آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
آلو اور ڈرم سٹکس Drumsticksکا سالن۔ مرغ والی ڈرم سٹکس نہیں، انھیں ہم سورجنے یا سینگٹھ کی پھلی کہتے ہیں۔ لمبی لمبی پتلی پتلی پھلیاں ہوتی ہیں جن کے چھلکے کھاتے وقت اتارے جاتے ہیں۔ درست انگرزی مجھے معلوم نہیں۔ گوگل کرنا ہوگا۔
 

سارہ خان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
سندھی پلاؤ ۔۔ رائتہ ۔۔۔ خوبانی کا میٹھا۔۔۔
شاندار، بس خوبانی کے میٹھے والی بات سمجھ نہیں‌آئی، کیا خوبانی کو الگ سے میٹھا بناتے ھیں؟ :roll:

خوبانی کا میٹھا ۔۔ خوبانی اور کسٹرڈ سے بنتا ہے ۔۔۔ مجھے اس کی ترکیب نہیں آتی ۔۔۔ میں نے کبھی خود نہین بنایا ۔۔ ہمیشہ بنا بنایا ہی کھایا ہے ۔۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
آج میں نے بھی بروسٹ کھایا ، حلیم کھایا ، بریانی کھائی ، شاہی قورمہ کھایا وہ بھی روغنی نانوں کیساتھ ۔۔۔ اور بعد میں کھیر ۔۔ پھر اس کے بعد رسٹورینٹ کا بل دے کر گھر آگیا ۔ :lol:
 

ظفری

لائبریرین
کچھ دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا سوائے انڈوں اور ڈبل روٹی کے ، اس لیے آج بہت دل چاہا کہ میں کچھ دیسی کھانا بھی کھاؤں اس لیے آج دیسی رسٹورینٹ گیا اور جتنا بھی کھا سکتا تھا کھایا اور باقی پیک کروا کر لے آیا ۔۔ دو ، تین دن اب گذر جائیں گے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
آج میں نے بھی بروسٹ کھایا ، حلیم کھایا ، بریانی کھائی ، شاہی قورمہ کھایا وہ بھی روغنی نانوں کیساتھ ۔۔۔ اور بعد میں کھیر ۔۔ پھر اس کے بعد رسٹورینٹ کا بل دے کر گھر آگیا ۔ :lol:
ماشاء اللہ۔ زبردست۔ ادھر تو کوئی دیسی ریسٹورانٹ دور دور تک (یعنی ایک سو پچاس کلومیٹر کے دائرے تک) نہیں‌ہے :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top