آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
ظفری میں خاتون تو نہیں ہوں :wink:
ویسے میں نے تعداد تو نہیں لکھی نہ کہ کتنے پراٹھے میں نے کھائے آپ کو کیسے پتہ اس میں سے کتنی خوراک میں نے لی :p
 
ماوراء

محفلین
میرا تو آجکل کھانے پینے(پکانے) کا دل ہی نہیں کرتا۔ :lol:

حجاب، پکوڑے اور چٹنی لگتا ہے موسم کے حساب سے بنایا ہے۔ بارش کے موسم میں میرا بھی پہلے دل پکوڑوں اور چائے پر ہی آتا ہے۔ :lol:
 
ظفری

لائبریرین
حجاب نے کہا:
ظفری میں خاتون تو نہیں ہوں :wink:
ویسے میں نے تعداد تو نہیں لکھی نہ کہ کتنے پراٹھے میں نے کھائے آپ کو کیسے پتہ اس میں سے کتنی خوراک میں نے لی :p

آپ نے پراٹھے کہا ۔۔۔ یعنی جمع کا صیغہ استعمال کیا ۔۔ اگر مولی کا پراٹھا یا آلو کا پراٹھا کہا ہوتا تو میں یہ قیاس نہ کرتا ۔۔ :wink:

اور ہاں میں تو بھول ہی گیا تھا کہ آپ وکیل ہیں ، خاتون نہیں ۔۔۔۔ :D
 
حجاب

محفلین
ظفری پراٹھے ہی لکھوں گی میں کیونکہ میں آپ کی طرح صرف اپنے لیئے تو بناتی نہیں ہوں :p

ہاں ماوراء موسم بارش کا اور پکوڑے نہ ہوں تو کیا مزہ ، پکوڑے اور چائے :)
تمہارا دل کہاں لگے گا اب کچھ پکانے میں اور حیرت ہے کیا کھانا بھی چھوڑ دیا :wink:
 
چلیں میں مان لیتا ہوں ، میں اب کوئی جرح نہیں‌کروں گا ۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
جب سے پاکستان سے آئی ہوں۔ اب تک دل نہیں لگا یہاں۔ :p امًی کی بھی ہمت ہے جو اتنے عرصے سے روز کھانا بناتی ہیں۔ امی کے بغیر مجھے ایک مہینہ کھانا کیا بنانا پڑ رہا ہے۔ بہت مشکل ہو رہی ہے۔ یقین کرو روز امی سے فون کر کے پوچھتی ہوں کہ کھانا کیا بناؤں اور کھانا کھانا چھوڑنا کیا ہے۔ بھوک لگتی ہے تو کچن میں چلی ہی جاتی ہوں۔ :p :lol:
ویسے آج دن میں میں نے دہی پکوڑے بنائے تھے۔ :D
 
حجاب

محفلین
ظفری نے کہا:

اتنی جلدی :p
 
حجاب

محفلین
ماوراء نے کہا:
جب سے پاکستان سے آئی ہوں۔ اب تک دل نہیں لگا یہاں۔ :p امًی کی بھی ہمت ہے جو اتنے عرصے سے روز کھانا بناتی ہیں۔ امی کے بغیر مجھے ایک مہینہ کھانا کیا بنانا پڑ رہا ہے۔ بہت مشکل ہو رہی ہے۔ یقین کرو روز امی سے فون کر کے پوچھتی ہوں کہ کھانا کیا بناؤں اور کھانا کھانا چھوڑنا کیا ہے۔ بھوک لگتی ہے تو کچن میں چلی ہی جاتی ہوں۔ :p :lol:
ویسے آج دن میں میں نے دہی پکوڑے بنائے تھے۔ :D

ماوراء میں نے کر لیا یقین تمہاری وضاحتوں پر :p 8) اور کچھ نہیں لکھتی میں یہاں 8)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top