آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
ظفری نے کہا:
کچھ دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا سوائے انڈوں اور ڈبل روٹی کے ، اس لیے آج بہت دل چاہا کہ میں کچھ دیسی کھانا بھی کھاؤں اس لیے آج دیسی رسٹورینٹ گیا اور جتنا بھی کھا سکتا تھا کھایا اور باقی پیک کروا کر لے آیا ۔۔ دو ، تین دن اب گذر جائیں گے ۔



ادھر خیریت ہی رہی ہے کہ ٹوائلٹ کا گٹر تو بند نہیں ہوا ۔ :p

:chalo:
 

قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
ناشتہ میں حلوہ پوری ۔۔۔ لنچ میں کریلہ گوشت روٹی کے ساتھ ۔۔
زبردست دونوں‌ بہت عمدہ

میں نے صبح سے اب تک صرف تھوڑے سے پوٹیٹو چپس کھائے ہیں۔ ابھی کھانا بنانا ہے۔ تو پھر بنا کر بتاؤں گا کہ کیا بنا۔ وجہ وہی کہ شروع کرتے وقت اگر کسی کتاب کا مطالعہ شروع کیا تو کڑاہی ہی بنے گی۔ چاہے پلاننگ کچھ بھی ہو :p
 

سارہ خان

محفلین
بوچھی نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
ناشتہ میں حلوہ پوری ۔۔۔ لنچ میں کریلہ گوشت روٹی کے ساتھ ۔۔


مجھے بھی حلوہ پوری کھلاؤ :( ۔ میرا بھی دل کر رہا ہے اب ۔ :chalo:

آجائیں باجو ۔۔ بہت زبردست حلوہ پوری ملتے ہیں ہماری طرف ۔۔۔ ہمارا تو اکثر ناشتہ یہی ہوتا ہے ۔۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی ایک شادی کی دعوت سے لوٹا ہوں، دعوت ایک مشہور ہوٹل میں تھی، ان کی بے شمار ڈشیں ہیں، سب سے زیادہ پسندیدہ ڈش سٹیم روسٹ بکرا ہوتا ہے۔ ایک بہت بڑے تھال میں چاولوں کے اوپر پورا بکرا رکھا ہوتا ہے۔ سری بھی الگ سے اسی تھال میں ہوتی ہے۔ آنکھیں، دانت زبان سمیت۔
چاول بھی بہت مزیدار ہوتے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ابھی ایک شادی کی دعوت سے لوٹا ہوں، دعوت ایک مشہور ہوٹل میں تھی، ان کی بے شمار ڈشیں ہیں، سب سے زیادہ پسندیدہ ڈش سٹیم روسٹ بکرا ہوتا ہے۔ ایک بہت بڑے تھال میں چاولوں کے اوپر پورا بکرا رکھا ہوتا ہے۔ سری بھی الگ سے اسی تھال میں ہوتی ہے۔ آنکھیں، دانت زبان سمیت۔
چاول بھی بہت مزیدار ہوتے ہیں۔
تو یہ کہیں نا ۔۔۔ کہ بکرے نے بھی آپ کے ساتھ کھانا تناول فرمایا ۔۔۔۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ بیچارہ تو اپنی قسمت کا کھا چکا تھا اب تو لوگ اسے تناول فرما رہے تھے اور سب سے زیادہ رش بھی انہیں “ سٹینڈز “ پر تھا۔
 

ظفری

لائبریرین
اور بکرا اپنی آنکھوں سے یہ سب کچھ دیکھ رہا تھا ۔۔ مجھے تو سوچ کر ہی پھیریری آگئی ہے ۔ :shock:
 

شمشاد

لائبریرین
اس بیچارے نے اب اپنی بے نور آنکھوں سے کیا دیکھنا۔

لیکن آپ کو کیوں پھریری آئی؟ سچ کہوں بہت ہی لذیذ ہوتا ہے اس کا گوشت۔
 

ظفری

لائبریرین
ووہ تو ٹھیک شمشاد بھائی مگر آنکھیں ، زبان ، کان اور دانت کے ساتھ سامنے بکرا پڑا ہوا ہو ۔۔۔ اور لوگ اس کو تناول فرما رہے ہوں تو بڑا عجیب سا محسوس ہوا ۔۔ وہ کیا کہتے ہیں کہ آنکھ سے دیکھی ہوئی مکھی نگلی نہیں جاتی ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بالکل درست کہا ظفری، لیکن جو لوگ یعنی عرب لوگ جس کلچر کے یا جس انداز کی خوراک کے عادی ہوں، وہ ان کے لئے عام سی بات ہوتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں کان نہیں ہوتے۔ اور یہ تو ہوٹل تھا جہاں لوگ چمچے کانٹوں سے کھاتے ہیں۔ نجی محفل میں یہی ڈش اسی تھال میں کھاتے ہیں، یعنی اس تھال کے ارد گرد چار چھ افراد بیٹھ کر ہاتھوں سے کھاتے ہیں۔ ہاتھوں سے ہی گوشت توڑتے ہیں اور آخر میں سری کو توڑ کر اس کے اندر سے مغز نکال کر کھاتے ہیں۔ اور ہاں سری کو توڑنے کے لیے کوئی چاقو چھری استعمال نہیں کرتے۔ اسی کا جبڑا نکال کر اسی کی ہڈیوں سے چھری کا کام لیتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top