد آیا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ +سرپیٹ+ یہاں بھی وہی غلطی اصل شعر کچھ یوں ہے : بیٹھ کر سایہ گل میں ناصر ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
شمشاد لائبریرین فروری 16، 2008 #696 آیا ہمارے دیس میں اک خوش نوا فقیر آیا اور اپنی دھن میں غزلخواں گزر گیا سنسان راہیں خلق سے آباد ہو گئیں ویران میکدوں کا نصیبہ سنور گیا
آیا ہمارے دیس میں اک خوش نوا فقیر آیا اور اپنی دھن میں غزلخواں گزر گیا سنسان راہیں خلق سے آباد ہو گئیں ویران میکدوں کا نصیبہ سنور گیا
سارہ خان محفلین فروری 17، 2008 #697 نہ ہم ز میں کے لئے ہیں، نہ آسما ں کیلئے جہا ں میں آئے ہیں کچھ روز امتحا ں کیلئے
محمد وارث لائبریرین فروری 17، 2008 #698 پلا دے اوک سے ساقی جو ہم سے نفرت ہے پیالہ گر نہیں دیتا، نہ دے، شراب تو دے (غالب)
فرخ منظور لائبریرین فروری 17، 2008 #699 صرفِ بِہائے مے ہوئے آلاتِ میکشی تھے یہ ہی دو حساب، سو یوں پاک ہو گئے (غالب)
شمشاد لائبریرین فروری 17، 2008 #700 کیا کریں یہ دل کسی کی ناصحا سنتا نہیں آپ نے جو کچھ کہا اے محترم ، اپنی جگہ ہم موحد ہیں بتوں کے پوجنے والے نہیں پر خدا لگتی کہیں تو وہ صنم اپنی جگہ
کیا کریں یہ دل کسی کی ناصحا سنتا نہیں آپ نے جو کچھ کہا اے محترم ، اپنی جگہ ہم موحد ہیں بتوں کے پوجنے والے نہیں پر خدا لگتی کہیں تو وہ صنم اپنی جگہ