کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تم سے بچھڑکے کام یہ کرنا پڑا ہمیں
پھر آج اپنے آپ سے لڑنا پڑا ہمیں
کچھ مانگنے کے واسطے آیا تھا اک فقیر
کاسے کو آج اشکوں سے بھرنا پڑا ہمیں
 

زونی

محفلین
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا
حالِ دل ہم بھی سناتے لیکن
جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا



( ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی جملہ تقریباً صحیح ھے اگر دو آنکھوں والی ہ کو ایک آنکھ میں بدل دیا جائے:)،ان ڈائریکٹ بات ہو رہی ھے

آپ کا مطلب ہے " وہ کہ رہا تھا میں اس کو بھول جاؤنگی" صحیح ہے۔

اور میرا کہنے کا مطلب تھا کہ مصرعے کے شروع میں تو مذکر مخاطب ہے، یہ مصرعے کے آخر میں مؤنث میں کیسے بدل گیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
طوفان سامنے ہے کنارے کدھر گئے
کشتی میں ہم سفر تھے ہمارے کدھر گئے
آنکھوں میں ظلمتوں کو اتارا تھا کس لئے؟
اب سے پوچھتے ہیں ستارے کدھر گئے
 

شمشاد

لائبریرین
اشک اپنی آنکھوں سے خُود بھی ہم چُھپالیں گے
تیرے چاہنے والے شور کیا مچائیں گے
صُبح کی ہَوا تجھ کو وہ ملے تو کہہ دینا
شام کی منڈیروں پر ہم دیئے جلائیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
لبوں پہ بات نہیں آئی اور نہ آئے گی
کہ اپنی ذات کسی پر ہے ہم نے کیوں واری
(نزہت عباسی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top