آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نوید ملک

محفلین
السلام علیکم
آج دال ماش اور فرائیڈ فش ،،،،،،،، ویسے دال مجھے بہت پسند ہے جہاں تک یاد آتا ہے بچپن میں اردو قاعدے میں سے سبق سناتے وقت بھی “د“ کھا جاتا تھا ‌ :lol:
 
ظفری

لائبریرین
کل تو شائستہ جی نے مجھے کافی سست کہا تھا کہ کھانا بنانے کا میں پہلے ہی سے کیوں نہیں سوچ لیتا ۔۔ میں ابھی جاب پر ہی ہوں ۔۔ مگر ابھی سے سوچ لیا ہے کہ گھر جا کر کیا بنانا ہے ۔ انڈوں کا آملیٹ اور گھر جاتے ہوئے کسی دیسی اسٹور سے افغانی روٹی بھی لینی ہے ، ورنہ گھر جا کر سوچتا رہوں‌گا کہ اب انڈوں کے آملیٹ کے ساتھ کیا کھاؤں ۔ :lol:
 
عمر سیف

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ضبط نے کہا:
شلغم کہ شلجم :? + گوشت
میرا خیال ہے کہ دونوں‌ ہی طرح سے لفظ درست ہے۔ چاہے شلغم لکھیں چاہے شلجم لکھیں
اچھا۔ یہ تو لکھنے کی بات ہے، مجھ سے اس لفظ کی ادائیگی بھی صحیح‌نہیں‌ہوتی۔ زبان گول ہو جاتی ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
بازار سے پکا پکایا ہی لے لیا، جسمیں زاتر، فلافل اور شارومے شامل تھے۔ ساتھ میں پیپسی، سیون اپ اور میرنڈا، لیکن کھایا گھر ہی آ کر۔
 
شائستہ

محفلین
ظفری نے کہا:
کل تو شائستہ جی نے مجھے کافی سست کہا تھا کہ کھانا بنانے کا میں پہلے ہی سے کیوں نہیں سوچ لیتا ۔۔ میں ابھی جاب پر ہی ہوں ۔۔ مگر ابھی سے سوچ لیا ہے کہ گھر جا کر کیا بنانا ہے ۔ انڈوں کا آملیٹ اور گھر جاتے ہوئے کسی دیسی اسٹور سے افغانی روٹی بھی لینی ہے ، ورنہ گھر جا کر سوچتا رہوں‌گا کہ اب انڈوں کے آملیٹ کے ساتھ کیا کھاؤں ۔ :lol:
تو ٹھیک ہی کہا تھا سست ، سوچا بھی تو کیا ، آملیٹ بنانے کا :lol: آملیٹ تو ایمرجنسی میں بنایا جاتا ہے ،،، کل پھر آپ کی کارکردگی چیک کرونگی
 
الف عین

لائبریرین
بازار سے لائے کھانوعں کی کیا ترکیب بتا سکیں گے
میں نے کل آلو مٹر بنائے اور کھائے۔
آج بیگن کا بھرتا۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
شائستہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
بازار سے پکا پکایا ہی لے لیا، جسمیں زاتر، فلافل اور شارومے شامل تھے۔ ساتھ میں پیپسی، سیون اپ اور میرنڈا، لیکن کھایا گھر ہی آ کر۔
شمشادجی ، یہ سارے عربی کھانے لگ رہے ہیں ، ترکیب تو بتائیں ان ڈشز کی

زاتر - بھٹی میں روٹی کو پکاتے ہیں خاصی موٹی ہوتی ہے اس کے اوپر زیتون کے تیل میں زاتر کا مصالحہ ہوتا ہے اچھی طرح لگا کر بھٹی میں پکاتے ہیں۔ بہت مزیدار ہوتا ہے۔

فلافل - اس کی ترکیب نہیں آتی لیکن یہ بھی بہت مزیدار ہوتا ہے۔

شاروما - یہ تو شاید یورپ میں ملتا ہے۔ یہ چھوٹی سی روٹی میں مرغے (یا مرغی) کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈالتے ہیں، اس میں اور بہت کچھ بھی ڈالتے ہیں، اور سب کو اس روٹی میں اچھی طرح رول کر لیتے ہیں اور کاغذ میں لپیٹ دیتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top