آج کی دلچسپ خبر!

دیگر مصروفیات۔ جن محفلین نے مس کیا ان کا شکرگزار ہوں۔

اتنے عرصے بعد آیا ہوں لیکن محفل کافی بورنگ لگی۔ آجکل تو لگتا ہے مدیران لڑیاں صحیح زمرے میں بھی منتقل نہیں کرتے۔

ٹیگ: محمد وارث و سین خے و محمد عدنان اکبری نقیبی
خوش آمدید زیک بھائی ۔
آپ کو محفل پر دوبار دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
دیگر مصروفیات۔ جن محفلین نے مس کیا ان کا شکرگزار ہوں۔

اتنے عرصے بعد آیا ہوں لیکن محفل کافی بورنگ لگی۔ آجکل تو لگتا ہے مدیران لڑیاں صحیح زمرے میں بھی منتقل نہیں کرتے۔

ٹیگ: محمد وارث و سین خے و محمد عدنان اکبری نقیبی
مرحبا صاحب، اور خوش آمدید۔ دِلی خوشی ہوئی آپ کو پھر سے یہاں دیکھ کر۔

ع- افلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخر
:)
 
آسمان پر رنگوں کے انوکھے نظارے

609385_3445783_Northern-Skies-111_updates.jpg

فن لینڈکے آسمان پر گزشتہ روز رنگوں کے انوکھے نظارے دیکھنے میں آئے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
فن لینڈ کے علاقے Lapland میں دکھائی دینے والا یہ قدرتی منظر رنگین لہریں فضا میں موجود مقناطیسی ذرات اور زمین کے گرد موجود برقی لہروں اور مختلف گیسو ں کے ٹکرانے سے وجود میں آیا جنہیں کئی علاقوں کے آسمان پر دیکھا گیا۔رنگوں کے اس انوکھے ملاپ اور رقص کرتی لہروں کے قدرتی نظارے نے دیکھنے والوں نے نہ صرف حیران بلکہ خوش بھی کر دیا کیونکہ یہ منظر سال میں کبھی کبھار ہی نظر آتا ہے۔
لنک
 
آگ اگلنے والا ڈریگن

612169_4907960_birge_updates.jpg

ویتنام میں آگ اگلنے والا ڈریگن پل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔
دنیا میں آپ نے کئی جدید انداز کے پل دیکھے ہونگے لیکن ایسا منفرد پُل شاید ہی کہیں دیکھا ہو جونہ صرف دیوہیکل ڈریگن کی شکل میں تعمیر کیا گیاہے بلکہ اُسی طرح آگ کا شعلہ بھی اُگلتا ہے .
ویتنام کے شہر ڈاننگ میں6سو 66میٹرلمبااور37اعشاریہ5میٹر چوڑا ایسا جدید پُل واقع ہے جو ہوبہوڈریگن سے مشابہت رکھتا ہے۔ 1ہزار ٹن وزنی اسٹیل، لوہے اور کنکریٹ سے تعمیر کئے گئے اس ڈریگن پُل پر ٹریفک کی آمد و رفت اورپیدل چلنے والوں کیلئے 6 مختلف راستے بنائے گئے ہیں۔
85ملین ڈالر کی لاگت سے 4سال میں مکمل ہونے والے اس پُل کو حقیقت سے قریب تر بنانے کیلئے ایسا انتظام بھی کیا گیا ہے کہ یہ دیوہیکل ڈریگن پل اپنے منہ سے آگ بھی اُگلتا نظر آتا ہے۔
دریائے ہین پر تعمیر کردہ15ہزارجدید رنگ برنگی LEDلائٹوں سے مزین یہ دلکش اورانوکھا ڈریگن پُل سال 2013میں آمد و رفت کیلئے کھولا گیا تھا۔
 
دنیا کا معمر ترین 187سالہ کچھوا

614067_6798081_worldsoldanimal_updates.jpg

برطانیہ میں ایک ایسا کچھوا پایا جاتا ہے جو اب تک زندگی کی 187بہاریں دیکھ چکا ہے۔
برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا کے ایک پارک میں رہنے والا جوناتھن نامی کچھوا دنیا کے معمر ترین جاندار کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔
جوناتھن 1832میں برطانیہ میں ہی پیدا ہوا تھا جبکہ اس کے تمام ساتھی کئی دہائیوں پہلے ہی اس کا ساتھ چھوڑ کر دنیا سے جا چکے ہیں۔بڑھاپے کی وجہ سےجوناتھنکے پورے جسم پر واضح جھریاں پڑ چکی ہیں اور اس ہی لئے یہ زیادہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے جبکہ دنیا بھر سے آنے والے افراد اس معمر ترین کچھوے کو دیکھ کر خاصے حیران ہو جاتے ہیں۔
پارک کی انتظامیہ جوناتھن نامی اس کچھوے کا بھرپور خیال رکھتی ہے اور اسے روزانہ کھانے کیلئے اس کی من پسند سبزیاں بھی دیتی ہے۔
 
نہ جانے اس "بزرگ مجاہد" نے کتنے نوجوان خرگوشوں کو شکستِ فاش دی ہوگی! :)
 
جاسم محمد

محفلین
اسلام آباد: پرواز سے قبل بد دعا دینے والے مسافر کو طیارے سے اتار دیا گیا
197830_4623399_updates.jpg

خلیل نامی مسافر نے جہاز میں بیٹھ کر اس کے گرنے کی بددعا کرنا شروع کی جس سے تمام مسافر گھبرا گئے، ائیرپورٹ ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: عام طور پر پرواز پر روانہ ہونے سے قبل دعا کی جاتی ہے کہ خیریت کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچ جائیں لیکن اگر اسلام آباد ائیر پورٹ پر اس کے برعکس دیکھا گیا جہاں مسافر نے بددعا کی جس کے بعد اسے جہاز سے اتار دیا گیا۔

اسلام آباد ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق خلیل نامی مسافر نے آسٹریلیا جانے کے لیے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز لی اور جہاز میں داخل ہو کر اپنی نشست پر بیٹھتے ہی جہاز کے گرنے کی بددعا کرنا شروع کردی۔

ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ مسافر کی بددعا کرنے کی وجہ سے پورے جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا جس سے جہاز کا عملہ بھی پریشان ہوگیا۔

پائلٹ نے ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو طلب کیا اور مسافر خلیل کو جہاز سے باہر کروا دیا۔

عرفان سعید

اگر میں ٹکٹ خریدے بغیر ائیر پورٹ جاکر زور زور سے دعا کرنا شروع کر دوں تو کیا جہاز میں مفت سیٹ مل جائے گی؟
:)
 
رباب واسطی

ویسے ہونا تو یہی چاہیئے
بددعا کے بدلے سفر کی سہولت سے محرومی تو پھر دعائیں دینے پر مفت ہوائی سفر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اسلام آباد: پرواز سے قبل بد دعا دینے والے مسافر کو طیارے سے اتار دیا گیا
197830_4623399_updates.jpg

خلیل نامی مسافر نے جہاز میں بیٹھ کر اس کے گرنے کی بددعا کرنا شروع کی جس سے تمام مسافر گھبرا گئے، ائیرپورٹ ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: عام طور پر پرواز پر روانہ ہونے سے قبل دعا کی جاتی ہے کہ خیریت کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچ جائیں لیکن اگر اسلام آباد ائیر پورٹ پر اس کے برعکس دیکھا گیا جہاں مسافر نے بددعا کی جس کے بعد اسے جہاز سے اتار دیا گیا۔

اسلام آباد ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق خلیل نامی مسافر نے آسٹریلیا جانے کے لیے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز لی اور جہاز میں داخل ہو کر اپنی نشست پر بیٹھتے ہی جہاز کے گرنے کی بددعا کرنا شروع کردی۔

ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ مسافر کی بددعا کرنے کی وجہ سے پورے جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا جس سے جہاز کا عملہ بھی پریشان ہوگیا۔

پائلٹ نے ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو طلب کیا اور مسافر خلیل کو جہاز سے باہر کروا دیا۔
اسلام آباد: پرواز سے قبل بد دعا دینے والے مسافر کو طیارے سے اتار دیا گیا
مذکورہ مسافر کے ساتھ زیادتی ہوئی، کسی دوسرے ملک میں ہوتا تو ایئر لائن پر بھاری ہرجانے کا مضبوط دعویٰ ٹھوک دیتا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اور وہ جو اونچی آواز میں بددعائیں کر کر کے باقی مسافروں کو ڈرا رہا تھا اس کا کیا ہوگا؟
اس میں قابلِ اعتراض بات صرف اور صرف "اونچی آواز" ہے اگر واقعی وہ اونچی آواز میں بول رہا تھا تو۔ عملے کو مہذب طریقے سے اسے اونچا بولنے سے منع کرنا چاہیئے تھا۔ ڈر جانا، خوف و ہراس پھیل جانا اور نیچے اتار دینا چہ معنی دارد؟
 
Top