آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بیچلرز کی زندگی کا بھی اپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔ لیکن زیادہ دیر بیچلرز رہنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں غلط بالکل نہیں کہتا، ایک سو دو فیصد صحیح کہہ رہا ہوں۔

اور ہاں آج باجو کہاں ہیں؟ تمہیں تو پتہ ہی ہو گا۔
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہاہاہا۔
اچھا جانتے ہیں۔ اس لیے تو سب کچھ غلط ملط کہتے جا رہے ہیں۔(لیکن شمشاد بھائی بہت بڑی غلطی کی ہے آپ نے یہاں۔ اس غلطی سے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔) :p :D

باجو کھانا کھا کے فارغ ہوئی ہیں۔ ابھی سب بیٹھے چائے پی رہے ہیں۔ ان کے گھر میں مہمان آئے ہوئے ہیں نا۔ ابھی رات دو بجے برتن دھو کر آئیں گی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں میں پھر کہتا ہوں کہ میں غلط نہیں کہتا اور ہاں اس سے پہلے کہ باجو آ جائیں میں تو کھسکتا ہوں، ویسے بھی یہاں صبح کے 3 بج رہے ہیں۔
 

wahab49

محفلین
ناشتہ کیا تھا صبح۔
روٹی چنائے کھائی تھی۔ پراٹھے سے ملتی جلتی شکل ھے لیکن یہاں ملایشیا کی ایک سوغات ھے۔ ساتھ میں آملیٹ۔ اور اور اور ؟؟ ارے ھاں کافی کا ایک بڑا والا کپ۔
میرے فیورٹ لمحات۔۔ میں اور میری کافی۔coffee
 

شمشاد

لائبریرین
یہ روٹی چنائے کتنی بڑی ہوتی ہے، سادی ہوتی ہے، میٹھی یا نمکین ہوتی ہے؟ گندم کے آٹے کی بناتے ہیں یا کوئی دال وغیرہ کا آٹا بھی ڈالتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
آلو گوش، شوربے والا ساتھ میں تمیس۔

تمیس گندم کے آٹے کی ایک بڑی سی روٹی ہوتی ہے۔ گرما گرم کھائیں تو بہت مزے کی ہوتی ہے، ٹھنڈی ہونے پر ربڑ کی طرح ہو جاتی ہے۔

ایک روٹی اتنی بڑی ہوتی ہے کہ دو آدمی ایک تمیس سے آسانی سے پیٹ بھر لیتے ہیں۔
 
شمشاد نے کہا:
جنہوں نے “ علی پور کا ایلی“ پڑھ رکھی ہے انہیں معلوم ہے کہ آلو گوش کیا ہے :wink:

میں نے بھی کوشش تو کی پڑھنے کی لیکن اسکرین پر پڑھنے کی ایک تو عادت نہیں اور دوسرا اس میں مزہ نہیں آتا اور تیسرا کے ناول والے زمرے میں کچھڑی سی پکی ہوئی ہے۔
کوئی ترتیب نہیں ہے۔
منتظمین کو چاہیے کے وہ اس پر توجہ دیں اور اس کو درست کریں :)
 

شمشاد

لائبریرین
بابر نے کہا:
شمشاد نے کہا:
جنہوں نے “ علی پور کا ایلی“ پڑھ رکھی ہے انہیں معلوم ہے کہ آلو گوش کیا ہے :wink:

میں نے بھی کوشش تو کی پڑھنے کی لیکن اسکرین پر پڑھنے کی ایک تو عادت نہیں اور دوسرا اس میں مزہ نہیں آتا اور تیسرا کے ناول والے زمرے میں کچھڑی سی پکی ہوئی ہے۔
کوئی ترتیب نہیں ہے۔
منتظمین کو چاہیے کے وہ اس پر توجہ دیں اور اس کو درست کریں :)

کچھڑی سی اس لیے لگ رہی ہے کہ ابھی “ علی پور کا ایلی “ ختم نہیں ہوئی، چند ہی دنوں میں مکمل ہو جائے گی تو پھر اس کو ترتیب سے وکی پر منتقل کر دیا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بابر بھائی جو کتابیں مکمل ہو چکی ہیں وہ یا تو وکی پر منتقل ہو چکی ہیں یا ہو رہی ہیں اور جو نامکمل ہیں وہ مکمل ہونے کے بعد ہی وکی پر منتقل ہوں گی۔

نبیل بھائی نے www.urdulibrary.org کا بھی سیٹ اپ بنا دیا ہے۔ جلد ہی یہ کتابیں وہاں فراہم کر دی جائیں گی۔

ویسے لائبریری کے سلسلے میں آپ کو قیصرانی بھائی اور شگفتہ صاحبہ زیادہ معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کھایا پکایا کے دھاگے پر کون سی باتیں شروع ہو گئیں۔

واپس آتے ہیں عنوان کی طرف :

تو آپ نے آج کیا کھایا؟ ظاہر ہے پکایا تو آپ نے ہو گا نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آپ نے اردو لکھتے لکھتے انگریزی کا تڑکا ضرور لگانا ہوتا ہے۔ مکس سبزی کی بجائے آپ ملی جلی سبزی بھی لکھ سکتے ہیں۔

کیا خیال ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top