آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

khayal

محفلین
ھاھا ۔۔ جی وہ تو مذاق کر رھی تھیِ‌
موڈ ہوتا ہے تو کافی کچھ اچھا پکا لیتی ہوں ۔ سویٹ ڈشز بھی :hatoff:
 

طالوت

محفلین
سستا اور آسان ؛
انڈے ابالے جائیں گے ، ان کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے گا ، اور بعد ازیں مائیونائز اور کالی مرچ بمع "خبس" نوش کیا جائے گا۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
سستا اور آسان ؛
انڈے ابالے جائیں گے ، ان کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے گا ، اور بعد ازیں مائیونائز اور کالی مرچ بمع "خبس" نوش کیا جائے گا۔۔
وسلام

کیا ہی اچھا اور آسان طریقہ بتایا ہے۔ آج میں بھی یہی طریقہ اپناؤں گا۔ بس ٹماٹو کیچپ کا اضافہ کیا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خاتون خانہ سادے چاول اور ثابت مسور پکا گئی تھیں۔ ساتھ میں مچھلی بھی تل کر رکھ گئی ہیں۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
آج ہم نے چکن کا سالن کھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ساتھ میں روٹی اور پانی بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہاں اچار بھی
 

حسن علوی

محفلین
ہمارے ہاں بھی آج مرغی کا سالن ہی بنا ھے۔

ویسے اردو میں اب بہت سے ایسے الفاظ ہیں جو کہ انگیزی لغت سے تبدیل ہوئے جا رھے ہیں۔ روز مرّہ میں ان الفاظ کا استعمال اب عام سی بات ھے۔ مثال اوپر موجود ھے جبکہ اسکے علاوہ بھی کئی ایسی مثالیں ہیں جیسے اسکول (مدرسہ)، ڈاکٹر (طبیب)، پینسل (قلم) اور دیگر بہت سے الفاظ ہیں۔ معلوم پڑتا ھے کہ اب اس لشکری زبان میں انگریزی زبان کا بڑا حصہ شامل ہوتا جا رہا ھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو صحیح ہے لیکن جہاں تک ہو سکے اردو کے الفاظ ہی استعمال کرنے چاہیں۔

میں ذرا چائے بنا لاؤں، ساتھ میں بسکٹ وغیرہ تو مل ہی جائیں گے۔
 

حسن علوی

محفلین
تو اردو بذاتِ خود کوئی زبان تو نہیں بلکہ مختلف زبانوں کا مجموعہ ھے اب اگر کوئی اس میں ردّ و بدل کر ڈالے تو اسے ہم کیسے موردِ الزام ٹھہرائیں۔۔۔۔

اور یہ چائے پینا کم نہیں کیا آپ نے اب تک؟ کتنی تعداد ھے ایک دن میں کتنے کپ چائے ٹھکانے لگا دیتے ہیں آجکل؟
 

شمشاد

لائبریرین
اردو اب ایک باقاعدہ زبان ہے، اس کی اپنی گرائمر ہے۔ اب اس میں مزید الفاظ داخل ہونے کی گنجائش نہیں ہے۔

چائے یہی کوئی دس بارہ کپ، لیکن گزشتہ روز سے مزید اگلے دن تک ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
سبحان اللہ دس سے بارہ کپ؟ صرف؟

کتنا خون جلاتے ہیں روز؟ اگر گھر میں چائے ختم ہو جائے تو کیا کرتے ہیں پھر؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top