آج کی دلچسپ خبر!

فن لینڈ برف سے بنا ہوٹل کھول دیا گیا

596244_268285_iceland_updates.jpg

فن لینڈمیں بر ف سے بنا ہوٹل عوام کے لئے کھو ل دیاگیا جہاں سیاحو ں کی آمدور فت کا سلسلہ شر وع ہو گیاہے۔
فن لینڈ کے ٹھنڈے علاقےLapland میں قائم اس منفر د ہوٹل کی تعمیر میں سینکڑوں ٹن برف استعما ل کی گئی ہے جس کی راہداریوں اور کمر وں سمیت تمام آرائشی اشیا ء بھی مکمل طور پر برف سے ہی تیا ر کی گئی ہیں۔اس منفردہوٹل میں جن گلاسوں اور پلیٹس میں کھانے اور جوس دئیےجاتے ہیں وہ بھی مکمل طور پر برف سے بنائے گئے ہیں۔ہزاروں اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے اس ہو ٹل میں نہ صرف رہا ئش کے لئے کئی کمرے بھی موجود ہیں بلکہ ڈائننگ ایریا، کافی ایریا اور پلے ایریا سمیت برف کا چرچ بھی اس ونڈر لینڈ میں بنایا گیا ہے۔

596244_5246103_iceland01_updates.jpg

اس حیرت انگیز اور دلکش ہو ٹل کو ہر سال سرد مو سم کے آتے ہی تعمیرکیاجاتا ہے جو بہار کی آمد تک پگھل کر ختم ہو جا تا ہے جہاں آرائشی سامان سے لے کر کراکری، کرسیاں، ٹیبل اور یہاں تک کے در ودیوار سمیت ہر شے مکمل طور پر برف سے بنی ہوئی ہے۔
عرفان سعید
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
فن لینڈ برف سے بنا ہوٹل کھول دیا گیا

596244_268285_iceland_updates.jpg

فن لینڈمیں بر ف سے بنا ہوٹل عوام کے لئے کھو ل دیاگیا جہاں سیاحو ں کی آمدور فت کا سلسلہ شر وع ہو گیاہے۔
فن لینڈ کے ٹھنڈے علاقےLapland میں قائم اس منفر د ہو ٹل کی تعمیر میں سینکڑوں ٹن بر ف استعما ل کی گئی ہے جس کی راہداریوں اور کمر وں سمیت تمام آرائشی اشیا ء بھی مکمل طور پر برف سے ہی تیا ر کی گئی ہیں۔اس منفردہوٹل میں جن گلاسوں اور پلیٹس میں کھانے اور جوس دئیےجاتے ہیں وہ بھی مکمل طور پر برف سے بنائے گئے ہیں۔ہزاروں اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے اس ہو ٹل میں نہ صرف رہا ئش کے لئے کئی کمرے بھی موجود ہیں بلکہ ڈائننگ ایریا، کافی ایریا اور پلے ایریا سمیت برف کا چرچ بھی اس ونڈر لینڈ میں بنایا گیا ہے۔

596244_5246103_iceland01_updates.jpg

اس حیرت انگیز اور دلکش ہو ٹل کو ہر سال سرد مو سم کے آتے ہی تعمیرکیاجاتا ہے جو بہار کی آمد تک پگھل کر ختم ہو جا تا ہے جہاں آرائشی سامان سے لے کر کراکری، کرسیاں، ٹیبل اور یہاں تک کے در ودیوار سمیت ہر شے مکمل طور پر برف سے بنی ہوئی ہے۔
عرفان سعید
برصغیر پاک و ہند کے "اہلیانِ راگ و رنگ و میراث" تو یہ خبر پڑھ کر ہی ٹھنڈ سے انا للہ ہو جائیں! :)
 
عرفان سعید

محفلین

ہیلسنکی سے تقریبا 1000 کلو میٹر شمال میں لیپ لینڈ کا علاقہ شروع ہوتا ہے ، جو کہ قطب شمالی سے کافی نزدیک ہے۔ یہاں چھ مہینے دن اور چھ مہینے رات رہتی ہے۔ سردیوں میں برف باری کے بعد مہینوں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہتا ہے اور برف کے ایسے ہوٹل بنانا ممکن ہوتا ہے۔ ابھی تک میرا جانا تو نہیں ہوا کیوں کہ چھوٹے بچے بیمار پڑ سکتے ہیں۔ لیکن ایک دوست گیاتھا اور اس کا تجربہ پرلطف رہا تھا۔
 
عرفان سعید

محفلین
برصغیر پاک و ہند کے "اہلیانِ راگ و رنگ و میراث" تو یہ خبر پڑھ کر ہی ٹھنڈ سے انا للہ ہو جائیں! :)
ایک دفعہ کہیں ماں نے دعا دی تھی "بیٹا! اللہ تجھے کبھی گرم ہوا نہ لگنے دے!"
اور
پھر
اب
۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔۔
۔
۔

سالوں سے فن لینڈ میں ہوں!
 
ہیلسنکی سے تقریبا 1000 کلو میٹر شمال میں لیپ لینڈ کا علاقہ شروع ہوتا ہے ، جو کہ قطب شمالی سے کافی نزدیک ہے۔ یہاں چھ مہینے دن اور چھ مہینے رات رہتی ہے۔ سردیوں میں برف باری کے بعد مہینوں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہتا ہے اور برف کے ایسے ہوٹل بنانا ممکن ہوتا ہے۔ ابھی تک میرا جانا تو نہیں ہوا کیوں کہ چھوٹے بچے بیمار پڑ سکتے ہیں۔ لیکن ایک دوست گیاتھا اور اس کا تجربہ پرلطف رہا تھا۔
بہت شکریہ عرفان بھائی ، آپ نے بہت بہترین معلومات فراہم کی ۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
 
رباب واسطی

محفلین
ایک دفعہ کہیں ماں نے دعا دی تھی "بیٹا! اللہ تجھے کبھی گرم ہوا نہ لگنے دے!"
اور
پھر
اب
۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔۔
۔
۔

سالوں سے فن لینڈ میں ہوں!

جہاں بھی رکھے اللہ اپنی حفظ و امان میں رکھے
ماں کی دعائیں نسلوں تک اثر کرتی ہیں اسی طرح بزرگوں کے لیئے مانگی گئی دعا بھی پشتوں تک اثر کرتی ہے
 
گڑیا کے بال سے پھول بنانے والاماہر فن کار

596615_5374354_candy_updates.jpg

چینیوں کو اگر ہر فن مولا کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا، جو ہر چیز کو الگ انداز دینے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔یقین نہ آئے تو اس چینی شخص کو ہی دیکھ لیجئے جو بچوں کے من پسند گڑیا کے بال( کینڈی فلاس ) کی مدد سے پھول اور دیگر ڈیزائن تیار کرنے میں کمال مہارت رکھتاہے۔

l_596615_110740_cotton-candy-artist-can-make-amazing-art_updates.jpg

یہ ماہرشخص شَکر کو پگھلا کر تیار کئے جانے والے لچھوں کی مدد سے تہہ در تہہ چڑھاتے ہوئے ایسے پھولوں کی پنکھڑیاں ڈیزائن کررہا ہے جیسے کوئی آرٹسٹک فن پارہ تیار کیا جاتا ہے۔ کینڈی فلاس کی مدد سے خوبصورت ڈیزائن کرتے اس شخص کی وڈیوانٹرنیٹ پر تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔
 
فنکار نے درخت کے تنے کو خوبصورتی سے تراش ڈالا

چین سے تعلق رکھنے والے Zheng Chunhuiنامی اس آرٹسٹ کو ہی دیکھ لیں جس نے ہزاروں سال پہلے قدیم چینی شہر میں خوشحالی کے ایک منظر سے منصوب چینی پینٹنگ کو چالیس فٹ قدیم درخت کے تنے کو خوبصورتی سے تراش ڈالا۔

600856_1322494_gg_updates.jpg

Zhengکا یہ ہزاروں سال قدیم شہر کا خوبصورت منظر لئے فن پارہ چین کے صوبے Fujian میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔

600856_9762428_ll_updates.jpg

2013اسے فن پارے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔
 
دنیا کی سب سے بڑی آبشار برف میں تبدیل

601202_5830021_f_updates.jpg

سخت سردی اور ٹھنڈی ہواؤں نے دنیا کی سب سے بڑی آبشار کو ہی برف بنا دیا۔ امریکا اور کینیڈا میں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب دونوں ممالک کے درمیان بہتی نیاگرا فال کا پانی جم کر برف کی شکل اختیار کر گیا۔بہتی آبشار کا برف میں تبدیل ہونے کا خوبصورت منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا ۔جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نیاگرا فال کا رُخ کر رہی ہے۔
 
امریکا کے خوبصورت برفانی قلعے

602959_5883248_s_updates.jpg

602959_9066367_s2_updates.jpg

602959_2451678_f_updates.jpg

امریکی ریاست وسکونسن میں برفانی قلعے عوام کے لیے کھول دیے گئے۔ہر قلعے کی تعمیر میں ڈھائی کروڑ پاؤنڈبرف استعمال کی گئی ہے اور انہیں ماہر فنکاروں نے دن رات کی محنت کے بعد تعمیر کیا ہے۔ان قلعوں کو خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس سے روشن کیا گیا ہے۔
 
دنیا کا مصروف ترین ایئر پورٹ’ دبئی ‘پھر پہلے نمبرپر

603025_4363704_dubai_updates.jpg

دبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ اس سال بھی بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کی آمدورفت میں دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 ء میں دبئی ایئر پورٹ پر آنے اور گزرنے والے مسافروں کی تعداد 9 کروڑ رہی ۔

603025_3475838_dubai01_updates.jpg

دبئی ایئر پورٹ سے چار لاکھ آٹھ ہزار پروازوں نے لینڈ اور ٹیک آف کیا ۔دبئی ایئر پورٹ ایمیریٹس ایئر لائن کا مرکز بھی ہے ، جس کا شما ر دنیا کی بڑی اور لگژری ایئرلائنز میں ہوتا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئرپورٹ مسلسل پانچ سالوں سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ چلا آرہا ہے ۔

603025_8611366_dubai02_updates.jpg

رپورٹ کے مطابق دبئی ایئر پورٹ نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سال 2014ء میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز چھینا تھا جس کے بعد سے دبئی نے اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔
 
امریکا میں سردی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

603683_7086350_cold-usa_updates.jpg

امریکا قطب شمالی کی یخ بستہ ہواؤں کی زد میں آگیا، جس کے بعد شکاگو میں ریکارڈ سردی کا ہائی الرٹ جاری ہوا ہے۔شکاگو میں آج منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جانے والی یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ درجۂ حرارت منفی 27 تک گرنے کی توقع ہے، مشی گن، الی نوائے اور وسکونسن میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
603683_9446270_cold-usa0_updates.jpg

امریکاکی وسط مغربی ریاستوں میں قطب شمالی کی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سرد موسم کے پرانے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔نارتھ اور ساؤتھ ڈکوٹا سے لانگ آئی لینڈ تک درجۂ حرارت میں کمی کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا۔

603683_4143844_cold-usa1_updates.jpg

منی سوٹا میں منفی 70 تک محسوس کی جانے والی یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔فروسٹ بائٹ کے خطرے کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، شدید سردی سے مشی گن میں جھیل بھی جم گئی،جبکہ مشی گن، الی نوائے اور وسکونسن میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

603683_6352175_cold-usa2_updates.jpg

سرد موسم کے باعث امریکی ایئر پورٹس پر 2 ہزار 700 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جن میں شکاگو آنے اور جانے والی ڈیڑھ ہزار پروازیں بھی شامل ہیں۔الی نوائے اور آئیوا سمیت 6 امریکی ریاستوں میں پوسٹل سروس بھی مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔
 
زیک

مسافر
دنیا کا مصروف ترین ایئر پورٹ’ دبئی ‘پھر پہلے نمبرپر

603025_4363704_dubai_updates.jpg

دبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ اس سال بھی بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کی آمدورفت میں دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 ء میں دبئی ایئر پورٹ پر آنے اور گزرنے والے مسافروں کی تعداد 9 کروڑ رہی ۔

603025_3475838_dubai01_updates.jpg

دبئی ایئر پورٹ سے چار لاکھ آٹھ ہزار پروازوں نے لینڈ اور ٹیک آف کیا ۔دبئی ایئر پورٹ ایمیریٹس ایئر لائن کا مرکز بھی ہے ، جس کا شما ر دنیا کی بڑی اور لگژری ایئرلائنز میں ہوتا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئرپورٹ مسلسل پانچ سالوں سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ چلا آرہا ہے ۔

603025_8611366_dubai02_updates.jpg

رپورٹ کے مطابق دبئی ایئر پورٹ نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سال 2014ء میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز چھینا تھا جس کے بعد سے دبئی نے اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔
یہ بین الاقوامی کا دم چھلا لگا کر دبئی کو آگے کیا ہے ورنہ دنیا کا مصروف ترین ائرپورٹ اٹلانٹا ہے۔
 
زیک

مسافر
خوش آمدید!
کہاں غائب تھے زیک؟
دیگر مصروفیات۔ جن محفلین نے مس کیا ان کا شکرگزار ہوں۔

اتنے عرصے بعد آیا ہوں لیکن محفل کافی بورنگ لگی۔ آجکل تو لگتا ہے مدیران لڑیاں صحیح زمرے میں بھی منتقل نہیں کرتے۔

ٹیگ: محمد وارث و سین خے و محمد عدنان اکبری نقیبی
 
سین خے

ویلکم بیک زیک بھائی :) آپ کو دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی :)
 
عرفان سعید

محفلین
دیگر مصروفیات۔ جن محفلین نے مس کیا ان کا شکرگزار ہوں۔

اتنے عرصے بعد آیا ہوں لیکن محفل کافی بورنگ لگی۔ آجکل تو لگتا ہے مدیران لڑیاں صحیح زمرے میں بھی منتقل نہیں کرتے۔

ٹیگ: محمد وارث و سین خے و محمد عدنان اکبری نقیبی
دوبارہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اور آپ کچھ دلچسپی کا سامان پیدا کریں!
 
دیگر مصروفیات۔ جن محفلین نے مس کیا ان کا شکرگزار ہوں۔

اتنے عرصے بعد آیا ہوں لیکن محفل کافی بورنگ لگی۔ آجکل تو لگتا ہے مدیران لڑیاں صحیح زمرے میں بھی منتقل نہیں کرتے۔

ٹیگ: محمد وارث و سین خے و محمد عدنان اکبری نقیبی

دل کی تمام تر گہرائیوں سے محفل میں واپسی مبارک
 
Top