آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دیرہ وال

محفلین
پروفائل اَپ ڈیٹ کری ہے

شمشاد نے کہا:
جناب اگر آپ پسند کریں تو اپنا تعارف تو کروائیں تعارف کے زمرے میں جا کر

پتہ تو چلے آپ کا تعلق کہاں سے ہے اور ہوتے کہاں ہیں؟ ذرا بات چیت میں آسانی رہے گی۔
پروفائل میں جگہ کا نام لکھ دیا ہے، یہاں بھی اگر کسی کو ناگوار نا گزرے تو، دبئ میں ہوں عرصہ 2 سال سے اس سے پہلے اسلام آباد اور راولپنڈی۔ باقی قیصرانی اور پاکستانی میرے کزن ہیں :D

ویسے آج آلو کے پراٹھے، آلو گھوبی اور چکن مسالہ کھایا ؛)
 
دیرہ وال

محفلین
ڈنر میں سنا ہے بھائی نے لوبیا پکایا ہے، ساتھ میں چاول، حمس اورگارلک ہے :) مگر چکن مسالہ کی جلن مٹانے کے لئے دہی لازمی ہے :oops:
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی وہ اکیلی ہی پکاتی ہیں کہ آپ بھی ان کی مدد کرتے ہیں؟

یہاں بھی ان شاء اللہ کل کڑی ہی پکے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
دیرہ وال نے کہا:
ڈنر میں سنا ہے بھائی نے لوبیا پکایا ہے، ساتھ میں چاول، حمس اورگارلک ہے :) مگر چکن مسالہ کی جلن مٹانے کے لئے دہی لازمی ہے :oops:

بھائی جی پکا تو لوبیا، چاول اور ساتھ میں حمس اور گارلک ہے تو چکن مسالہ کی جلن کیوں ہونے لگی؟
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی میں ان کی پوری مدد کرتا ہوں مگر وہ مجھے کچن سے دور رکھنے کی پوری کوشش کرتیں ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ دونوں ہی اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں۔

وہ بھی سارا دن کیا کریں اور پھر دو بندوں کا کھانا بنانے میں وقت ہی کتنا لگتا ہو گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
کڑی کی تو آج ہیٹ ٹرک ہو گئی ہے۔

سارہ آج پکا کھا چکیں، ظفری نے آج اپنی امی سے پکانے کی فرمائش کی ہے اور ہمارے ہاں کل پکنے کی قوی امید ہے۔
 
دیرہ وال

محفلین
شمشاد نے کہا:
دیرہ وال نے کہا:
ڈنر میں سنا ہے بھائی نے لوبیا پکایا ہے، ساتھ میں چاول، حمس اورگارلک ہے :) مگر چکن مسالہ کی جلن مٹانے کے لئے دہی لازمی ہے :oops:

بھائی جی پکا تو لوبیا، چاول اور ساتھ میں حمس اور گارلک ہے تو چکن مسالہ کی جلن کیوں ہونے لگی؟
لنچ میں کچھ زیادہ کھا لیا تھا نا آلو کے پراٹھےاور چکن
ویسے بیسن اور باجرے کی روٹی کھانے کو دل کرتا ہے وہ بھی لسی یا پالک کے ساتھ ، اب تو نومبر میں ہی نصیب ہونگی۔ کسی کے منہ میں پانی بھر آئے تو گلہ مجھ پہ نہیں ؛)
 
شمشاد

لائبریرین
اتنا لمبا انتظار کرنے کی کیا ضرورت ہے، بیسن بھی ملتا ہے اور باجرے کا آٹا بھی عام مل جاتا ہے چکیوں پر اور لسی تو ہر بقالے پر موجود ہے۔

ویسے بیسن کی روٹی کا جوڑ گندلوں کا ساگ ہوتا ہے، پالک نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top