کبھی حسن کی طبیعت نہ بدل سکا زمانہ وہ ناز ِ بے نیازی، وہی شان ِ خسروانہ جگر مراد آبادی
ش شعیب خالق محفلین مارچ 9، 2008 #901 کبھی حسن کی طبیعت نہ بدل سکا زمانہ وہ ناز ِ بے نیازی، وہی شان ِ خسروانہ جگر مراد آبادی
شمشاد لائبریرین مارچ 9، 2008 #902 جب میں کہتا تھا، کوئی سنتا نہیں تھا میری بات اب جو ہوں خاموش تو دنیا کو دیوانہ لگا
فرخ منظور لائبریرین مارچ 10، 2008 #903 کہا تم نے کہ کیوں ہو غیر کے ملنے میں رسوائی بجا کہتے ہو، سچ کہتے ہو، پھر کہیو، کہ "ہاں کیوںہو" (مرزا)
کہا تم نے کہ کیوں ہو غیر کے ملنے میں رسوائی بجا کہتے ہو، سچ کہتے ہو، پھر کہیو، کہ "ہاں کیوںہو" (مرزا)
زینب محفلین مارچ 10، 2008 #904 کبھی یوںبھی ہو تیرے روبرو نظر ملا کے یہ کہہ سکوں میری حسرتوں کو شمار کر میری خواہشوں کا حساب کر
شمشاد لائبریرین مارچ 10، 2008 #905 آؤ واپس چلیں میخانۂ الفت کی طرف گردشیں اور بھی ہیں گردشِ دوراں کے سوا فکرِ عقبی، غمِ دنیا و تمناے حبیب رنج سرور کو بہت ہیں، غمِ انساں کے سوا
آؤ واپس چلیں میخانۂ الفت کی طرف گردشیں اور بھی ہیں گردشِ دوراں کے سوا فکرِ عقبی، غمِ دنیا و تمناے حبیب رنج سرور کو بہت ہیں، غمِ انساں کے سوا
محمد وارث لائبریرین مارچ 10، 2008 #906 داغِ وارفتہ کو ہم آج ترے کوچے سے اسطرح کھینچ کے لائے ہیں کہ جی جانتا ہے
شمشاد لائبریرین مارچ 10، 2008 #907 اُلٹی سیدھی چالیں چل کر، آنکھ بچا کے مہرہ بدل کے شاطر قسمت ہنستی جائے”مات ہوئی ہے ،مات ہوئی ہے!“
ش شعیب خالق محفلین مارچ 10، 2008 #908 میں طلبگار بھی تھا کام کی آسانی کا حکم ہے مجھ کو خرابوں کی نگہبانی کا اس ہوس میں کہ مرے ہاتھ نہ خالی رہ جائیں کتنا نقصان ہوا ہے مری پیشانی کا عرفان صدیقی
میں طلبگار بھی تھا کام کی آسانی کا حکم ہے مجھ کو خرابوں کی نگہبانی کا اس ہوس میں کہ مرے ہاتھ نہ خالی رہ جائیں کتنا نقصان ہوا ہے مری پیشانی کا عرفان صدیقی
شمشاد لائبریرین مارچ 10، 2008 #909 زخمِ دل رشکِ مہ و غیرتِ خورشید نہیں پھر بھی میں اُس کی سحر تابی سے نو مید نہیں
ش شعیب خالق محفلین مارچ 10، 2008 #910 دیکھنا تقریر کی لذّت کہ جو اُس نے کہا میں نے یہ جانا کہ،گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
پاکستانی محفلین مارچ 10، 2008 #911 محبت میں خود کو فنا کون کرے گا یہ حق میرے سوا ادا کون کرے گا میرے ہاتھ کی لکیروں کو ذرا غور سے دیکھ اور بتا کہ میرے ساتھ وفا کون کرے گا
محبت میں خود کو فنا کون کرے گا یہ حق میرے سوا ادا کون کرے گا میرے ہاتھ کی لکیروں کو ذرا غور سے دیکھ اور بتا کہ میرے ساتھ وفا کون کرے گا
فرخ منظور لائبریرین مارچ 11، 2008 #913 واحسرتا! کہ یار نے کھینچا ستم سے ہاتھ ہم کو حریصِ لذّتِ آزار دیکھ کر (مرزا)
شمشاد لائبریرین مارچ 11، 2008 #914 جو جھیل گئے ہنس کے کڑی دھوپ کے تیور تاروں کی خنک چھاؤں میں وہ لوگ جلے ہیں
محمد وارث لائبریرین مارچ 11، 2008 #915 جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے (غالب)
شمشاد لائبریرین مارچ 11، 2008 #916 سب سے چُھپا کر جو درد مُسکرا دیا اُس کی ہنسی نے تو آج مجھے رُلا دیا لہجے سے اُٹھ رہا تھا ہر ایک درد کا دُھواں چہرہ بتا رہا تھا کہ آج کچھ گنوا دیا
سب سے چُھپا کر جو درد مُسکرا دیا اُس کی ہنسی نے تو آج مجھے رُلا دیا لہجے سے اُٹھ رہا تھا ہر ایک درد کا دُھواں چہرہ بتا رہا تھا کہ آج کچھ گنوا دیا
فرخ منظور لائبریرین مارچ 12، 2008 #917 کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق ہے مکّرر لبِ ساقی پہ صَلا میرے بعد (مرزا) پنجابی کا لفط صُلا فارسی کے اسی لفظ صَلا کی ہی بگڑی ہوئی شکل ہے-
کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق ہے مکّرر لبِ ساقی پہ صَلا میرے بعد (مرزا) پنجابی کا لفط صُلا فارسی کے اسی لفظ صَلا کی ہی بگڑی ہوئی شکل ہے-
فرخ منظور لائبریرین مارچ 12، 2008 #919 دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں ستائے کیوں (مرزا)
فرخ منظور لائبریرین مارچ 12، 2008 #920 قیدِ حیات و بندِ غم، اصل میں دونوں ایک ہیں موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں (مرزا)