آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
یہاں مچلز والوں کا ڈبہ بند ساگ ملتا ہے سرسوں کا ،جب سرسوں کا ساگ مارکیٹ میں نہیں ملتا تو ہمارے ہاں ڈبہ والا آتا ہے ، وہاں بھی کسی سپر اسٹور میں ضرور ملتا ہوگا ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ یہاں پاکستان سے ڈبہ بند سامان آتا ہی نہیں، شاید ہی کہیں کوئی چیز ملتی ہو۔
ہاں احمد کا اچار آتا ہے اس کے علاوہ خشک مرچ مصالحے ضرور آتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بینگن کئی قسم کے ہوتےہیں، گول والے، لمبے والے، سفید اور کالے بھی ہوتے ہیں۔ تو کون سے والے پکے ہیں؟ تم نے تو نہیں پکائے ہوں گے یہ تو مجھے معلوم ہے۔
 
طالوت

محفلین
ساگ ملتا ہے شمشاد مگر یاد نہیں‌ کس نام سے ملتا ہے ۔۔ بس مکھن کا تڑکا لگاؤ اور کھاتے جاؤ ۔۔۔
تاہم پاکستانی کھانے قورمہ ، حلیم ، نہاری وغیرہ کبھی نہیں دیکھی ۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
قورمہ، حلیم اور نہاری وغیرہ تو آپ کو لاہوری کھابے پر بھی مل جائے گی اور اچھی ملے گی۔ لیکن ساگ وہاں بھی نہیں ملے گا۔
 
طالوت

محفلین
جی ہاں مگر لاہوری کھابے پر زاہد کی نہاری بھی نہ ملے ۔۔ نلی نہاری مغز نہاری ۔۔
وسلام
 
ف۔قدوسی

محفلین
بینگن کئی قسم کے ہوتےہیں، گول والے، لمبے والے، سفید اور کالے بھی ہوتے ہیں۔ تو کون سے والے پکے ہیں؟ تم نے تو نہیں پکائے ہوں گے یہ تو مجھے معلوم ہے۔
پتہ نہیں بہن نے خریدے،بہن نے کاٹے ۔بہن نے پکائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور میں نے کھائے
 
سارہ خان

محفلین
یہاں مچلز والوں کا ڈبہ بند ساگ ملتا ہے سرسوں کا ،جب سرسوں کا ساگ مارکیٹ میں نہیں ملتا تو ہمارے ہاں ڈبہ والا آتا ہے ، وہاں بھی کسی سپر اسٹور میں ضرور ملتا ہوگا ۔۔

یہ تو مجھے پتا ہی نہیں تھا ۔۔:hypnotized:۔۔۔ ہم لوگ تو سکھر سے منواتے ہیں سرسوں کا ساگ ۔۔ اب میں یہاں سے منگواؤں گی ۔۔۔:raisedeyebrow:
 
عسکری

معطل
لو ایک میں ھوں کہ سوچ رھا ھوں کیا پکاوں اور آپ کا پک بھی گیا اوکے نماز کے بعد میں جاتا ھوں سپر مارکیٹ
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی جی آپ ذرا دو آنکھوں والی ھ پر زور کم دیں اور اس کی جگہ گول ہ جو کہ انگریزی کے حرف او o پر ہے اس کو بھی استعمال کر کے دیکھیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top