Muhammad Qader Ali
محفلین
بہت شکریہ بہنامچھلی مزے کی۔
مچھلی سرخ موٹی کٹی ہوئی سرخ مرچ،موٹا کٹا دھنیا،نمک اور اجوائن کا مصالحہ لگا کر فرائی کی۔
لہسن کوٹا ہوا تین کھانے کے چمچ فرائی کیا اور اس میں تھوڑے ہرے دھنیے اور سبز مرچوں کو پیس کر اس لہسن میں ڈال کے بھونا۔پھر کافی سارا دہی ڈال کے بھونتے رہے اور پانی مکمل خشک نہیں کیا اور مچھلی ڈال دی۔کچھ دیر بعد پلٹ لی۔
اس گریوی میں مزے کا مچھلی کا سالن بنتا ہے۔
فرائی مچھلی میں قدرتی غذائیت ختم ہوجاتی ، خاص کر مچھلی کی چربی اور فش جیلیٹن جو جوڑوں اور ہڈیون کے لئے بہت بہترین ہوتا ہے
جس میں اومیگا 3،6،9 ہوتا ہے جو جلد کو اور ہڈیوں کو مضبوط اور اچھا رکھنے میں مدد کرتی ہے
اس لئے فرائی کیے بغیر کوئلے پر جلا کر کھائے یا سالن بنائے۔