آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ملائکہ

محفلین
نام کچھ سنا سنا سا لگتا ہے ، یہ کیا بلا ہے :confused: ۔۔ اس کے مزیدار ہونے کی گواہی صرف آپ کی ہے یا کوئی اور بھی یہ گواہی دے چکا ۔۔۔ ؟
وسلام

کسٹرڈ میں جو آپکا دل کرے مطلب پھل اور کیک کے ٹکڑے اور جیلی وغیرہ شامل کردیں ٹرائفل تیار اور مزیدار ہونے کی گواہی میں زبردستی ہی دلوا دیتی ہوں:hypnotized:

:party::party:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو دوپہر میں بھنی ہوئی کلیجی کھائی تھی۔ شام کا معلوم نہیں کیا ملے گا؟
 

ف۔قدوسی

محفلین
کسٹرڈ میں جو آپکا دل کرے مطلب پھل اور کیک کے ٹکڑے اور جیلی وغیرہ شامل کردیں ٹرائفل تیار اور مزیدار ہونے کی گواہی میں زبردستی ہی دلوا دیتی ہوں
بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے تو دوپہر میں بھنی ہوئی کلیجی کھائی تھی۔ شام کا معلوم نہیں کیا ملے گا؟
ہم نے شام کیلئے دال پکائ ہے ۔۔۔۔ اور میں سادھی روٹی کھا رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے دال پسند نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
کسٹرڈ میں جو آپکا دل کرے مطلب پھل اور کیک کے ٹکڑے اور جیلی وغیرہ شامل کردیں ٹرائفل تیار اور مزیدار ہونے کی گواہی میں زبردستی ہی دلوا دیتی ہوں:hypnotized:
:party::party:
اچھا فروٹ کسٹرڈ ۔۔۔۔۔ تو اسے ٹرائفل کہتے ہیں ۔۔ میں بنا چکا ہوں اور داد بھی پا چکا ہوں ۔۔ میٹھا مناسب ہو اور اس میں گھٹلیاں نہ بنیں تو اس کی تعریف نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بچتی ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
کباب ، ٹکیاں پکوڑے ، مچھلی فرائی ، انڈے آلو ، چنے ، وغیرہ وغیرہ ۔۔ سبزی نہیں پکتی ٹھیک سے ۔۔
مگر پکانے کا انداز ذرا مختلف ہے کہ میں مرچوں کا استعمال انتہائی کم کرتا ہوں بلکہ نہیں کرتا کہیں تو زیادہ مناسب ہو گا ۔۔ البتہ پکنے کے بعد کالی مرچ پسند کرتا ہوں ۔۔
ماں جی کہتی ہیں چائے بڑی اچھی بناتا ہے میرا لائق بچہ :) مگر جب سے پینا چھوڑی ہے بنانا بھی چھوڑ دی ۔۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top