السلام علیکم۔۔
خواتین کی آسانی کے لیے یہ دھاگہ کھولنے کا خیال بوچھی کی باتوں سے ذہن میں آیا۔۔کہ روزانہ کے سوچنے سے جان چھوٹے گی اور یہاں ایک دوسرے کی نقل کر کے کچھ نہ کچھ پکا لیا کریں گے انشا اللہ۔۔۔
یہاں جو پکا چکے ہیں یا جو پکانے کا ارادہ ہے وہ سب لکھیں گے انشا اللہ۔۔
ہم نے آج آلو پالک بنایا۔۔ساتھ سبز مرچیں نمک لگا کر فرائی کیں۔۔اور صبح کی ارویاں اور کری بنی تھی۔۔۔۔
کیا اس دھاگے پر پوسٹ کے لئے خواتین ہونا ضروری ہے؟
یہ تو ہمارا روز کا معمول ہے کوئی مہمان آئے یا نہ آئے اسی لئے تو مجھے کچن پسند نہیں دو دو گھنٹے لگ جاتے ہیں
ویسے ہمارے ہاں حیدرآباد میںایک وقت میں دو ڈیشز ضرور بناتے ہیں ایک کھٹّے والی اور دوسری میٹھی ،میٹھی سے مراد جس میں املی والا کھٹا نہ ہو خیر مجھے نہیں معلوم کے آپ کے ہاں املی کا استعمال ہوتا ہے یا نہیں ؟
اور رہی روٹی اور چاول کی بات تو روٹی صرف ناشتہ ہی میں بناتی ہوں لیکن کبھی کبھی موڈ ہو تو ڈنر میں بھی چاول کے ساتھ روٹی بنا لیتی ہوں ۔
یہ خواتین سے ایک سوال ہے۔ اکثر میں پڑھتی ہوں کہ ایک دن میں اتنے کھانے بنتے ہیں۔ جیسے ابھی تعبیر اور عندلیب نے چاول بھی اور روٹی سالن بھی بنایا۔۔ یہ کوئی گھر میں دعوت ہوتی ہے، یا اپنے لیے ہی دو دو ڈشز بنتی ہیں؟
ہم نے آج قیمہ آلو بنائے تھے۔
آج ہم نے بنائے ہیں ''چنا پلاؤ'' اور چنے کی دال اور لوکی'' کل باہر سے کڑاہی گوشت لائے تھے وہ بھی ساتھ ہے اور رات کا کھانا باہر ہے انشا اللہ۔۔