آج کی دلچسپ خبر!

Nadeem Abbas

محفلین
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادے ہیری سے منگنی کرنیوالے امریکی اداکارہ میگن میرکل کے سر میں ظاہر ہونے والے ایک سفید بال کو بھی ذرائع ابلاغ میں بھرپور اہمیت دی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں نے اس بات پر ناگواری اور برہمی کا اظہار کیا ہے کہ شہزادہ ہیری کی منگیتر کے سر میں نمودار ہونے والے ایک سفید بال کو اتنی زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔

ایک دوسری خاتون نے ٹوئیٹر پر کہا کہ اس نوعیت کے مضامین خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے اعتماد سے محروم ہونے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
اردوووز
 
شاہد شاہ

محفلین
M8b16J.jpg

بلا تبصرہ
مغربی یورپ کی اکثریت نسل پسند نہیں ہے۔ یہ حقائق جان کر خالص پاکستانیوں کو کافی تکلیف پہنچے گی۔ جو اپنے ہی ملک کے باشندوں سے شادی کے وقت سب سے پہلے اسکا رنگ و حسب نسب و مذہب دیکھتے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
مغربی یورپ کی اکثریت نسل پسند نہیں ہے۔ یہ حقائق جان کر خالص پاکستانیوں کو کافی تکلیف پہنچے گی۔ جو اپنے ہی ملک کے باشندوں سے شادی کے وقت سب سے پہلے اسکا رنگ و حسب نسب و مذہب دیکھتے ہیں
خدا کا خوف کریں "شاہ" جی، کوئی موقع آپ جانے نہیں دیتے پاکستان پر تنقید اور اسکی تنقیص کا۔ نہ جانے کونسا غصہ ہے جو آپ اتارے ہی چلے جا رہے ہیں!
 
شاہد شاہ

محفلین
خدا کا خوف کریں "شاہ" جی، کوئی موقع آپ جانے نہیں دیتے پاکستان پر تنقید اور اسکی تنقیص کا۔ نہ جانے کونسا غصہ ہے جو آپ اتارے ہی چلے جا رہے ہیں!
پہلے ہی تنبیہ کی تھی کہ تکلیف پہنچے گی۔ آئندہ اس قسم کے مراسلے سرگوشی میں ڈال دوں گا
 
محمد وارث

لائبریرین
پہلے ہی تنبیہ کی تھی کہ تکلیف پہنچے گی۔ آئندہ اس قسم کے مراسلے سرگوشی میں ڈال دوں گا
آپ دنیا میں تشریف فرما سیدھا ڈنمارک سویڈن میں ہوئے تھے یا براستہ بٹھنڈہ میرا مطلب براستہ پاکستان ہیں؟ یہ یوں پوچھ لیا کہ شاید تھوڑی سی "تکلیف" آپ کو بھی پہنچ جائے؟
 
شاہد شاہ

محفلین
آپ دنیا میں تشریف فرما سیدھا ڈنمارک سویڈن میں ہوئے تھے یا براستہ بٹھنڈہ میرا مطلب براستہ پاکستان ہیں؟ یہ یوں پوچھ لیا کہ شاید تھوڑی سی "تکلیف" آپ کو بھی پہنچ جائے؟
مختلف ممالک کا تقابلی جائزہ صرف معلوماتی مقاصد کیلئے ہے۔ کسی بھی تکلیف کے سرزد ہونے پر ادارہ ذمہ دار نہیں ہے
 
م حمزہ

محفلین
۔ یہ حقائق جان کر خالص پاکستانیوں کو کافی تکلیف پہنچے گی۔ جو اپنے ہی ملک کے باشندوں سے شادی کے وقت سب سے پہلے اسکا رنگ و حسب نسب و مذہب دیکھتے ہیں
حسب و نسب و مذہب دیکھنے میں کیا برائی ہے؟ یورپ کی اکثر روایات اخلاق سوز اور مذہب کے خلاف ہیں۔ کیا ضرورت ہے ان کی تقلید کرنے کی؟
 
Top