آج کی دلچسپ خبر!

سید عمران

محفلین
عنوان تو آپ نے تجویز کردیا مگر اس لڑی میں مواد کی تفصیل سے بھی آگاہ فرمائیں ۔
عزیز محفلین...
ہم نے یہ لڑی تو بنا دی...
لیکن حیرت کی بات ہے کہ اس میں ڈالنا کیا ہے ہمیں خود معلوم نہیں...
اگر کوئی اس سے آگاہ کردے تو یقیناً حیرت کی بات ہوگی...
اس لڑی میں جو مراسلے بھیجے گا اس کی عقل پر افسوس نہ کرنا حیرت کی بات ہے...
یہ لڑی بنانے کے بعد ہماری خود کی جو حالت ہوئی وہ بھی بڑی حیرت کی بات ہے!!!
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
ایک بھکاری پہلے سیکیورٹی کو چکمہ دے کر ہوائی اڈے میں داخل ہوا۔ چونکہ وہاں لوگ کم پڑ گئے تھے اس لئے وہ بورڈنگ کاؤنٹر سے نظر بچاتا جہاز میں بھی گھس آیا۔
پرانکنگ زیادہ قرین القیاس ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اتنا بڑا سیکورٹی لیپس سمجھ سے باہر ہے، اگر ایسا ہو سکتا ہے تو پھر کوئی بھی ہتھیار لے کر چھپ چھپاتے وہاں پہنچ سکتا ہے۔ پرانک ہی لگ رہا ہے، دوسری ممکنہ صورت یہ ہو سکتی ہے کہ بھکاری واقعی ٹکٹ وغیرہ لے کر سفر کر رہا ہو اور اس نے سفر میں بھی دیہاڑی لگانے کا سوچا ہو۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ اسے بھیک دے بھی رہے تھے۔ :)
 
لندن میں شہباز شریف کی دوڑیں
508360_3402968_updates.jpg

پاکستان میں پروٹوکول لینے والے شہباز شریف کو لندن کی سڑک بھاگ کر عبور کرنا پڑی ۔موقع پر موجود کسی شخص نے اس منظر کی وڈیو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلی اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو دیکھتے ہی دیکھتے انتہائی مقبول ہوگئی۔
ربط
 
لندن میں شہباز شریف کی دوڑیں
508360_3402968_updates.jpg

پاکستان میں پروٹوکول لینے والے شہباز شریف کو لندن کی سڑک بھاگ کر عبور کرنا پڑی ۔موقع پر موجود کسی شخص نے اس منظر کی وڈیو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلی اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو دیکھتے ہی دیکھتے انتہائی مقبول ہوگئی۔
ربط
ادھر بھی۔

اس وقت فیس بک کی آدھی ٹائم لائن پر شہباز شریف دڑکیاں لگا رہا ہے۔
 
20 سالہ لڑکے کی اپنے ہی جنازے میں شرکت
لاطینی امریکہ کے ملک پیراگوئے کے ایک گاؤں سانٹا ٹریسا میں ایک شخص اور اس کے خاندان والے سبھی اس وقت حیران رہ گئے جب وہ لڑکا اپنے ہی جنازے پر پہنچ گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ 20 سالہ یوآن رامون آلفونزو تین روز قبل اپنے گھر سے نکلے تھے۔ ان کی رہائش برازیل کی سرحد کے قریب ہے اور اس علاقے میں منشیات سے منسلک گروہوں کی کاروائیوں کا کافی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

جب یوآن وقت پر گھر نہیں لوٹے تو ان کا خاندان یہ سمجھا کہ ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہو گا۔ دوسری جانب پولیس کو ایک جلی ہوئی لاش ملی تو انھوں نے یہ مان لیا کہ یہی شاید یوآن کی لاش ہے۔

تین روز بعد جب یوآن گھر لوٹے تو انھوں نے اپنے خاندان کو اس لاش سمیت اپنی موت کا سوگ مناتے پایا۔

یوآن کی واپسی کے بعد لاش کو حکام کے حوالے کر دیا گیا تاہم اس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے اس لاش کے حوالے سے دعویٰ نہیں کیا تو اسے نامعلوم فرد کی کیٹیگری میں ڈال دیا جائے گا۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یوآن تین روز تک کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے۔
 
پاکستان کا ائیرپورٹ نہیں لگ رہا
ہوسٹس نے قطر والی کیپ پہنی ہے
جی یہ پرانا دستور ہے ہمارا کہ دنیا میں کہیں بھی کچھ ہوا ہو جہاں تک خود کو ریلیٹ کر سکیں کر کے آدھی عوام پاکستانی شان کے لطیفے بنا کر ہنستی ہے اور آدھی غم ناک ہوتی ہے. ہماری ریپوٹیشن بھی خود ہم نے ہی زیادہ خراب کی ہے، بہت کچھ بہتر بھی ہونا چاہئیے، بے بہا مسائل بھی ہیں مگر کہاں نہیں ہیں؟ خود سپر پاورز کے ہی اتنے پنگے ہیں مگر وہ نہ تو انہیں نکلنے دیتے ہیں اور نہ ہی یہ کہہ کر خود کو اپنی نظروں میں کم تر بناتے ہیں کہ دوسرے ملکوں میں یوں نہیں ہوتا....
 
جی یہ پرانا دستور ہے ہمارا کہ دنیا میں کہیں بھی کچھ ہوا ہو جہاں تک خود کو ریلیٹ کر سکیں کر کے آدھی عوام پاکستانی شان کے لطیفے بنا کر ہنستی ہے اور آدھی غم ناک ہوتی ہے. ہماری ریپوٹیشن بھی خود ہم نے ہی زیادہ خراب کی ہے، بہت کچھ بہتر بھی ہونا چاہئیے، بے بہا مسائل بھی ہیں مگر کہاں نہیں ہیں؟ خود سپر پاورز کے ہی اتنے پنگے ہیں مگر وہ نہ تو انہیں نکلنے دیتے ہیں اور نہ ہی یہ کہہ کر خود کو اپنی نظروں میں کم تر بناتے ہیں کہ دوسرے ملکوں میں یوں نہیں ہوتا....
اپنے مسائل کا رونا پیٹنا ہر ملک میں چلتا رہتا ہے ۔ یہ دستور ہر جگہ میں رائج ہے :)
 
محمد صلاح کیلئے سالگرہ پر گولڈن بوٹ والا کیک

509356_399390_updates.jpg

مصر کے نامور فٹ بالر محمد صلاح کے چاہنے والے نے انہیں سالگرہ پر خوبصورت تحفہ دے ڈالا۔
محمد صلاح کی سالگرہ کے موقع پر چیچنیا کے مداحوں نے انہیں 100کلو کا مزیدار کیک پیش کیا۔محمد صلاح جیسے ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ لابی میں پہنچے تو سامنے گولڈن بوٹ والا کیک دیکھ کر حیران رہ گئے ۔
 
دنیا بھر میں موسمی تبدیلی، بارشوں نے تباہی مچا دی
امریکا،چین ،بھارت،میکسیکو کے علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی ،پرو میں سردی میں غیر معمولی اضافہ ، پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

509363_5028950_updates.jpg

چین کے صوبے ہوبی میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی نے ٹریفک کی روانی متاثر کر دی۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہے، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

509363_1908417_updates.jpg

بھار ت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں اور سیلابی ریلے سے کئی گاؤں تباہ ہوگئے ہیں۔ آسام، منی پور اور تریپورہ میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور8 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

509363_5026434_updates.jpg

میکسیکو کے شہر اگواسکللٹیزمیں شدید بارشوں کے بعد سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں ۔سیلابی ریلا کئی گاڑیوں کو بہا کرلے گیا، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

509363_3940216_updates.jpg

امریکی ریاست ٹیکساس کے گلف کوسٹ میں بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا۔
اس کے علاوہ پرو میں سردی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ۔ 10 مقامات پر برف باری سے درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، شدید ٹھنڈ سے ہزاروں مویشی ہلاک اور شہری بیمار پڑ گئے۔
 

سید ذیشان

محفلین
اتنا بڑا سیکورٹی لیپس سمجھ سے باہر ہے، اگر ایسا ہو سکتا ہے تو پھر کوئی بھی ہتھیار لے کر چھپ چھپاتے وہاں پہنچ سکتا ہے۔ پرانک ہی لگ رہا ہے، دوسری ممکنہ صورت یہ ہو سکتی ہے کہ بھکاری واقعی ٹکٹ وغیرہ لے کر سفر کر رہا ہو اور اس نے سفر میں بھی دیہاڑی لگانے کا سوچا ہو۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ اسے بھیک دے بھی رہے تھے۔ :)
یہ بعید از قیاس نہیں ہے کہ بھکاری سفر کر رہا ہو۔ یہاں سنگاپور میں چند سال پہلے ایک پاکستانی بھکاری کی لاش ایک سوٹ کیس میں ملی تھی۔ تفصیلات یہ تھیں کہ بھکاریوں کا ایک گروپ ہے جو قرعہ اندازی کے ذریعے اپنے ساتھیوں میں سے کسی ایک کو چنتا ہے اور سال میں ایک مرتبہ پاکستان سے باہر بجھواتا ہے۔ اور ٹکٹ کا خرچہ سب مل کر اٹھاتے ہیں۔ تو یہ بھکاری بھی یہاں پر بھیک مانگتا تھا اور اپنے ہی کسی ساتھی نے اس کو پیسوں کے معاملے پر قتل کیا۔

ربط
 
آخری تدوین:
ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین ’کچرا کونڈی‘ میں تبدیل

508857_9053756_updates.jpg

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اب دنیا کی سب سے اونچی کچرا کونڈی میں تبدیل ہو گئی ہے ۔
سطح سمندر سے ہزاروں فٹ بلندی پر موجود ماؤنٹ ایورسٹ بلند ترین مقام پر پایا جانے والا پہلا کوڑا دان بن چکا ہے کیونکہ آنے والے کوہ پیماؤں نے یہاں اس قدر گندگی پھیلا دی ہے کہ صورتحال بہت خراب ہو چکی ہے۔
برطانوی رپورٹ کے مطابق 29 ہزار 29 فٹ کی بلندی پر پہنچ کر آپ کو جگہ جگہ پرانے پھٹے استعمال شدہ خیمے، کوہ پیمائی کا سامان، گیس کے خالی کنستر، انسانی فضلہ اور دوسرا کچرا نظر آئے گا۔یہاں آنے والے کوہ پیما اپنے ساتھ سامان اور کچرا واپس لے جانے کی بجائے یہیں پھینک کر جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

508857_3372917_updates.jpg

ماہرین ماحولیات اس صورتحال پر بہت پریشان ہیں کیونکہ آلودگی کی وجہ سے پینے کا پانی خراب ہو رہا ہے۔ گزشتہ ماہ صفائی مہم کے دوران ساڑھے 8 ٹن کچرا شمالی ڈھلان سے جمع کیا گیاتھا۔رضاکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو سخت قوانین نافذکرانا ہوں گے تو ہی صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
 
سیلفی کے شوق نے بھارتی خاتون کی جان لے لی

509883_3467697_updates.jpg

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ہل اسٹیشن پر پکنک کے لئےآئی دہلی کی33سالہ خاتون سیلفی کے شوق میں 500فٹ گہری کھائی میں گرکر ہلاک ہوگئی۔
واقع کے بعد اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون کی لاش نکال کر اسپتال پہنچائی گئی جہاں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2015میں سیلفی لینے کے دوران ہونے والی اموات میں نصف سے زائد کا تعلق بھارت سے ہے۔
 
Top