آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

محمد وارث

لائبریرین
آج صبح بیگم نے کہا کہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ کٹی ہوئی مُولی رکھ رہی ہوں کھا لینا، ابھی ڈبہ کھولا تو ساری کٹی ہوئی مولی کٹے ہوئے امرودوں میں بدل چکی تھی، اللہ ہی جانے یہ کونسی سائنس ہے، ریسرچ کرنی پڑے گی! :)
 
فرقان احمد

محفلین

انتہائی پرمزاح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :) :) :)
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
آج صبح بیگم نے کہا کہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ کٹی ہوئی مُولی رکھ رہی ہوں کھا لینا، ابھی ڈبہ کھولا تو ساری کٹی ہوئی مولی کٹے ہوئے امرودوں میں بدل چکی تھی، اللہ ہی جانے یہ کونسی سائنس ہے، ریسرچ کرنی پڑے گی! :)
سر
پرائز
 
جاسمن

لائبریرین
مچھلی مزے کی۔
مچھلی سرخ موٹی کٹی ہوئی سرخ مرچ،موٹا کٹا دھنیا،نمک اور اجوائن کا مصالحہ لگا کر فرائی کی۔
لہسن کوٹا ہوا تین کھانے کے چمچ فرائی کیا اور اس میں تھوڑے ہرے دھنیے اور سبز مرچوں کو پیس کر اس لہسن میں ڈال کے بھونا۔پھر کافی سارا دہی ڈال کے بھونتے رہے اور پانی مکمل خشک نہیں کیا اور مچھلی ڈال دی۔کچھ دیر بعد پلٹ لی۔
اس گریوی میں مزے کا مچھلی کا سالن بنتا ہے۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
ہادیہ!
حلیم اللہ پاک کا نام ہے۔اس لئے لحیم کہتی ہوں گوشت کی وجہ سے۔
اور دلیم بھی کہتی ہوں دالیں ڈالنے کی وجہ سے۔

اللہ رب العالمین کے 99 اسم صفات کامل ہیں
جو زیادہ تر " ا ل " سے شروع ہوتا ہے
حلیم ، اللہ رب العالیمن کے لئے کامل اسم نہیں۔
"الحلیم" کامل ہے خاص ہو جاتا ہے
رحمن بہت سے لوگوں پکارا جاتا ہے
اگر عبد الرحمن ہوگا تو کسی بندے کا نام ہے
" الرحمن " اللہ کی صفات

گزشتہ برس کراچی میں ایک بہت برا آدمی گزرا جس کو لوگ رحمن ڈکیٹ سے جانتے تھے
 
Top