آج کی نصیحت

نیرنگ خیال

لائبریرین
اب تک جو نصیحتیں آپ نے کیں ۔ اُن کا حال دیکھ کر اندازہ نہیں ہوا آپ کو۔ :p
جیسی کرنی ویسی بھرنی

ہاہاہاہاہا،،اچھاتوپھران میں بےوقوف کون کون تھے اور عقلمندکون کون:D
کسی کی بات کو بنیاد بنا کر کسی بھی قسم کی شر انگیزی سے گریز کیا جائے:laugh:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ دھاگہ مردار بن چکا تھا۔
آخری مراسلہ یکم اکتوبر کو کیا گیا۔ میں نئے اسکو یکم نومبر کو قبر میں اتارنے سے بچایا اور اب ہر آدمی کہہ رہا کہ دھاگہ خراب ہوگیا۔ جب یہاں پر نصیحتیں کیں جا رہیں تھیں تب کوئی آیا نہیں :cry:
 
نیلم

محفلین
آج کی نصیحت
کتب بینی ۔۔۔ ایک نہایت مفید مشغلہ ہے ۔
یہ علم میں اضافے اور پریشانیوں سے چھٹکارے کے لیے نہایت موثر نسخہ ہے ۔ صدیوں پہلے کے ایک عرب مصنف 'الجاحظ' نے ایک پریشان حال شخص کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا :
کتاب ایک ایسا دوست ہے جو آپ کی خوشامندانہ تعریف نہیں کرتا اور نہ آپ کو برائی کے راستے پر ڈالتا ہے ۔ یہ دوست آپ کو اکتاہٹ میں مبتلا ہونے نہیں دیتا ۔ یہ ایک ایسا پڑوسی ہے جو آپ کو کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا ۔ یہ ایک ایسا واقف کار ہے جو جھوٹ اور منافقت سے آپ سے ناجائز فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہیں کرے گا ۔

جب آپ پڑھتے ہوئے کتاب کے ورق پر ورق الٹتے جائیں گے تو آپ کی ذہانت بڑھتی رہے گی اور کئی مفید باتیں آپ کے ذہن میں اپنے لیے جگہ بناتی رہیں گی ۔ سوانحِ حیات پر لکھی ہوئی کتابوں سے آپ کو عام لوگوں کی پسند کی باتیں بھی معلوم ہوتی رہیں گی اور بادشاہوں کے طور طریقوں کا بھی پتا چلتا رہے گا۔ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ بعض اوقات آپ ایک ماہ کی کتب بینی سے اتنا کچھ سیکھ جاتے ہیں کہ وہ لوگوں کی زبانی صدی بھر میں سنی ہوئی باتوں سے بڑھ کر ہوتا ہے ۔
کتاب "آبِ حیات" (محمد یحیٰی خان)
 
یہ نصیحت نہیں ہے اقتباس ہونا چاہیئے۔ :) :) اتنی لمبی نصیحت تو مضر صحت ہوتی ہے۔ ناصح کے لیئے :p
 
ہاہاہاہاہا،،اچھاتوپھران میں بےوقوف کون کون تھے اور عقلمندکون کون:D
یہ جاننا کون سا مشکل ہے۔
بےوقوف وہ ہیں جو سنجیدگی سے اس تھریڈ کو پڑھ رہے ہیں اور عمل نہیں کر رہے۔
عقلمند وہ ہیں جو ان نصیحتوں کو بالائےےطاق رکھ کر خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔۔:D
 
محمداحمد

یعنی دونوں طبقات میں 'عمل' ناپید ہے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آج کی نصیحت
کتب بینی ۔۔۔ ایک نہایت مفید مشغلہ ہے ۔
یہ علم میں اضافے اور پریشانیوں سے چھٹکارے کے لیے نہایت موثر نسخہ ہے ۔ صدیوں پہلے کے ایک عرب مصنف 'الجاحظ' نے ایک پریشان حال شخص کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا :
کتاب ایک ایسا دوست ہے جو آپ کی خوشامندانہ تعریف نہیں کرتا اور نہ آپ کو برائی کے راستے پر ڈالتا ہے ۔ یہ دوست آپ کو اکتاہٹ میں مبتلا ہونے نہیں دیتا ۔ یہ ایک ایسا پڑوسی ہے جو آپ کو کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا ۔ یہ ایک ایسا واقف کار ہے جو جھوٹ اور منافقت سے آپ سے ناجائز فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہیں کرے گا ۔

جب آپ پڑھتے ہوئے کتاب کے ورق پر ورق الٹتے جائیں گے تو آپ کی ذہانت بڑھتی رہے گی اور کئی مفید باتیں آپ کے ذہن میں اپنے لیے جگہ بناتی رہیں گی ۔ سوانحِ حیات پر لکھی ہوئی کتابوں سے آپ کو عام لوگوں کی پسند کی باتیں بھی معلوم ہوتی رہیں گی اور بادشاہوں کے طور طریقوں کا بھی پتا چلتا رہے گا۔ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ بعض اوقات آپ ایک ماہ کی کتب بینی سے اتنا کچھ سیکھ جاتے ہیں کہ وہ لوگوں کی زبانی صدی بھر میں سنی ہوئی باتوں سے بڑھ کر ہوتا ہے ۔
کتاب "آبِ حیات" (محمد یحیٰی خان)

بہت اچھی شیئرنگ نیلم سس
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم

خیریت سے ہیں محمد احمد بھائی

نیلم سس، آج کی نصیحت کامیاب ہوئی، محمد احمد بھائی بھی اس پر عمل کریں گے۔

وعلیکم السلام، میں بالکل ٹھیک ہوں۔ آپ کیسی ہیں؟

ہم تو بہت پہلے سے اس نصیحت کے عامل ہیں ۔۔۔ وہ تو اب کچھ وقت کی کمی کا شکار رہتے ہیں سو اتنی زیادہ کتب بینی نہیں ہو پاتی ۔ :)
 
Top