آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ اپنے نکاح کی مبارک باد دینے والوں کو جواب میں استغفر اللہ کہیں گی؟؟؟
ہر گز نہیں۔ جو احکام رب کے ہیں اور رسول پاک ﷺ کی سنت ہیں۔ان کے لئے ہم ایسا کیوں کہیں گے۔
یہ تو کسی اورکے نکاح کی بات ہو رہی تھی تو اس لئےاللہ پاک سے اپنے لئے مغفرت چاہی۔
شاید ہم نے اپنی بات اچھے الفاظ میں نہ کہی ہو لیکن استغفراللہ ہم نے اپنے ملوث ہونے کی وجہ سے اپنے لئے بولا۔
 
کل سوہاجنے کی پھلی بنائی تھی آج بریانی بنوارہے ہیں اور رات میں ہوسکتا ہے پیزا آرڈر کردیں مہمان آرہے ہیں تو سوچا کچھ اچھا ہوجائے گا
 
یاسمیں بہن آپ اپنی شادی میں کسی اردو محفل والے بھائی یا بہن کو بھی انوائٹ کریں گی یا صرف دوستی دور کی روٹی تندور کی :ROFLMAO:
 
سیما علی

لائبریرین
یاسمیں بہن آپ اپنی شادی میں کسی اردو محفل والے بھائی یا بہن کو بھی انوائٹ کریں گی یا صرف دوستی دور کی روٹی تندور کی :ROFLMAO:
ایسے چھوڑیں گے اُنکو بھلا ۔۔۔کیوں نہیں بلائیں گی اللّہ خیر سے وہ دن لائے آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کل سوہاجنے کی پھلی بنائی تھی آج بریانی بنوارہے ہیں اور رات میں ہوسکتا ہے پیزا آرڈر کردیں مہمان آرہے ہیں تو سوچا کچھ اچھا ہوجائے گا

اس سے ثابت ہوا کہ کل کھانا بنانے کی باری آپ کی تھی اور آج بھابی کی۔
یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ مل جل کر کام کرنا چاہئیے۔ ہمارے بھائی اکثر چھٹی والے دن کھانا بنانے میں بھابی کی مدد کرتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاسمیں بہن آپ اپنی شادی میں کسی اردو محفل والے بھائی یا بہن کو بھی انوائٹ کریں گی یا صرف دوستی دور کی روٹی تندور کی :ROFLMAO:
ابھی سے کیا کہہ سکتے ہیں بھائی۔
خواہش کرنے پر تو کوئی پابندی نہیں۔۔کہنے کو تو ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کراچی میں خصوصی دعوت کریں گے۔
نہیں "روٹی تندور کی" جیسا معاملہ نہیں ہماری طبیعت میں۔ دعوت کرنے کا تو ہمیں بہانہ چاہئیے ہوتا ہے۔ اور یہ تو خاص موقعہ ہو گا نا۔
 
علی وقار

محفلین
ہم نے آخری بار پلاؤ بنایا تھا۔ اب اگر دنیا میں دوبارہ جانا ہوا تو سوچیں گے کہ کیا بنائیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کہاں تھیں بٹیا کل سے۔۔۔
سیما جی اس دن آپ سے بات ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بھائی کی کال آ گئی۔ ایک عزیز ہاسپٹل ایڈمٹ تھے دو دن سے۔ لیکن پیچیدہ صورت حال نہیں تھی جیسی اس وقت ہو گئی۔ ایک سے دوسرے، دوسرے سے تیسرے ہاسپٹل میں مختلف ٹیسٹ کے لئے منتقل کیا گیا۔ اور فوری برین سرجری کا فیصلہ ہوا۔ آپ تو جانتی ہیں نا کہ پردیس میں ملنے جلنے والے ہی رشتہ داروں کی کمی پوری کرتے ہیں۔ دو دن بعد ان کی بیٹی کا نکاح تھا ہوا یہ کہ ایک آپریشن ہونے کے اگلے دن ایک اور فوری آپریشن کی ضرورت ہوئی۔ تو ہم سب مل کر ادھر سے ادھر مختلف کام سنبھالنے میں لگے رہے۔ خیر خیریت سے کل نکاح ہو گیا۔ باپ شرکت نہیں کر سکا۔ ویڈیو کال ہوئی۔ ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ برین کے علاوہ خوراک کی نالی یا پیٹ وغیرہ میں کینسر کا خدشہ ہے۔ اگرچہ خونی رشتہ نہیں ہمارا لیکن انسان ہونے کے ناطے ان کےبچوں کو دیکھ کر دل دکھتا ہے۔ اپنے ماں باپ کو کھونے کے بعد سے شاید ہم کچھ زیادہ ہی حساس ہو گئے ہیں۔ دعا کیجئیے گا کہ سب خیریت رہے۔
 
Top