آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ف۔قدوسی

محفلین
یہ " نامعلوم " چیزیں کیا ہوتی ہیں اور ان کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟

یہ نامعلوم ہیں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر مجھے معلوم ہوتا تو لکھ دیتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طرح طرح کی لوبیا اور دالیں وغیرہ ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تو پسند نہیں آئی اور باقی سب نے بہت زیادہ کھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
سارا تھوڑا سا پیزا ملے گا؟:battingeyelashes:

ابھی کچھ کھانے کا سوچ ہی رہا تھا چلو اب پیزا مل جائے گا سو فکر کی کوئی بات نہیں:)
 

شمشاد

لائبریرین
مکس کو اردو میں ملی جلی ہی کہتے ہیں ناں۔

یہاں آج کچھ بھی پکانے کا ارادہ نظر نہیں آ رہا۔
 

سارا

محفلین
جی وہی مٹر 'گاجر ' آلو 'بینز وغیرہ۔۔۔

جی حسن آپ کو پیزا مل سکتا ہے لیکن اگر آپ کہیں پڑوس میں گھر لیں یا خود ہی آ کر پک کریں۔۔ ہم نے 2 بنائے تھے ایک ختم ہوگیا ہے دوسرا آدھا پڑا ہے۔۔چکن کا ہے اور اوپر تھوڑی سبزی ڈالی ہے بہت اچھا بنا ہے ماشا اللہ۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
آج میں نے سوات کا مشہور ساگ "شپیشترے" پکایا ہے اور ساتھ میں مکئی کی روٹی۔ اس ساگ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ جتنا گرم مزا دیتا ہے اتنا ہی ٹھنڈی حالت میں مزیدار ہوتا ہے۔ گرم کرنے کی ضرورت نہیں بس پلیٹ‌میں بغیر گرم کئے ڈالیں اور تناول فرمائیں
 

شمشاد

لائبریرین
واہ واہ کیا بات ہے گرما گرم ساگ ہو اوپر مکھن ہو ساتھ میں مکئی کی روٹی اور اس پر بھی مکھن۔
 

راجہ صاحب

محفلین
چھوٹے پائے ہیں بھائی صاحب
آپ ہم سے دور بہت ہیں بھیجوا تو نہیں سکتا :battingeyelashes:
البتہ جو بھیجوانے تھے وہ بھی خود کو آپ کی جگہ سمجھ کر کھا ضرور لوں گا :biggrin:
 

طالوت

محفلین
کھاؤ پیو موج اڑاؤ ، قریبا ڈیڑھ سال قبل کھائے تھے ، مکہ میں ایک پاکستانی ہوٹل سے ، بس گزارے لائق تھے ۔۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top