آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
میرا تو چائے کے نام سے جلتا ھے حیرت ھے آپ کا پی کر بھی نہیں جلتا۔ ویسے اتنی زیادہ مقدار میں چائے۔۔۔خیر اب آپ کو کیا سمجھائیں سر جی:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ تین ماہ سے میرا دفتر بدل گیا ہے، وہاں دفتر میں پانچ چھ مگے کوفی کے پیتا ہوں لیکن گھر پر چائے ہی پیتا ہوں۔ چائے کوفی پھیکی، بغیر چینی کے۔
 

حسن علوی

محفلین
ایک اندازے کے مطابق دن میں آپ کوئی اڑھائی سے تین لیٹر چائے تو پی ہی جاتے ہیں (سمجھ نہیں آ رہی کہ ماشاءاللہ کہوں یا استغفرللہ:confused:)
 

شمشاد

لائبریرین
ارے یہ لیٹروں میں تو میں نے کبھی حساب ہی نہیں لگایا۔ میں تو بس بغیر حساب کے ہی پیتا رہتا ہوں۔
 

حسن علوی

محفلین
کچھ حساب کتاب بھی رکھ لیا کیجیئے شمشاد بھائی، ویسے آپ بھی کہیں دنیا کے غم بھلانے کو تو نہیں پیتے;)
 

شمشاد

لائبریرین
لا حول ولا قوۃ۔
چھٹتی نہیں یہ کافر منہ سے لگی ہوئی۔

یار واقعی معلوم نہیں کیوں پیتا رہتا ہوں، بس پیتا رہتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارا نے دونوں چیزیں میرے مطلب کی پکائی ہیں۔

میں نے بھی کچھ نہیں پکایا، سوچ رہا ہوں بازار سے ہی لے آؤں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ناریل کا حلوہ، ارے ہو گا تو مزے کا ہی۔ میٹھا کتنا ڈالا ہے؟ اگر تو ہلکا میٹھا ہے تو میں آتا ہوں۔
 

حجاب

محفلین
آج میں نے سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کھائی ، دہی بلینڈ کر کے مکھن نکالا اور ساگ پر ڈال کر کھایا :)
 

حجاب

محفلین
وہاں سرسوں کا ساگ ملتا ہوگا نا شمشاد صاحب ؟؟ یا نہیں ؟ آپ بھی کل بنوا لیں ساگ اور روٹی :) سارہ بھی آج پوچھ رہی تھی کہ سرسوں کا ساگ یہاں ملتا ہے کیا ، سارہ کی طرف نہیں ملتا شائد :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
سرسوں کا ساگ نہیں ملتا، بلکہ کوئی بھی ساگ نہیں ملتا۔

مکئی کی روٹی بنوا کر اور مکھن لگا کر اکثر شوق پورا کر لیتا ہوں۔
 

حجاب

محفلین
وہاں ساگ نہیں ملتا کیوں :confused: ساگ کے بغیر تو مزہ ہی نہیں ہے کھانے کا ، ڈبہ پیک ساگ تو ملتا ہوگا ؟
 

شمشاد

لائبریرین
ڈبہ بند کبھی دیکھا ہی نہیں۔ اور کوئی دوسرا ساگ ملتا ہو تو کہہ نہیں سکتا، سرسوں کا البتہ کبھی نہیں دیکھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top